Home → Resource

9th – Urdu– Chapter 11 – بھیڑیا

درج ذیل کثیر الانتخابی سوالات کو حل کریں:
سوال نمبر 1: دوسرا شخص نیچے کود جاتا ہے لیکن وہ بے کار ہوتا ہے۔

(الف) بیماری کی وجہ سے      (ب) خوف کی وجہ سے      (ج) بزدلی کی وجہ سے      (د) تھکاوٹ کی وجہ سے
سوال نمبر 2: ایک بھیڑیا مرنے کے بعد دوسرا بھیڑیا بن جاتا ہے۔

(الف) شریف      (ب) بزدل      (ج) کمزور      (د) وحشی
سوال نمبر 3: ایک عجیب سی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(الف) رات کو      (ب) آدھی رات کو      (ج) شام کو      (د) صبح سویرے
سوال نمبر 4: کم بخت…….. اس شخص کے خوابوں میں گھس گیا تھا۔

(الف) خوف      (ب) بھیڑیا      (ج) بیل      (د) ہاتھی
سوال نمبر 5: میرے ساتھی نے آزادی حاصل کر لی:

(الف) بہادری سے      (ب) عقل مندی سے      (ج) جرات و ہمت سے      (د) مستقل مزاجی سے
سوال نمبر 6: ”رائی کا پہاڑ ہونا“ کا مطلب ہے۔

(الف) طاقت ور ہونا      (ب) مضبوط ہونا      (ج) اونچا ہونا      (د) بہت کمزور ہونا
سوال نمبر 7: …….. جیسا بھیڑیا دھڑام سے گر جاتا ہے۔

(الف) ہاتھی      (ب) گدھے      (ج) شیر      (د) گھوڑے
سوال نمبر 8: ”بھیڑیا“ صنف کے اعتبار سے ہے۔

(الف) ڈراما      (ب) ناول      (ج) داستان      (د) افسانہ
سوال نمبر 9: ”ادبِ سر“ کے مصنف ہیں:

(الف) سرسید      (ب) سردار علی      (ج) فاروق سرور      (د) مولانا حالی
سوال نمبر 10: وہ اپنے ساتھی کی طرف دیکھتا ہے۔

(الف) شکریہ ادا کرنے کے لیے      (ب) شاباش دینے کے لیے      (ج) ادھار دینے کے لیے      (د) پیسے لینے کے لیے
سوال نمبر 11: یہ ایک درخت ہے۔

(الف) پھل دار      (ب) حیران کن      (ج) عجیب سا      (د) شہتوت کا
سوال نمبر 12: مرکزی کردار درخت سے اترتے ہوئے وہاں سے توڑتا ہے۔

(الف) ڈنڈا      (ب) پھل      (ج) شاخ      (د) تنا
سوال نمبر 13: اردو میں افسانہ آیا ہے۔

(الف) ایران سے      (ب) مشرق سے      (ج) مغرب سے      (د) عرب سے
سوال نمبر 14: ”بھیڑیا“ اردو میں ترجمہ ہوا۔

(الف) فارسی ادب سے      (ب) انگریزی ادب سے      (ج) پنجابی ادب سے      (د) پشتو ادب سے
سوال نمبر 15: وہ شخص آزادی حاصل کرتا ہے۔

(الف) طاقت سے      (ب) دماغ سے      (ج) بہادری سے      (د) دولت سے
سوال نمبر 16: درخت پر بیٹھا شخص سوچتا ہے کہ بھیڑیا مر جائے:

(الف) خوف سے      (ب) بھوک سے      (ج) سردی سے      (د) تھکن سے
سوال نمبر 17: جنون میں آ کر بھیڑیا حملہ کر دیتا ہے۔

(الف) بھیڑیے پر      (ب) بیل پر      (ج) چاند پر      (د) درخت پر
سوال نمبر 18: سبق ”بھیڑیا“ صنف کے لحاظ سے ہے۔

(الف) ناول      (ب) افسانہ      (ج) ڈراما      (د) خاکہ
سوال نمبر 19: ہر شخص کا بھیڑیا ہوتا ہے۔

(الف) ایک ہی      (ب) الگ الگ      (ج) تھکا ہوا      (د) ایک جیسا
سوال نمبر 20: جلاد مجرم کے گلے میں ڈالتا ہے۔

(الف) زنجیر      (ب) رسی      (ج) کپڑا      (د) طوق
سوال نمبر 21: افسانہ ”بھیڑیا“ میں بیان کیا گیا درخت تھا۔

(الف) چھوٹا سا      (ب) عجیب سا      (ج) کمزور سا      (د) پیلا سا
سوال نمبر 22: ایک دن کافی۔۔۔ کے بعد ہم دونوں یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم دونوں نیچے اتریں گے۔

(الف) سمجھ بوجھ      (ب) تردد      (ج) غور و فکر      (د) سوچ بچار
سوال نمبر 23: دوسرا شخص اپنے بھیڑیے کو زمین پر گرا دیتا ہے۔

(الف) شاخ سے      (ب) بندوق سے      (ج) چاقو سے      (د) ڈنڈے سے
سوال نمبر 24: میرا ساتھی مجھے آوازیں دیتا ہے اور…….. کھاتا ہے۔

(الف) قسمیں      (ب) سیب      (ج) آم      (د) وعدے
سوال نمبر 25: ہم دونوں کے۔۔۔ اکثر اپنی جگہ خاموش بیٹھے رہتے ہیں۔

(الف) اژدہے      (ب) مینڈک      (ج) بھیڑیے      (د) چیتے
سوال نمبر 26: ”بھیڑیا“ افسانے کے آخر میں مرکزی کردار چیخ اٹھتا ہے۔

(الف) جوش سے      (ب) درد سے      (ج) خوشی سے      (د) تکلیف سے
سوال نمبر 27: ۔۔۔ جیسا بڑا بھیڑیا دھڑام سے نیچے گرتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے مر جاتا ہے۔

(الف) گھوڑا      (ب) ہاتھی      (ج) شیر      (د) چیتا
سوال نمبر 28: اس نے آزادی حاصل کر لی۔

(الف) دولت سے      (ب) سفارش سے      (ج) ساجت سے      (د) بہادری سے
سوال نمبر 29: اچانک درخت ہونے لگا:

(الف) بڑا      (ب) پیلا      (ج) چھوٹا      (د) ہرا بھرا
سوال نمبر 30: اس شخص کا بھیڑیا اس کے ساتھی کے بھیڑیے سے تھا۔

(الف) ملا جلا      (ب) لا تعلق      (ج) ملتا جلتا      (د) طاقت ور
سوال نمبر 31: بھیڑیا بڑا ہو جاتا ہے۔

(الف) بیل جتنا      (ب) بھینس جتنا      (ج) گدھے جتنا      (د) گھوڑے جتنا
سوال نمبر 32: افسانہ ”بھیڑیا“ کس کتاب سے لیا گیا ہے؟

(الف) کپاس کا پھول      (ب) صحرا کی پیاس      (ج) ندی کی پیاس      (د) کوئی نہیں
سوال نمبر 33: قربانی کے بغیر ممکن نہیں۔

(الف) آزادی      (ب) حکومت      (ج) سکون      (د) چاہت
سوال نمبر 34: درخت پر بیٹھے شخص کے لیے وقت گزارنا مشکل تھا۔

(الف) دن کا      (ب) دوپہر کا      (ج) رات کا      (د) شام کا
سوال نمبر 35: درخت پر بیٹھا شخص بھیڑیے کو دیتا ہے۔

(الف) کھانا      (ب) بددعا      (ج) دعائیں      (د) زہر
سوال نمبر 36: ”بھیڑیا“…….. سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

(الف) انگریزی      (ب) عربی      (ج) پشتو      (د) پنجابی
سوال نمبر 37: سب سے خوب صورت احساس ہوتا ہے:

(الف) غلامی      (ب) آزادی      (ج) حکومت      (د) غربت
سوال نمبر 38: ”بھیڑیا“ افسانے کی قسم ہے۔

(الف) علامتی      (ب) مزاحیہ      (ج) المیہ      (د) طربیہ
سوال نمبر 39: درخت پر اسے دکھائی دیا۔

(الف) سانپ      (ب) بھیڑیا      (ج) دوسرا آدمی      (د) عقاب
سوال نمبر 40: میرا ساتھی بھیڑیے کو مارتا ہے:

(الف) بندوق سے      (ب) چھوٹی سی شاخ سے      (ج) تیر کمان سے      (د) لاٹھی سے
سوال نمبر 41: میرا ذہن بالکل…….. ہے اور آنکھیں بند ہیں۔

(الف) چالاک      (ب) ہشاش بشاش      (ج) حیران      (د) ماؤف

نثری پارے
(1) ہم دونوں لوگ ہیں جو اپنے اپنے بھیڑیوں سے خوف زدہ ہیں باوجود یہ کہ درخت میں ہمارے لیے ہر طرح کی آسائشیں موجود ہیں لیکن ہم ان آسائشوں سے خوش نہیں۔ جبر اور اکتاہٹ کا احساس روز بروز ہمیں کھائے جا رہا ہے۔ اب تو ہمیں رات کو نیند بھی نہیں آتی، جوں ہی آنکھ لگتی ہے بھیڑیے کا خوف ناک چہرہ ہمیں دوبارہ جگا دیتا ہے۔
(2) جس درخت پر اب میرا مسکن ہے، یہ ایک عجیب سا درخت ہے بلکہ اگر میں اسے جادو کا درخت کہوں تو بے جا نہ ہوگا۔ میں یہاں جو بھی خواہش کرتا ہوں وہ فوراً پوری ہو جاتی ہے۔ اگر نرم اور گرم بستر کے بارے میں سوچوں تو وہ میرے قریب بچھ جاتا ہے۔ اکتا جاؤں تو میرے سامنے ایک شاندار ٹی وی سیٹ آ جاتا ہے، جس کے اسٹیریو اسپیکرز ہوتے ہیں اور جو دنیا کا ہر اسٹیشن پکڑ سکتا ہے۔
(3) میرا ذہن اب بالکل ماؤف ہے۔ میری آنکھیں بند ہیں اور میں پھانسی چڑھنے والے اس مجرم کی طرح موت کو خوش آمدید کہہ رہا ہوں جس کی گردن میں رسی کا پھندا ڈالا جا چکا ہے اور جو اب اس انتظار میں ہے کہ جلاد کب لیور کھینچے گا۔ میں اس وقت اگر کوئی آوازیں سن رہا ہوں تو وہ صرف میرے ساتھی کی ہیں، جو نیچے سے دہائی دے رہا ہے کہ خدارا نیچے اترو، تم بھیڑیے سے زیادہ طاقت ور ہو۔


درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:

سوال نمبر 1: اس کہانی میں بلند درخت کس بات کی علامت ہے؟

سوال نمبر 2: میرا ساتھی ”بھیڑیے کو کس چیز سے ہلاک کرتا ہے؟

سوال نمبر 3: اس کہانی میں بھیڑیا کس بات کی علامت ہے؟

سوال نمبر 4: سبق ”بھیڑیا“ کے متن کے مطابق درختوں کے نیچے کھڑے غرا رہے تھے؟

سوال نمبر 5: جب گھنے جنگل میں کسی کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے تو مصنف کو کیا پتا چلتا ہے؟
MCQs Answer Key
(1) خوف کی وجہ سے

(2) وحشی

(3) رات کو

(4) بھیڑیا

(5) بہادری سے

(6) طاقت ور ہونا

(7) ہاتھی

(8) افسانہ

(9) فاروق سرور

(10) شکریہ ادا کرنے کے لیے

(11) عجیب سا

(12) شاخ

(13) مغرب سے

(14) انگریزی ادب سے

(15) بہادری سے

(16) بھوک سے

(17) درخت پر

(18) افسانہ

(19) الگ الگ

(20) رسی

(21) عجیب سا

(22) سوچ بچار

(23) شاخ سے

(24) قسمیں

(25) بھیڑیے

(26) خوشی سے

(27) ہاتھی

(28) بہادری سے

(29) چھوٹا

(30) لا تعلق

(31) بیل جتنا

(32) ندی کی پیاس

(33) آزادی

(34) رات کا

(35) بددعا

(36) انگریزی

(37) آزادی

(38) علامتی

(39) دوسرا آدمی

(40) چھوٹی سی شاخ سے

(41) ماؤف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *