Home → Resource

9th – Urdu– Chapter 6 – نام دیو-مالی


درج ذیل کثیر الانتخابی سوالات کو حل کریں:

سوال نمبر 1: نام دیو کی موت واقع ہوئی:

(الف) دل کے عارضے سے      (ب) ٹانگ ٹوٹنے سے      (ج) درخت پر سے گرنے سے      (د) شہد کی مکھیوں کی یورش سے
سوال نمبر 2: مولوی عبدالحق، نام دیو مالی کا کام دیکھا کرتے تھے۔

(الف) دروازے سے      (ب) صحن سے      (ج) کھڑکی سے      (د) چھت سے
سوال نمبر 3: باغوں میں رہتے رہتے اسے………کی بھی شناخت ہو گئی تھی۔

(الف) بیگار      (ب) پروان      (ج) جڑی بوٹیوں      (د) یورش
سوال نمبر 4: نام دیو کو شاہی باغ میں کون لے گیا؟

(الف) حضور نظام دکن      (ب) عبدالرحیم خان      (ج) مولوی عبدالحق      (د) ڈاکٹر سید سراج الحسن
سوال نمبر 5: “نام دیو مالی” کس کتاب سے اخذ کردہ ہے؟

(الف) گنج ہائے گراں مایہ      (ب) گنجینہ گوہر      (ج) چند ہم عصر      (د) حیات جاوید
سوال نمبر 6: نام دیو پیشے کے اعتبار سے تھا:

(الف) چوکیدار      (ب) مالی      (ج) منشی      (د) چپراسی
سوال نمبر 7: قدرت نے ہر شخص میں……..رکھی ہے۔

(الف) صلاحیت      (ب) طاقت      (ج) عقل      (د) سمجھ
سوال نمبر 8: درست تلفظ والا لفظ کون سا ہے۔

(الف) مَخْلَا      (ب) مُخْلَا      (ج) مُخَلَّا      (د) مُخَلّا
سوال نمبر 9: نام دیو مِزاجاً تھا۔

(الف) بھولا بھالا      (ب) منکسر المزاج      (ج) چالاک      (د) الف اور ب دونوں
سوال نمبر 10: مصنف جس کمرے میں ٹھہرائے گئے اس کی کھڑکی کھلتی تھی۔

(الف) چمنیل میدان کی طرف      (ب) پائیں باغ میں      (ج) دریا کی سمت      (د) باغ میں
سوال نمبر 11: قیس ہو، کوہ کن ہو یا حالیؔ عاشقی کچھ کسی کی ذات نہیں یہ شعر کس کا ہے؟

(الف) مجید امجد      (ب) فیض      (ج) حالی      (د) ناصر کاظمی
سوال نمبر 12: درجہ کمال تک پہنچنے کی کوشش میں ہی انسان……..بنتا ہے۔

(الف) انسان      (ب) فرشتہ      (ج) کامل      (د) فولاد
سوال نمبر 13: نام دیو کو اپنے کام پر نہیں تھا۔

(الف) غرور      (ب) اعتماد      (ج) یقین      (د) تکبر
سوال نمبر 14: نام دیو مالی پودوں کے لیے دوائیں منگواتا۔

(الف) ہمسائے سے      (ب) باغ کے داروغہ سے      (ج) مولوی عبدالحق سے      (د) ب اور ج دونوں
سوال نمبر 15: درست تلفظ والا لفظ ہے۔

(الف) اِمْتِیاز      (ب) اِمْتِیاَز      (ج) اِمَتِیاز      (د) اِمْتِیَاز
سوال نمبر 16: ناظم تعلیمات اورنگ آباد تھے۔

(الف) عبدالرحیم خان      (ب) ڈاکٹر سید سراج الحسن      (ج) نواب بہادر یار جنگ      (د) مولوی عبدالحق
سوال نمبر 17: “نام دیو مالی”……..کی علامت ہے۔

(الف) امتیاز      (ب) حسن      (ج) محنت      (د) حسد
سوال نمبر 18: لوگوں کے اوسان خطا کر رکھے تھے:

(الف) غربت نے      (ب) سیلاب نے      (ج) مہنگائی نے      (د) قحط نے
سوال نمبر 19: نام دیو کی موت واقع ہوئی:

(الف) بیماری سے      (ب) درخت سے گر کر      (ج) شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے      (د) سانپ کے ڈسنے سے
سوال نمبر 20: ایک دن یورش ہوئی۔

(الف) ٹڈی دل کی      (ب) ابابیلوں کی      (ج) مچھروں کی      (د) شہد کی مکھیوں کی
سوال نمبر 21: مصنف نے انسان کی فطری کمزوری کی بنا پر اسے کہا ہے:

(الف) کاہل اور نکما      (ب) نکما اور کام چور      (ج) دلیر مگر سست      (د) کاہل اور کام چور
سوال نمبر 22: مقبرہ رابعہ دورانی مدت سے ویران تھا، اور……..کا مسکن تھا۔

(الف) ڈاکوؤں      (ب) راہزنوں      (ج) وحشی جانوروں      (د) سانپوں
سوال نمبر 23: بے مزہ کام نہیں بلکہ ہے۔

(الف) بیگار      (ب) بیگانَہ      (ج) وبال      (د) مجبوری
سوال نمبر 24: نام دیو کے پاس کوئی سند تھی نہ ڈپلوما تھا البتہ کام کی……..تھی۔

(الف) ضرورت      (ب) تمنا      (ج) دھن      (د) پروا
سوال نمبر 25: ایک دن نا معلوم کیا بات ہوئی کہ شہد کی مکھیوں کی………ہوئی۔

(الف) بیگار      (ب) پروان      (ج) بچوں      (د) یورش
سوال نمبر 26: نام دیو مالی علاج کرتا تھا۔

(الف) مفت      (ب) ہماری معاونت پر      (ج) مناسب پیسے لے کر      (د) گھر بلا کر
سوال نمبر 27: یہی……..پانی پودوں کے حق میں آب حیات تھا:

(الف) کڑوا      (ب) کھاری      (ج) گدلا      (د) بھاری
سوال نمبر 28: درجہ کمال تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے۔

(الف) جدوجہد      (ب) صلاحیت      (ج) خوش بختی      (د) وسائل کا ہونا
سوال نمبر 29: نام دیو بچوں کا علاج کرتا تھا:

(الف) تعویذ گنڈوں سے      (ب) ٹوٹکے ٹوٹکوں سے      (ج) جڑی بوٹیوں سے      (د) دواداروں سے
سوال نمبر 30: شاہی باغ میں بھی نام دیو کا کام رہا۔

(الف) مہاکاج      (ب) غیر معمولی      (ج) معمولی      (د) نہایت عمدہ
سوال نمبر 31: خواجہ عبدالرحیم لاہور کے معروف تھے۔

(الف) بیرسٹر      (ب) مرچنٹا      (ج) پروفیسر      (د) حکیم
سوال نمبر 32: باغوں میں رہتے رہتے نام دیو مالی کو شناخت ہو گئی تھی۔

(الف) پھولوں کی      (ب) پھلوں کی      (ج) جڑی بوٹیوں کی      (د) الف اور ب دونوں
سوال نمبر 33: نام دیو کے لگائے ہوئے پودے ہمیشہ:

(الف) تلف ہوئے      (ب) پروان چڑھے      (ج) سوکھ کر رہ گئے      (د) ویسے کے ویسے رہے
سوال نمبر 34: نہ ستائش کی تمنا، نہ……..کی پروا:

(الف) معاوضے      (ب) صلے      (ج) زمانے      (د) مخالفت
سوال نمبر 35: مقبرہ رابعہ دورانی واقع ہے۔

(الف) حیدرآباد      (ب) دکن      (ج) علی گڑھ      (د) آگرہ
سوال نمبر 36: نام دیو مالی کی بے مثل کارگزاری پر اسے انعام دینا چاہا:

(الف) اعلیٰ حضرت نظام نے      (ب) ڈاکٹر سید سراج الحسن نے      (ج) مولوی عبدالحق نے      (د) عبدالرحیم خان فینسی نے
سوال نمبر 37: وہی گرامر کی رو سے ہے۔

(الف) مونث      (ب) جمع      (ج) مذکر      (د) صفت
سوال نمبر 38: مقبرہ رابعہ دورانی گرامر کی رو سے ہے۔

(الف) اسم ظرف مکاں      (ب) اسم صفت      (ج) اسم مکبر      (د) اسم تصغیر
سوال نمبر 39: درست تلفظ والا لفظ کون سا ہے؟

(الف) مُسْتَعِدْ      (ب) مُسْتَعِدّ      (ج) مُسْتَعِدِ      (د) مُسْتَعِدَ
سوال نمبر 40: کام اسی وقت ہوتا ہے جب اس میں لذت آنے لگے۔ بے مزہ کام، کام نہیں ………ہے۔

(الف) بیگار      (ب) پروان      (ج) بچوں      (د) یورش
سوال نمبر 41: نام دیو کی اولاد تھی۔

(الف) ایک بیٹی تھی      (ب) ایک بیٹا تھا      (ج) دو بیٹے تھے      (د) کوئی نہیں
سوال نمبر 42: رابعہ دورانی کس مغل بادشاہ کی بیوی کا نام ہے؟

(الف) جہانگیر      (ب) شاہ جہاں      (ج) اورنگ زیب      (د) بہادر شاہ ظفر
سوال نمبر 43: نام دیو مالی نے سارے چمن کو بنا رکھا تھا۔

(الف) رسوئی کا چوکا      (ب) مندر      (ج) گھر      (د) آئینہ
سوال نمبر 44: ہم میں موروثی ہو گئی ہے۔

(الف) دشمنی      (ب) بد خلقی      (ج) خود غرضی      (د) آرام طلبی
سوال نمبر 45: اپنے………کو پالنے پوسنے میں کوئی انعام کا مستحق نہیں ہوتا۔

(الف) بچوں      (ب) پروان      (ج) جڑی بوٹیوں      (د) یورش
سوال نمبر 46: ہر شخص میں قدرت نے کوئی نہ کوئی رکھی ہے:

(الف) استعداد      (ب) خوبی      (ج) صلاحیت      (د) بڑائی
سوال نمبر 47: نام دیو پودوں اور پیڑوں کو سمجھتا تھا:

(الف) اپنا دوست      (ب) اپنا دشمن      (ج) اپنا جن      (د) اپنی اولاد
سوال نمبر 48: نام دیو مالی کو جڑی بوٹیوں سے……..کے علاج میں بڑی مہارت تھی۔

(الف) بچوں      (ب) بوڑھوں      (ج) عورتوں      (د) نوجوانوں
سوال نمبر 49: قحط سالی کے دنوں میں بھی نام دیو کا باغ تھا:

(الف) ویران      (ب) آئینہ      (ج) صاف ستھرا      (د) ہرا بھرا
سوال نمبر 50: سچائی، نیکی، حسن کسی کی……..نہیں۔

(الف) میراث      (ب) جائیداد      (ج) دولت      (د) ذات
سوال نمبر 51: نام دیو کو اپنے کام سے:

(الف) واسطہ تھا      (ب) کام تھا      (ج) عشق تھا      (د) نفرت تھی
سوال نمبر 52: نام دیو مالی اپنے پودوں کو سمجھتا تھا۔

(الف) بہت قیمتی      (ب) بہت نفع بخش      (ج) اپنی اولاد      (د) سرمایہ
سوال نمبر 53: نام دیو مالی کے چہرے پر آتی تھی۔

(الف) مسکراہٹ      (ب) بشاشت      (ج) سلوٹ      (د) زردی
سوال نمبر 54: اس کے لگائے ہوئے پودے ہمیشہ………چڑھے اور کبھی کوئی پیڑ ضائع نہ ہوا۔

(الف) بیگار      (ب) پروان      (ج) بچوں      (د) یورش
سوال نمبر 55: اورنگ آباد میں باغ لگانے کا کام تفویض کیا گیا۔

(الف) اعلیٰ حضور نظام کو      (ب) نواب سراج یار جنگ بہادر کو      (ج) عبدالرحیم خان کو      (د) مولوی عبدالحق کو
سوال نمبر 56: ذوق باغبانی مشہور تھا۔

(الف) ڈاکٹر سید سراج الحسن کا      (ب) نواب بہادر یار جنگ کا      (ج) عبدالرحیم خان فینسی کا      (د) مولوی عبدالحق کا
سوال نمبر 57: ڈاکٹر سید سراج الحسن کا ذوق……..مشہور تھا۔

(الف) مصوری      (ب) باغبانی      (ج) شعر و شاعری      (د) خطاطی
سوال نمبر 58: ڈاکٹر سراج الحسن نام دیو کے بڑے……..تھے۔

(الف) معترف      (ب) مداح      (ج) قدردان      (د) پرستار
سوال نمبر 59: مقبرہ رابعہ دورانی کا باغ نگرانی میں تھا۔

(الف) نام دیو مالی کی      (ب) نواب سراج یار جنگ کی      (ج) مولوی عبدالحق کی      (د) رئیس دکن کی
سوال نمبر 60: نام دیو مالی کی ذات تھی۔

(الف) براہمن      (ب) ویش      (ج) کشتری      (د) ڈھیڈ
سوال نمبر 61: درجہ کمال تک پہنچنے کی کوشش میں انسان، انسان بنتا ہے، یہ سمجھو……..ہو جاتا ہے۔

(الف) فولاد      (ب) کندن      (ج) قیمتی      (د) عظیم
سوال نمبر 62: مولوی عبدالحق کا مکان تھا۔

(الف) سڑک کنارے      (ب) نہر کنارے      (ج) باغ کے احاطے میں      (د) شہر کے وسط میں
سوال نمبر 63: قوموں کا امتیاز……..ہے۔

(الف) فطری      (ب) مصنوعی      (ج) نسلی      (د) کوئی بھی نہیں
سوال نمبر 64: کام اسی وقت کام ہوتا جب۔۔۔

(الف) کام کا وقت ہو      (ب) وقت پر کیا جائے      (ج) دل سے کیا جائے      (د) اس میں لذت آنے لگے
سوال نمبر 65: باغ کے داروغہ تھے۔

(الف) نواب سراج یار جنگ      (ب) عبدالرحیم خان فینسی      (ج) مولوی عبدالحق      (د) رئیس دکن
سوال نمبر 66: نام دیو مالی دور دور سے پانی بھر کر لاتا اور پودوں کو سینچتا۔

(الف) بالٹی میں      (ب) ڈول میں      (ج) ڈرم میں      (د) گھڑے میں

نثری پارے
(1) باغ کے داروغہ عبدالرحیم فینسی خود بھی بڑے کارگزار اور مستعد شخص ہیں اور دوسرے سے بھی کھینچ تان کر کام لیتے ہیں۔ اکثر مالیوں کو ڈانٹ ڈپٹ کرنی پڑتی ہے، ورنہ ذرا بھی نگرانی میں ڈھیل ہوئی، ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے یا بیڑی پینے لگے یا سائے میں جا لیٹے۔ عام طور پر انسان فطرتاً کاہل اور کام چور واقع ہوا ہے۔ آرام طلبی ہم میں کچھ موروثی ہو گئی ہے، لیکن نام دیو کو کبھی کچھ کہنے سننے کی نوبت نہ آئی۔ دنیا و مافیہا سے بے خبر اپنے کام میں لگا رہتا۔ نہ ستائش کی تمنا، نہ صلے کی پروا۔
(2) کام سے سچا لگاؤ تھا اور اس میں اُس کی جیت تھی۔ شاہی باغ میں بھی اس کا کام مہاکاج رہا۔ دوسرے مالی لڑتے جھگڑتے، سینڈھی شراب پیتے، یہ نہ کسی سے لڑتا جھگڑتا، نہ سینڈھی شراب پیتا، یہاں تک کہ کبھی بیڑی بھی نہ پی۔ بس یہ تھا اور اس کا کام۔
(3) اُسے کیا معلوم تھا کہ قضا اس کے سر پر کھیل رہی ہے۔ مکھیوں کا غضب ناک جھلڑ اس غریب پر ٹوٹ پڑا۔ اتنا کاٹا، اتنا کاٹا کہ بے دم ہو گیا۔ آخر اس نے جان دے دی۔ میں کہتا ہوں کہ اُسے شہادت نصیب ہوئی۔ وہ بہت سادہ مزاج، بھولا بھالا اور منکسر المزاج تھا۔ اس کے چہرے پر بشاشت اور لبوں پر مسکراہٹ کھیلتی رہتی تھی۔
(4) میں نے اس بے مثل کارگزاری پر اُسے انعام دینا چاہا تو اس نے لینے سے انکار کر دیا۔ شاید اس کا کہنا ٹھیک تھا کہ اپنے بچوں کو پالنے پوسنے میں کوئی انعام کا مستحق نہیں ہوتا۔ کیسی ہی تنگی ترشی ہو، وہ تو ہر حال میں کرنا ہی پڑتا ہے۔


درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:

سوال نمبر 1: نام دیو کا اگر کوئی پودا بیمار پڑ جاتا تو وہ اس کے لیے کیا کیا جتن کرتا تھا؟
سوال نمبر 2: نیکی اور برائی کا معیار کیا ہے؟
سوال نمبر 3: نام دیو کی موت کیسے واقع ہوئی؟
سوال نمبر 4: نام دیو مالی کا تعلق کس ذات سے تھا؟
سوال نمبر 5: نام دیو کو اپنے پودوں سے کس حد تک لگاؤ تھا؟


MCQs Answer Key
(1) شہد کی مکھیوں کی یورش سے

(2) کھڑکی سے

(3) جڑی بوٹیوں

(4) ڈاکٹر سید سراج الحسن

(5) چند ہم عصر

(6) مالی

(7) صلاحیت

(8) مُخَلَّا

(9) الف اور ب دونوں

(10) پائیں باغ میں

(11) حالی

(12) انسان

(13) تکبر

(14) ب اور ج دونوں

(15) اِمْتِیاز

(16) ڈاکٹر سید سراج الحسن

(17) محنت

(18) قحط نے

(19) شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے

(20) شہد کی مکھیوں کی

(21) کاہل اور کام چور

(22) وحشی جانوروں

(23) بیگار

(24) دھن

(25) یورش

(26) مفت

(27) گدلا

(28) جدوجہد

(29) جڑی بوٹیوں سے

(30) مہاکاج

(31) بیرسٹر

(32) جڑی بوٹیوں کی

(33) پروان چڑھے

(34) صلے

(35) دکن

(36) مولوی عبدالحق نے

(37) صفت

(38) اسم مکبر

(39) مُسْتَعِدّ

(40) بیگار

(41) کوئی نہیں

(42) اورنگ زیب

(43) آئینہ

(44) آرام طلبی

(45) بچوں

(46) صلاحیت

(47) اپنی اولاد

(48) بچوں

(49) ہرا بھرا

(50) میراث

(51) عشق تھا

(52) اپنی اولاد

(53) بشاشت

(54) پروان

(55) نواب سراج یار جنگ بہادر کو

(56) ڈاکٹر سید سراج الحسن کا

(57) باغبانی

(58) قدردان

(59) مولوی عبدالحق کی

(60) ڈھیڈ

(61) کندن

(62) باغ کے احاطے میں

(63) مصنوعی

(64) اس میں لذت آنے لگے

(65) عبدالرحیم خان فینسی

(66) گھڑے میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *