Home → Resource

9th – Urdu– Chapter 5 – کلیم اور مرزا ظاہر دار بیگ


درج ذیل کثیر الانتخابی سوالات کو حل کریں:

سوال نمبر 1: میں ذرا کپڑے پہن آؤں تو آپ کے……چلوں۔

(الف) ہم رکاب      (ب) ماہتاب      (ج) شمہ      (د) سخن سازی
سوال نمبر 2: مرزا ظاہر دار کلیم کے پاس آتا تھا۔

(الف) ہر ہفتے کو      (ب) ہر شام کو      (ج) ہر صبح کو      (د) ہر رات کو
سوال نمبر 3: مرزا نے کہا تھوڑی دیر میں……نکلا آتا ہے۔

(الف) سورج      (ب) آفتاب      (ج) ماہتاب      (د) قافلہ
سوال نمبر 4: یار ہو تم بڑے خوش قسمت کہ اس وقت……مل گیا۔

(الف) چنا      (ب) دلیہ      (ج) دودھ      (د) بھاڑ
سوال نمبر 5: کلیم نے مرزا کی شان میں کہی۔

(الف) ہجو      (ب) قصیدہ      (ج) مثنوی      (د) غزل
سوال نمبر 6: تھوڑی دیر صبر کیجیے کہ ……نکلا چلا آتا ہے۔

(الف) ماہتاب      (ب) شمہ      (ج) ہم رکاب      (د) سڈول
سوال نمبر 7: مرزا نے بتایا کہ صبحدار مرحوم نے اسے بنایا تھا:

(الف) وارث      (ب) متبنیٰ      (ج) بیٹا      (د) لے پالک
سوال نمبر 8: کلیم مسجد میں بیٹھا رہا۔

(الف) مجلس میں      (ب) گروپ میں      (ج) گروہ میں      (د) اکیلا
سوال نمبر 9: کلیم نے مرزا سے کہا کہ……بھیج دیجیے۔

(الف) لحاف      (ب) کتاب      (ج) چراغ      (د) جھاڑو
سوال نمبر 10: مرزا ظاہر دار بیگ نے کہا کہ آپ کو میری نسبت سخن سازی کا احتمال ہوتا ہے:

(الف) سخت غصہ      (ب) سخت تعجب      (ج) تشویش ناک      (د) سخت حیرت
سوال نمبر 11: نصوح کی حرکات و سکنات مطیع ہو چکی تھیں۔

(الف) بادشاہ کی      (ب) حاکم کی      (ج) دین کی      (د) بزرگوں کی
سوال نمبر 12: “کلیم اور مرزا ظاہر دار بیگ” کا ماخذ ہے۔

(الف) توبتہ النصوح      (ب) مراۃ العروس      (ج) بنات النعش      (د) ابن الوقت
سوال نمبر 13: کلیم جس مسجد میں ٹھہرا اس کی مثال تھی۔

(الف) مسجد ضرار جیسی      (ب) مسجد کرار جیسی      (ج) مسجد سلطان جیسی      (د) مسجد ام امین جیسی
سوال نمبر 14: مرزا ظاہر دار بیگ کے کردار کا نمایاں پہلو ہے۔

(الف) غربت      (ب) امارت      (ج) شیخی      (د) ہم دردی
سوال نمبر 15: مرزا ظاہر دار بیگ نے بھنے ہوئے چنے کلیم کو بتا کر کھلائے:

(الف) لذیذ پراٹھے      (ب) مزے دار مٹھائی      (ج) گھی کی تلی دال      (د) بیسنی روٹی
سوال نمبر 16: مرزا بڑے سویرے چلے گئے تھے۔

(الف) دیوان صاحب      (ب) قطب صاحب      (ج) گنگا پور      (د) جمنا پار
سوال نمبر 17: کلیم تھا۔

(الف) غریب      (ب) شاعر      (ج) زمین دار      (د) نواب
سوال نمبر 18: کوتوال نے کلیم کو کہاں رکھنے کا حکم دیا۔

(الف) گھر میں      (ب) مسجد میں      (ج) حوالات میں      (د) مہمان سرا میں
سوال نمبر 19: سبق “کلیم اور مرزا ظاہر دار بیگ” صنف کے اعتبار سے ہے۔

(الف) ناول      (ب) ڈراما      (ج) داستان      (د) آپ بیتی
سوال نمبر 20: مرزا ظاہر دار بیگ نے کلیم کو بتایا کہ آج ان کی بیوی ہے شدید:

(الف) علیل      (ب) غصے میں      (ج) فکر مند      (د) دباؤ میں
سوال نمبر 21: مرزا کے مطابق زمین سے نکلنے والے تمام پھلوں سے زیادہ لذیذ ہیں:

(الف) چنے      (ب) آم      (ج) مونگ پھلی      (د) شکر قندی
سوال نمبر 22: کوتوال نے کلیم کے ساتھ سپاہی بھیجے۔

(الف) دو      (ب) تین      (ج) چار      (د) پانچ
سوال نمبر 23: مرزا کے گھر والوں نے آواز دی۔

(الف) مرزا بانکے کو      (ب) مرزا غالب کو      (ج) مرزا مستان خان کو      (د) مرزا زبردست کو
سوال نمبر 24: کلیم…… کی محل سرا کو مرزا ظاہر دار کی محل سرا سمجھا تھا۔

(الف) نواب کی      (ب) جمعدار کی      (ج) رئیس کی      (د) راجا کی
سوال نمبر 25: مرزا ظاہر دار……پہن کر گھر سے باہر آیا۔

(الف) جانگیہ      (ب) دھوتی      (ج) شلوار      (د) پتلون
سوال نمبر 26: آپ کو میری نسبت…… کا احتمال ہونا سخت تعجب کی بات ہے۔

(الف) ماہتاب      (ب) سخن سازی      (ج) بندہ نوازی      (د) اپنے تئیں
سوال نمبر 27: ……بہت بنائے سنوارے رہا کرتے ہیں۔

(الف) بندہ نوازی      (ب) اپنے تئیں      (ج) علیل      (د) سڈول
سوال نمبر 28: مرزا نے بتایا کہ گھر میں عارضہ ہے۔

(الف) خفقان کا      (ب) ملیریا کا      (ج) بخار کا      (د) یرقان کا
سوال نمبر 29: مرزا چنے لینے کے لیے……کے پاس گیا۔

(الف) چدامی      (ب) چھینا      (ج) شیدا      (د) میدا
سوال نمبر 30: ……کی طرح دو سپاہی اس کی گردن پر سوار تھے۔

(الف) نکیرین      (ب) جلاد      (ج) منکر نکیر      (د) جلادین
سوال نمبر 31: مرزا نے کلیم کو ٹھہرایا۔

(الف) سرائے میں      (ب) محل میں      (ج) مسجد میں      (د) گھر میں
سوال نمبر 32: میں اس جاہ و حشمت کا ایک……بھی نہیں دیکھتا۔

(الف) شمہ      (ب) سڈول      (ج) سخن سازی      (د) علیل
سوال نمبر 33: مرزا نے گھر جا کر بھیج دیا۔

(الف) میلی دری      (ب) میلا تکیہ      (ج) ٹوٹی چارپائی      (د) میلی دری اور کثیف تکیہ
سوال نمبر 34: مرزا کلیم کے لیے چنے لایا۔

(الف) ایک مٹھی      (ب) دو چار مٹھی      (ج) دو تین مٹھی      (د) چار پانچ مٹھی
سوال نمبر 35: مسجد میں کلیم جاگا۔

(الف) صبح صادق کو      (ب) گجر دم      (ج) صبح سویرے      (د) دن چڑھے
سوال نمبر 36: کلیم کو کتنے وقت کا فاقہ تھا۔

(الف) دو      (ب) تین      (ج) چار      (د) پانچ
سوال نمبر 37: کلیم کے پیچھے جو شخص بھاگا، اس کا نام تھا:

(الف) مرزا ظاہر دار بیگ      (ب) مرزا زبردست بیگ      (ج) مرزا طاقت ور بیگ      (د) مرزا جان دار بیگ
سوال نمبر 38: مرزا ظاہر دار بیگ جو چنے لے کر آئے، وہ تھے:

(الف) ایک مٹھی      (ب) دو تین مٹھی      (ج) ایک پاؤ      (د) آدھ سیر
سوال نمبر 39: بیٹے کو دیکھ کر نصوح کے کلیجے میں لگا۔

(الف) دھچکا      (ب) پھول      (ج) کانٹا      (د) تیر
سوال نمبر 40: خفقان ہے۔

(الف) مرزا کے دوست کا نام      (ب) ایک شہر کا نام      (ج) بیماری کا نام      (د) ملک کا نام
سوال نمبر 41: مرزا ظاہر دار بیگ نے کلیم کو جس مسجد میں ٹھہرایا، وہ تھی:

(الف) آباد اور پر رونق      (ب) کشادہ اور خوش گوار      (ج) تنگ و تاریک      (د) ویران اور وحشت ناک
سوال نمبر 42: مرزا ظاہر دار کے والد کا نام تھا۔

(الف) مرزا بانکا      (ب) مرزا ابا الکا      (ج) مرزا سعدی      (د) مرزا رسوا
سوال نمبر 43: بھوننے میں چنوں کو……بنا دیتا ہے۔

(الف) علیل      (ب) اپنے تئیں      (ج) سڈول      (د) سخن سازی
سوال نمبر 44: لونڈی نے ظاہر دار بیگ کے لیے بولا:

(الف) حضرت      (ب) ذلیل      (ج) کمینہ      (د) موا
سوال نمبر 45: مسجد میں موجود تھیں۔

(الف) چڑیا      (ب) بلیاں      (ج) مرغیاں      (د) چمگادڑیں
سوال نمبر 46: مرزا کے مطابق دال کی رنگت تھی۔

(الف) سرمئی      (ب) پستی      (ج) برساتی      (د) نارنجی
سوال نمبر 47: بندے کے گھر میں کئی دن سے طبیعت……ہے۔

(الف) سڈول      (ب) بندہ نوازی      (ج) علیل      (د) اپنے تئیں
سوال نمبر 48: یہ فرمائیے کہ اس وقت……فرمانے کی وجہ ہے؟

(الف) ہم رکاب      (ب) شمہ      (ج) ماہتاب      (د) بندہ نوازی

نثری پارے
(1) آپ کو میری نسبت سخن سازی کا احتمال ہونا سخت تعجب کی بات ہے۔ اتنی مدت مجھ سے آپ کی صحبت رہی، مگر افسوس ہے کہ آپ نے میری طبیعت اور میری عادت کو نہ پہچانا۔ یہ اختلافِ حالت جو آپ دیکھتے ہیں، اس کی ایک وجہ ہے۔ بندے کو جمعدار صاحب مرحوم و مغفور نے متبنّٰی کیا تھا اور اپنا جانشین کر مرے تھے۔ شہر کے کل رؤسا اس سے واقف اور آگاہ ہیں۔ ان کے انتقال کے بعد لوگوں نے اس میں رخنہ اندازی کی۔ بندے کو آپ جانتے ہیں کہ بکھیڑے سے کوسوں دور بھاگتا ہے۔ صحبتِ ناملائم دیکھ کر کنارہ کش ہو گیا۔ لیکن کسی کو انتظام کا سلیقہ، بندوبست کا حوصلہ نہیں۔
(2) فرش پر اس قدر بیٹ پڑی ہے کہ بجائے خود کھڑنجے کا فرش بن گیا ہے۔ مرزا کے انتظار میں چار ناچار اسی مسجد میں ٹھہرنا پڑا۔ مرزا آئے بھی تو اتنی دیر کے بعد کہ کلیم مایوس ہو چکا تھا۔ قبل اس کے کہ کلیم شکایت کرے، مرزا صاحب بطورِ رفعِ دخلِ مقدر فرمانے لگے کہ بندے کے گھر میں کئی دن سے طبیعت علیل ہے۔ خفقان کا عارضہ، اختلاجِ قلب کا روگ ہے۔ اب جو میں آپ کے پاس سے گیا تو ان کو غشی میں پایا۔
(3) مرزا نے گھر جا کر ایک میلی دری اور ایک کثیف سا تکیہ بھیج دیا۔ دو ہی گھڑی میں کلیم کی حالت کا اس قدر متغیر ہونا عبرت کا مقام ہے۔ یا تو خلوت خانہ اور عشرت منزل میں تھا یا اب ایک مسجد میں آ کر پڑا، اور مسجد بھی ایسی جس کا تھوڑا سا حال ہم نے اوپر بیان کیا۔ گھر کے الوانِ نعمت کو لات مار کر نکلا تھا تو پہلے ہی وقت چنے چبانے پڑے۔ نہ چراغ، نہ چارپائی، نہ بہن نہ بھائی، نہ مونس نہ غم خوار، نہ نوکر نہ خدمت گار۔
(4) میں تو جانتا ہوں کہ عمارت کی قسم کی کوئی چیز ایسی نہ ہوگی جس کو تم نے اپنی مِلک نہ بتایا ہو، یا یہ حال ہے کہ ایک تنفس کے واسطے ایک شب کے لیے تم کو جگہ میسر نہیں۔ جو جو حالات تم نے اپنی زبان سے بیان کیے، ان سے یہ ثابت ہوتا تھا کہ جمعدار کے تمام ترکے پر تم قابض اور متصرف ہو لیکن میں اس جاہ و حشمت کا ایک شمہ بھی نہیں دیکھتا۔


درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:

سوال نمبر 1: مرزا ظاہر دار بیگ نے کلیم کو رات کا کھانا کس طور پر کھلایا؟
سوال نمبر 2: مرزا ظاہر دار بیگ کا مکان کہاں واقع تھا اور کیسا تھا؟
سوال نمبر 3: سبق “کلیم اور مرزا ظاہر دار بیگ” ڈپٹی نذیر احمد کے کس ناول سے مستعار ہے؟
سوال نمبر 4: جب مرزا زبردست بیگ کلیم کے پیچھے بھاگا تو کلیم کس حلیے میں تھا؟
سوال نمبر 5: مرزا ظاہر دار بیگ نے کلیم کو ایک رات کے لیے کس جگہ ٹھہرایا؟
سوال نمبر 6: مرزا ظاہر دار بیگ نے کلیم کو اپنے بارے میں کیا بتایا تھا اور وہ کیا نکلا؟


MCQs Answer Key
(1) ہم رکاب

(2) ہر صبح کو

(3) ماہتاب

(4) چنا

(5) مثنوی

(6) ماہتاب

(7) لے پالک

(8) اکیلا

(9) چراغ

(10) سخت تعجب

(11) دین کی

(12) توبتہ النصوح

(13) مسجد ضرار جیسی

(14) شیخی

(15) گھی کی تلی دال

(16) قطب صاحب

(17) شاعر

(18) حوالات میں

(19) ناول

(20) علیل

(21) چنے

(22) دو

(23) مرزا زبردست کو

(24) جمعدار کی

(25) جانگیہ

(26) سخن سازی

(27) اپنے تئیں

(28) خفقان کا

(29) چدامی

(30) منکر نکیر

(31) مسجد میں

(32) شمہ

(33) میلی دری اور کثیف تکیہ

(34) دو تین مٹھی

(35) دن چڑھے

(36) دو

(37) مرزا زبردست بیگ

(38) دو تین مٹھی

(39) تیر

(40) بیماری کا نام

(41) ویران اور وحشت ناک

(42) مرزا ابا الکا

(43) سڈول

(44) موا

(45) چمگادڑیں

(46) پستی

(47) علیل

(48) بندہ نوازی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *