درج ذیل کثیر الانتخابی سوالات کو حل کریں:
سوال نمبر 1: مقولہ کا مطلب ہے۔
(الف) جملہ (ب) فقرہ (ج) کہاوت (د) بات
سوال نمبر 2: آزمودہ کا مطلب ہے:
(الف) اہم (ب) ضروری (ج) بے معنی (د) آزمایا ہوا
سوال نمبر 3: کامیابی کا بڑا ذریعہ ہے۔
(الف) قسمت (ب) دولت (ج) محنت (د) تعلیم
سوال نمبر 4: پانی خود آ جاتا ہے۔
(الف) پنسال میں (ب) کنویں میں (ج) گھڑے میں (د) بادل میں
سوال نمبر 5: قوم مجموعہ ہے۔
(الف) شخصی دولت کا (ب) شخصی طاقت کا (ج) شخصی حالتوں کا (د) تعداد کا
سوال نمبر 6: قومی ترقی کی نسبت ہم لوگوں کا خیال ہے کہ کوئی ملے۔
(الف) گواہ (ب) حاکم (ج) خضر (د) وقار
سوال نمبر 7: سرسید کے نزدیک کون سا علم انسان کو انسان بناتا ہے؟
(الف) اعلیٰ اخلاق (ب) اعلیٰ تعلیم (ج) عملی تعلیم (د) اپنی مدد آپ
سوال نمبر 8: دولت کی پرستش انسان کو بنا دیتی ہے۔
(الف) امیر (ب) حقیر (ج) فقیر (د) حاکم
سوال نمبر 9: قوم کی سچی ہمدردی اور سچی……کرو۔
(الف) خیر خواہی (ب) برائی (ج) مدد (د) غیبت
سوال نمبر 10: تربیت یافتہ عوام پر حکومت……ہوتی ہے۔
(الف) عمدہ (ب) کھردری (ج) جاہل (د) شریف
سوال نمبر 11: ہماری قوم نے……چھوڑی ہوئی جائیداد کو بھی گنوا دیا۔
(الف) آبا و اجداد کی (ب) پرکھوں کی (ج) بزرگوں کی (د) امرا کی
سوال نمبر 12: قومی تنزلی کن برائیوں کا مجموعہ ہے؟
(الف) شخصی سستی اور شخصی بے عزتی کا (ب) شخصی محنت اور شخصی عزت کا (ج) شخصی ایمانداری اور ہمدردی کا (د) قومی محنت اور عزت کا
سوال نمبر 13: آدمی کی زندگی کو درست بناتا ہے۔
(الف) تجربہ (ب) مشاہدہ (ج) تذکرہ (د) انعام
سوال نمبر 14: “خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں” ہے۔:
(الف) محاورہ (ب) مقولہ (ج) ضرب المثل (د) کہاوت
سوال نمبر 15: انسان کی قومی ترقی کی نسبت ہم لوگوں کا خیال ہے کہ ملے کوئی:
(الف) خضر (ب) یحییٰ (ج) حکمران (د) وزیر
سوال نمبر 16: قومی ترقی کن خوبیوں کا مجموعہ ہے؟
(الف) شخصی محنت اور عزت کا (ب) شخصی سستی اور بے عزتی کا (ج) شخصی تگ و دو کا (د) قومی محنت اور دیانت کا
سوال نمبر 17: ہم لوگوں کے یہ خیال ہیں کہ کوئی……ملے۔
(الف) رہنما (ب) خضر (ج) حاکم (د) دوست
سوال نمبر 18: خدا ان کی مدد کرتا ہے جو آپ اپنی……کرتے ہیں۔
(الف) مدد (ب) اصلاح (ج) باتیں (د) برائیاں
سوال نمبر 19: انسان کی اصلی چمک دمک……ہے۔
(الف) دولت (ب) عہدہ (ج) عزت (د) حسن
سوال نمبر 20: معاشرتی بدی……تہذیبی اور بد چلنی شمار ہوتی ہے۔
(الف) نیک نامی (ب) معاشرتی بدی (ج) شہرت (د) وقار
سوال نمبر 21: سبق اپنی مدد آپ صنف کے اعتبار سے ہے۔
(الف) مضمون (ب) کہانی (ج) فیچر (د) کالم
سوال نمبر 22: انسان کی اصلی قوت ہے۔
(الف) پیر (ب) حکومت (ج) دولت (د) غیرت
سوال نمبر 23: قوم خود اپنی اندرونی حالتوں سے……کر سکتی ہے:
(الف) بدھار (ب) بگاڑ (ج) اصلاح (د) تربیت
سوال نمبر 24: قوم بنتی ہے۔
(الف) مردوں سے (ب) عورتوں سے (ج) بچوں سے (د) سب سے
سوال نمبر 25: جیسا مجموعہ قوم کی چال چلن کا ہوتا ہے یقینی اس کے قانون اور مناسب حال گورنمنٹ ہوتی ہے۔ یہ ایک قاعدہ ہے:
(الف) ہر ملک کا (ب) ہر قوم کا (ج) ہر معاشرے کا (د) نیچر کا
سوال نمبر 26: قومی ترقی ممکن ہے۔
(الف) شخصی ترقی سے (ب) اچھی حکومت سے (ج) عمدہ نظام سے (د) معیشت سے
سوال نمبر 27: “خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں” ہے۔
(الف) محاورہ (ب) جملہ (ج) مقولہ (د) تجربہ
سوال نمبر 28: اوروں پر بھروسا اور اپنی مدد آپ یہ دونوں اصول ایک دوسرے سے ہیں:
(الف) بالکل مخالف (ب) بالکل موافق (ج) قطعاً حسب حال (د) بالکل ہمدردار
سوال نمبر 29: اپنی مدد آپ کے مصنف ہیں۔
(الف) مولانا حالی (ب) سرسید (ج) علامہ اقبال (د) مولانا آزاد
سوال نمبر 30: علم کی بہ نسبت عمل اور سوانح عمری کی بہ نسبت……آدمی کو معزز اور قابل ادب بناتا ہے:
(الف) زر و جواہر (ب) مال و دولت (ج) شخصی چال چلن (د) حسن عمل
سوال نمبر 31: شخصی سستی، شخصی بے عزتی، شخصی بے ایمانی اور شخصی خود غرضی مجموعہ ہے۔
(الف) قومی بدحالی (ب) قومی بدتری کا (ج) قومی تنزلی کا (د) قومی برتری کا
سوال نمبر 32: قوم کی اصلاح ہو سکتی ہے۔
(الف) حکومت سے (ب) فوج سے (ج) خود سے (د) حضرت سے
سوال نمبر 33: ایک شخص میں اپنی مدد آپ کرنے کا جوش اس کی……کی بنیاد ہے۔
(الف) تنزل (ب) شہرت (ج) عزت (د) ترقی
سوال نمبر 34: جس طرح کہ پانی خود اپنی……میں آ جاتا ہے۔
(الف) نالی (ب) پنسال (ج) سطح (د) زمین
سوال نمبر 35: قوم شخصی……کا مجموعہ ہے۔
(الف) خوبیوں (ب) برائیوں (ج) حالتوں (د) باتوں
سوال نمبر 36: حکومتی نظام کی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔
(الف) فانوس جمال (ب) فانوس نعمت (ج) فانوس کمال (د) فانوس خیال
سوال نمبر 37: خدا ان کی مدد کرتا ہے جو آپ اپنی مدد کرتے ہیں۔ یہ ایک نہایت آزمودہ ہے:
(الف) ترکیب (ب) مقولہ (ج) محاورہ (د) ضرب المثل
سوال نمبر 38: ایک شخص میں اپنی مدد آپ کرنے کا جوش ہے اس کی:
(الف) تنزلی کی بنیاد (ب) شہرت کی بنیاد (ج) عزت کی بنیاد (د) ترقی کی بنیاد
سوال نمبر 39: اپنی مدد آپ کا ماخذ ہے۔
(الف) خطبات احمدیہ (ب) مقالات سرسید (ج) خیالات سرسید (د) افکار سرسید
سوال نمبر 40: شخصی چال چلن انسان کو بناتا ہے۔
(الف) انسان (ب) فرشتہ (ج) حیوان (د) پہلوان
نثری پارے
(1) وہ شخص درحقیقت غلام نہیں ہے جس کو ایک خدا ناترس نے، جو اس کا ظالم آقا کہلایا جاتا ہے، خرید لیا ہے، یا ایک ظالم اور خود مختار بادشاہ یا گورنمنٹ کی رعیت ہے، بلکہ درحقیقت وہ شخص اصلی غلام ہے جو بد اخلاقی، خود غرضی، جہالت اور شرارت کا مطیع اور اپنی خود غرضی کی غلامی میں مبتلا اور قومی ہمدردی سے بے پروا ہے۔ وہ قومیں جو اس طرح دل میں غلام ہیں وہ بیرونی زوروں سے، یعنی عمدہ گورنمنٹ یا عمدہ قومی انتظام سے آزاد نہیں ہو سکتیں، جب تک کہ غلامی کی یہ دلی حالت دور نہ ہو۔
(2) انسان کی اگلی پشتوں کے حالات پر خیال کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی موجودہ حالت انسانوں کے نسل در نسل کے کاموں سے حاصل ہوئی ہے۔ محنتی اور مستقل مزاج محنت کرنے والوں، زمین کے جوتنے والوں، کانوں کے کھودنے والوں، نئی نئی باتوں کے ایجاد کرنے والوں، مخفی باتوں کو ڈھونڈ کر نکالنے والوں، آلاتِ جرِ ثقیل سے کام لینے والوں اور ہر قسم کے پیشہ کرنے والوں، ہنر مندوں، شاعروں، حکیموں، فیلسوفوں، ملکی منتظموں نے انسان کو موجودہ ترقی کی حالت پر پہنچانے میں بڑی مدد دی ہے۔
(3) یہ ایک نیچر کا قاعدہ ہے کہ جیسا مجموعہ قوم کی چال چلن کا ہوتا ہے یقینی اس کے موافق اس کے قانون اور اس کے مناسب حال گورنمنٹ ہوتی ہے۔ جس طرح کہ پانی خود اپنی پنسال میں آ جاتا ہے، اسی طرح عمدہ رعایا پر عمدہ حکومت ہوتی ہے اور جاہل و خراب و نا تربیت یافتہ رعایا پر ویسی ہی اکھڑ حکومت کرنی پڑتی ہے۔ تمام تجربوں سے ثابت ہوا ہے کہ کسی ملک کی خوبی و عمدگی اور قدر و منزلت بہ نسبت وہاں کی گورنمنٹ کے عمدہ ہونے کے زیادہ تر اس ملک کی رعایا کے چال چلن، اخلاق و عادات، تہذیب و شائستگی پر منحصر ہے۔
(4) اے میرے عزیز ہم وطنو! اگر یہ رائے صحیح ہے تو اس کا یہ نتیجہ ہے کہ قوم کی سچی ہمدردی اور سچی خیر خواہی کرو۔ غور کرو کہ تمھاری قوم کی شخصی زندگی اور شخصی چال چلن کس طرح پر عمدہ ہو، تاکہ تم بھی ایک معزز قوم ہو۔ کیا جو طریقہ تعلیم و تربیت کا، بات چیت کا، وضع و لباس کا، سیر سپاٹے کا، شغل و اشغال کا، تمھاری اولاد کے لیے ہے، اس سے ان کے شخصی چال چلن، اخلاق و عادات، نیکی و سچائی میں ترقی ہو سکتی ہے؟ حاشا و کلا۔
(5) قومی ترقی مجموعہ ہے شخصی محنت، شخصی عزت، شخصی ایمان داری، شخصی ہمدردی کا۔ اسی طرح قومی تنزل مجموعہ ہے شخصی سستی، شخصی بے عزتی، شخصی بے ایمانی، شخصی خود غرضی کا اور شخصی برائیوں کا۔ ناتہذیبی و بدچلنی جو اخلاقی و تمدنی یا باہمی معاشرت کی بدیوں میں شمار ہوتی ہے، درحقیقت وہ خود اسی شخص کی آوارہ زندگی کا نتیجہ ہے۔ اگر ہم چاہیں کہ بیرونی کوشش سے ان برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ ڈالیں اور نیست و نابود کر دیں تو یہ برائیاں کسی اور نئی صورت میں اس سے بھی زیادہ زور و شور سے پیدا ہو جاویں گی۔
(6) جب کوئی دوسرا شخص یا گروہ کسی کی مدد کرتا ہے، تو اس میں خود انحصاری کا جوش کم ہو جاتا ہے۔ ساتھ ہی، غیرت اور عزت، جو انسان کی اصلی چمک دمک ہیں، ختم ہوتی جاتی ہیں۔ جب ایک قوم کا یہ حال ہو، تو وہ دوسری قوموں کی نظر میں ذلیل، بے غیرت اور بے عزت ہو جاتی ہے۔
(7) خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔ یہ ایک نہایت عمدہ اور آزمودہ مقولہ ہے۔ اس چھوٹے سے فقرے میں انسانوں، قوموں اور نسلوں کا تجربہ جمع ہے۔ جب کسی شخص میں اپنی مدد کرنے کا جوش ہوتا ہے، تو یہی اس کی ترقی کی بنیاد بنتا ہے۔ اور جب یہ جوش پوری قوم میں پھیل جائے، تو یہی قومی ترقی، طاقت اور مضبوطی کی جڑ ہے۔
درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:
سوال نمبر 1: نیچر کا قاعدہ کیا ہے؟
سوال نمبر 2: سرسید احمد خان کے خیال میں کون سی قوم ذلیل و بے عزت ہو جاتی ہے؟
سوال نمبر 3: دنیا کی معزز قوموں نے کس خوبی کی بنا پر عزت پائی ہے؟
سوال نمبر 4: بیرونی کوششوں سے برائیوں کو ختم کرنے کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟
سوال نمبر 5: وہ کون سا آزمودہ مقولہ ہے جس میں انسانوں کا اور قوموں کا تجربہ جمع ہے؟
MCQs Answer Key
(1) کہاوت
(2) آزمایا ہوا
(3) محنت
(4) پنسال میں
(5) شخصی حالتوں کا
(6) خضر
(7) عملی تعلیم
(8) حقیر
(9) خیر خواہی
(10) عمدہ
(11) پرکھوں کی
(12) شخصی سستی اور شخصی بے عزتی کا
(13) تجربہ
(14) مقولہ
(15) خضر
(16) شخصی محنت اور شخصی عزت کا
(17) خضر
(18) مدد
(19) عزت
(20) معاشرتی بدی
(21) مضمون
(22) غیرت
(23) اصلاح
(24) سب سے
(25) نیچر کا
(26) شخصی ترقی سے
(27) مقولہ
(28) بالکل مخالف
(29) سرسید
(30) شخصی چال چلن
(31) قومی تنزلی کا
(32) خود سے
(33) ترقی
(34) پنسال
(35) حالتوں
(36) فانوس خیال
(37) مقولہ
(38) ترقی کی بنیاد
(39) مقالات سرسید
(40) انسان
