درج ذیل کثیر الانتخابی سوالات کو حل کریں:
سوال نمبر 1: سب غایتوں کی……..تمہیں تو ہو
(الف) دنیا (ب) غایت اولی (ج) جبرئیل علیہ السلام (د) نور اولیں
سوال نمبر 2: دنیا میں……..دو جہاں اور کون ہے
(الف) رحمت (ب) عظمت (ج) رونق (د) دولت
سوال نمبر 3: ہم جس میں بس رہے ہیں وہ……..تمہیں تو ہو۔
(الف) جہاں (ب) زمانہ (ج) دنیا (د) تنہا
سوال نمبر 4: اس نور……..کا اجالا تمہیں تو ہو۔
(الف) جہاں (ب) آخری (ج) آفریں (د) اولیں
سوال نمبر 5: درست تلفظ ہے۔
(الف) نَظِیْر (ب) نِظِیْر (ج) نُظِیْر (د) نَظَیْر
سوال نمبر 6: دنیا میں……..اور کون ہے
(الف) دنیا (ب) غایت اولی (ج) رحمت دو جہاں (د) نور اولیں
سوال نمبر 7: نظم میں فرشتے کا ذکر ہے۔
(الف) اسرافیل (ب) عزرائیل (ج) جبرئیل (د) میکائیل
سوال نمبر 8: جس کی نہیں……..وہ تنہا تمہیں تو ہو۔
(الف) مثال (ب) نظیر (ج) مثل (د) ندیم
سوال نمبر 9: شاعر کے مطابق پر جلتے ہیں۔
(الف) شاہین کے (ب) جبرئیل کے (ج) موسیٰ کے (د) عزرائیل کے
سوال نمبر 10: حضور خاتم النبیین کے ہاتھ نے تھام لیا۔
(الف) غریبوں کو (ب) اڑتے ہوؤں کو (ج) گرتے ہوؤں کو (د) گزرتے ہوؤں کو
سوال نمبر 11: جلتے ہیں……..کے پر جس مقام پر
(الف) دنیا (ب) غایت اولی (ج) جبرئیل علیہ السلام (د) نور اولیں
سوال نمبر 12: آدھا شعر کہلاتا ہے۔
(الف) مصرع (ب) قافیہ (ج) ردیف (د) نظم
سوال نمبر 13: سب غایتوں کی……..تمہیں تو ہو
(الف) رحمت (ب) غایت اولی (ج) رونق (د) دولت
سوال نمبر 14: “نعت” میں حضور خاتم النبیین کو کہا گیا ہے۔
(الف) رحمت دو جہاں (ب) عظمت دو جہاں (ج) رونق دو جہاں (د) راحت دو جہاں
سوال نمبر 15: جلتے ہیں……..کے پر، جس مقام پر
(الف) شاہین (ب) جبرئیل (ج) موسیٰ علیہ السلام (د) عزرائیل
سوال نمبر 16: دل جس سے زندہ ہے وہ……..تمہیں تو ہو
(الف) جہان (ب) تمنا (ج) رونق (د) شہر
سوال نمبر 17: پھوٹا جو سینۂ شب تار……… سے
(الف) رحمت (ب) قندیل (ج) رونق (د) الست
سوال نمبر 18: اس……..کا اجالا تمہیں تو ہو
(الف) دنیا (ب) غایت اولی (ج) جبرئیل علیہ السلام (د) نور اولیں
سوال نمبر 19: دل جس سے زندہ ہے وہ……..تمہیں تو ہو
(الف) دنیا (ب) غایت اولی (ج) جبرئیل علیہ السلام (د) نور اولیں
سوال نمبر 20: حضور خاتم النبیین کی تمنا سے زندہ ہے۔
(الف) دماغ (ب) دل (ج) جگر (د) نظر
درج ذیل نظم و غزل کے اشعار کی تشریح کیجیے:
(i)
پھوٹا جو سینۂ شب تار الست سے
اس نور اولیں کا اجالا تمہیں تو ہو
(ii)
دنیا میں رحمت دو جہاں اور کون ہے
جس کی نہیں نظیر وہ تنہا تمہیں تو ہو
(iii)
گرتے ہوؤں کو تھام لیا جس کے ہاتھ نے
اے تاجدار یثرب و بطحا تمہیں تو ہو
(iv)
دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمہیں تو ہو
ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دنیا تمہیں تو ہو
(v)
سب کچھ تمہارے واسطے پیدا کیا گیا
سب غایتوں کی غایت اولی تمہیں تو ہو
(vi)
جلتے ہیں جبرئیل کے پر جس مقام پر
اس کی حقیقتوں کے شناسا تمہیں تو ہو
درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:
سوال نمبر 1: شاعر کے نزدیک جس کی نظیر نہیں ملتی، وہ کون سی ہستی ہے؟
سوال نمبر 2: شاعر کے نزدیک اس کائنات میں سب کچھ کس واسطے پیدا کیا گیا؟
سوال نمبر 3: “جلتے ہیں جبرئیل علیہ السلام کے پر جس مقام پر” کی وضاحت واقعہ معراج کی روشنی میں کریں؟
سوال نمبر 4: سینۂ شب تار الست سے پھوٹنا؟
سوال نمبر 5: شاعر نے “اے تاجدار یثرب و بطحا” کہہ کر کسے مخاطب کیا ہے؟
سوال نمبر 6: شاعر کے نزدیک آپ خاتم النبیین کے ہاتھوں نے کسے تھام لیا؟
MCQs Answer Key
(1) غایت اولی
(2) رحمت
(3) دنیا
(4) اولیں
(5) نَظِیر
(6) رحمت دو جہاں
(7) جبرئیل
(8) نظیر
(9) جبرئیل کے
(10) گرتے ہوؤں کو
(11) جبرئیل علیہ السلام
(12) مصرع
(13) غایت اولی
(14) رحمت دو جہاں
(15) جبرئیل
(16) تمنا
(17) الست
(18) نور اولیں
(19) دنیا
(20) دل
