Home → Resource

9th – Civics – Chapter 4 – حکومت


MCQs


(1) “عوام کی حکومت عوام کے لیے اور عوام کے ذریعے”، یہ مشہور قول کس کا ہے؟

(الف) علامہ اقبال      (ب) آسٹن      (ج) کیٹل      (د) ابراہم لنکن
(2) انتظامیہ کو کاروبارِ حکومت اور نظم و نسق چلانے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے؟

(الف) روپیہ      (ب) جذبہ      (ج) طاقت      (د) انصاف
(3) صدارتی طرزِ حکومت میں صدر کو مقننہ کے منظور کردہ قانون میں ترمیم کرنے یا اسے مسترد کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوتا ہے، صدر کا یہ اختیار کیا کہلاتا ہے؟

(الف) حق لازمی      (ب) حق ثانوی      (ج) حق استحقاق      (د) حق استرداد
(4) لفظ “ڈکٹیٹر” کس زبان کا ہے؟

(الف) یونانی      (ب) انگریزی      (ج) اُردو      (د) لاطینی
(5) موجودہ دور میں دنیا کی تقریباً تمام قومیں کس طرزِ حکومت کو بہترین نظامِ حکومت تصور کرتی ہیں؟

(الف) بادشاہت      (ب) آمریت      (ج) جمہوریت      (د) صدارتی
(6) لفظی اعتبار سے جمہوریت کے کیا معنی ہیں؟

(الف) عوام کی حکومت      (ب) آمر کی حکومت      (ج) بادشاہ کی حکومت      (د) امراء کی حکومت
(7) حکومت ایک ایسا سیاسی ادارہ ہے جو درج ذیل میں سے کیا بناتا ہے؟

(الف) قانون      (ب) ظلم و ضبط      (ج) انتظامی امور      (د) بحث
(8) درج ذیل میں سے کون سا ریاست کے چار عناصر میں سے ایک عنصر ہے؟

(الف) حکومت      (ب) علاقہ      (ج) انتظامیہ      (د) عدلیہ
(9) یونانی لفظ “کریٹس” کے کیا معنی ہیں؟

(الف) طاقت      (ب) حکومت      (ج) آزادی      (د) دستور
(10) پاکستان اور امریکہ میں ایوانِ بالا کو کس نام سے پکارا جاتا ہے؟

(الف) قومی اسمبلی      (ب) سینٹ      (ج) دارالعوام      (د) ایوان نمائندگان
(11) مقننہ کے اراکین کی تعداد کس کے مطابق مقرر کی جاتی ہے؟

(الف) دستور کے مطابق      (ب) عوام کے مطابق      (ج) حکومت کے مطابق      (د) اراکین اسمبلی کے مطابق
(12) مقننہ کی منظوری کے بغیر کون سا ادارہ کوئی ٹیکس وصول نہیں کر سکتا؟

(الف) انتظامیہ      (ب) عدلیہ      (ج) ریاست      (د) حکومت
(13) پاکستان کی سب سے اعلیٰ عدالت کون سی ہے؟

(الف) سروس ٹربیونل      (ب) ہائی کورٹ      (ج) سپریم کورٹ      (د) سیشن کورٹ
(14) سالانہ بجٹ کس کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے؟

(الف) وزیر خزانہ      (ب) وزیر اعظم      (ج) صدر      (د) وزیر اعلیٰ
(15) ہٹلر کس ملک سے تعلق رکھتا تھا؟

(الف) اٹلی      (ب) جرمنی      (ج) فرانس      (د) آسٹریلیا

Short Questions
(1) حکومت کی تعریف کریں۔

(2) اسلامی حکومت کے تین فرائض بیان کریں۔

(3) اچھا نظام حکومت سے کیا مراد ہے؟

(4) انتظامیہ کے امور خارجہ کے فرائض لکھیں۔

(5) کیٹل نے جمہوریت کی کیا تعریف کی ہے؟

(6) آئین کی تشریح کے حوالے سے عدلیہ کے فرائض کیا ہیں؟

(7) آمریت میں تخلیقی صلاحیتوں کا خاتمہ کیسے ممکن ہوتا ہے؟

(8) مقننہ کے انتظامی فرائض کیا ہیں؟

Long Questions
(1) انتظامیہ سے کیا مراد ہے؟ نیز اس کے فرائض بیان کریں۔

(2) آمرت کی تعریف کریں۔ اس کی خوبیاں اور خامیاں واضح کریں۔ جمہوریت کی تعریف کریں نیز جمہوریت کی خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لیں۔

(3) ایک فلاحی ریاست کے اچھے نظام حکومت کی خصوصیات بیان کریں۔

(4) مقننہ سے کیا مراد ہے نیز مقننہ کی تنظیم کی وضاحت کریں۔

(5) مقننہ کے فرائض واضح کریں۔

(6) اسلامی حکومت کے فرائض کا احاطہ کریں۔

(7) عدلیہ کون کون سے فرائض سرانجام دیتی ہے؟

Answer Key
(1) ابراہم لنکن

(2) روپیہ

(3) حق استرداد

(4) لاطینی

(5) جمہوریت

(6) عوام کی حکومت

(7) قانون

(8) حکومت

(9) طاقت

(10) سینٹ

(11) دستور کے مطابق

(12) انتظامیہ

(13) سپریم کورٹ

(14) وزیر خزانہ

(15) جرمنی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *