MCQs
1- آل انڈیا مسلم لیگ کہاں قائم ہوئی؟
(الف) لاہور (ب) ڈھاکہ (ج) دہلی (د) علی گڑھ
2- نہرو رپورٹ کس سال پیش کی گئی؟
(الف) 1908ء (ب) 1918ء (ج) 1928ء (د) 1938ء
3- پہلی جنگِ عظیم میں ترکیہ نے کس ملک کا ساتھ دیا؟
(الف) روس (ب) امریکا (ج) جرمنی (د) جاپان
4- کابینہ مشن کس سال ہندوستان آیا؟
(الف) 1946ء (ب) 1942ء (ج) 1940ء (د) 1947ء
5- کرپس مشن کس سال ہندوستان آیا؟
(الف) 1942ء (ب) 1940ء (ج) 1946ء (د) 1945ء
6- خطبۂ الہ آباد میں کس خطے میں الگ ریاست کا مطالبہ کیا گیا؟
(الف) جنوبی ہندوستان (ب) مشرقی ہندوستان (ج) شمال مغربی ہندوستان (د) وسطی ہندوستان
7- قراردادِ لاہور کس نے پیش کی؟
(الف) مولوی اے۔ کے۔ فضل الحق (ب) قائداعظمؒ (ج) لیاقت علی خاں (د) چودھری رحمت علی
8- شملہ وفد نے وائسرائے سے کس سال ملاقات کی؟
(الف) 1906ء (ب) 1905ء (ج) 1911ء (د) 1916ء
9- آل انڈیا مسلم لیگ کے پہلے صدر کون تھے؟
(الف) سر آغا خاں (ب) قائداعظمؒ (ج) نواب سلیم اللہ (د) سرسید احمد خاں
10- سائمن کمیشن کے تمام اراکین تھے:
(الف) ہندوستانی (ب) مسلمان (ج) برطانوی (د) ہندو
11- آل انڈیا مسلم لیگ کا مقصد کن کے حقوق کی حفاظت کرنا تھا؟
(الف) ہندوؤں کے (ب) انگریزوں کے (ج) مسلمانوں کے (د) سکھوں کے
12- عبوری حکومت میں لیاقت علی خاں کے پاس کون سی وزارت تھی؟
(الف) دفاع (ب) خزانہ (ج) امورِ خارجہ (د) تعلیم
13- قائداعظمؒ کے چودہ نکات کس سال پیش کیے گئے؟
(الف) 1928ء (ب) 1930ء (ج) 1929ء (د) 1916ء
14- 1946ء کے انتخابات میں مسلم لیگ نے مسلمانوں کی نشستوں پر کس طرح کامیابی حاصل کی؟
(الف) معمولی فرق سے (ب) ہلکی شکست سے (ج) بھاری اکثریت سے (د) برابر ووٹوں سے
15- یومِ نجات کس کے مستعفی ہونے کے بعد منایا گیا؟
(الف) مسلم لیگ (ب) برطانوی حکومت (ج) وائسرائے (د) کانگریسی وزارتوں
16- علما نے برصغیر کو قرار دیا:
(الف) دارالحرب (ب) دارالسلام (ج) دارالامان (د) دارالسلطنت
17- بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی لکیر (حدبندی) کس نے کھینچی؟
(الف) ریڈکلف (ب) ماؤنٹ بیٹن (ج) کرپس (د) سائمن
18- سائمن کمیشن کا بائیکاٹ کیوں کیا گیا؟
(الف) کوئی برطانوی رکن نہ ہونے کی وجہ سے (ب) صرف کوئی مسلم رکن نہ ہونے کی وجہ سے (ج) کوئی ہندوستانی رکن نہ ہونے کی وجہ سے (د) صرف کوئی ہندو رکن نہ ہونے کی وجہ سے
19- پاکستان کس تاریخ کو معرضِ وجود میں آیا؟
(الف) 23 مارچ 1940ء (ب) 14 اگست 1947ء (ج) 15 اگست 1947ء (د) 26 جنوری 1950ء
20- نہرو رپورٹ کے جواب میں قائداعظمؒ نے کیا پیش کیا؟
(الف) آٹھ نکات (ب) بیس نکات (ج) چودہ نکات (د) چھ نکات
21- تحریکِ ہجرت کے دوران مسلمان کس سال افغانستان کی طرف ہجرت کر گئے؟
(الف) 1920ء (ب) 1919ء (ج) 1928ء (د) 1930ء
22- عبوری حکومت کس سال قائم ہوئی؟
(الف) 1946ء (ب) 1947ء (ج) 1940ء (د) 1945ء
23- تقسیمِ بنگال کس سال عمل میں آئی؟
(الف) 1906ء (ب) 1905ء (ج) 1911ء (د) 1909ء
24- یومِ راست اقدام کس تاریخ کو منایا گیا؟
(الف) 16 اگست 1946ء (ب) 14 اگست 1947ء (ج) 23 مارچ 1940ء (د) 16 اکتوبر 1905ء
25- قانونِ آزادیٔ ہند کس سال منظور کیا گیا؟
(الف) 1946ء (ب) 1940ء (ج) 1935ء (د) 1947ء
26- علامہ محمد اقبال (رحمۃ اللہ علیہ) نے خطبہ الہ آباد کس سال پیش کیا؟
(الف) 1928ء (ب) 1930ء (ج) 1932ء (د) 1934ء
27- کانگریسی وزارتیں کس سال کے انتخابات کے بعد قائم ہوئیں؟
(الف) 1937ء (ب) 1940ء (ج) 1946ء (د) 1935ء
28- ایم۔ اے۔ او سکول اور کالج کس نے قائم کیا؟
(الف) سرسید احمد خاں نے (ب) چودھری رحمت علی نے (ج) قاضی محمد عیسیٰ نے (د) مولوی فضل الحق نے
29- تقسیمِ بنگال کس سال منسوخ کی گئی؟
(الف) 1911ء (ب) 1905ء (ج) 1916ء (د) 1909ء
30- ریڈکلف ایوارڈ کا اعلان کب کیا گیا؟
(الف) اگست 1947ء (ب) جولائی 1947ء (ج) جون 1947ء (د) ستمبر 1947ء
31- تحریکِ ہجرت کس تحریک کے دوران پیش آئی؟
(الف) تحریکِ پاکستان (ب) تحریکِ خلافت (ج) تحریکِ علی گڑھ (د) سائمن کمیشن
32- تحریکِ خلافت کس سال شروع ہوئی؟
(الف) 1919ء (ب) 1916ء (ج) 1928ء (د) 1930ء
33- سائمن کمیشن کس سال ہندوستان آیا؟
(الف) 1927ء (ب) 1930ء (ج) 1928ء (د) 1919ء
34- قراردادِ لاہور کس تاریخ کو منظور ہوئی؟
(الف) 14 اگست 1947ء (ب) 23 مارچ 1956ء (ج) 23 مارچ 1940ء (د) 26 جنوری 1950ء
35- یومِ نجات کس سال منایا گیا؟
(الف) 1940ء (ب) 1937ء (ج) 1946ء (د) 1939ء
36- میثاقِ لکھنؤ کو ہندو مسلم _____ کا معاہدہ بھی کہا جاتا ہے:
(الف) تنازع (ب) تقسیم (ج) اتحاد (د) جنگ
37- قائداعظم (رحمۃ اللہ علیہ) کس سال مسلم لیگ میں شامل ہوئے؟
(الف) 1913ء (ب) 1915ء (ج) 1917ء (د) 1919ء
38- قراردادِ لاہور کے اجلاس میں خطبۂ صدارت کس نے دیا؟
(الف) قائداعظمؒ (ب) علامہ اقبالؒ (ج) مولوی فضل الحق (د) لیاقت علی خاں
39- مسلم لیگ اور کانگریس کے درمیان میثاقِ لکھنؤ کس سال ہوا؟
(الف) 1912ء (ب) 1916ء (ج) 1920ء (د) 1924ء
40- مسلمانوں کی الگ ریاست کے لیے لفظ “پاکستان” کس نے تجویز کیا؟
(الف) علامہ اقبالؒ (ب) قائداعظمؒ (ج) چودھری رحمت علی (د) سرسید
41- ایس۔ پی۔ سنگھا نے کس اسمبلی میں پاکستان کے حق میں فیصلہ کن ووٹ دیا؟
(الف) پنجاب (ب) بنگال (ج) سندھ (د) سرحد (خیبر پختونخوا)
42- حکومتِ پاکستان نے دیوان بہادر ایس پی سنگھا کی تحریکِ پاکستان میں خدمات پر کس سال یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا؟
(الف) 2010ء (ب) 2012ء (ج) 2014ء (د) 2016ء
43- محترمہ فاطمہ جناح نے 1955ء میں کس شہر میں “خاتونِ پاکستان” کے نام سے ایک سکول کھولا تھا؟
(الف) لاہور (ب) کراچی (ج) ملتان (د) راولپنڈی
44- نہرو رپورٹ نے کس کے مطالبات کو رد کیا؟
(الف) ہندوؤں کے (ب) انگریزوں کے (ج) مسلمانوں کے (د) سکھوں کے
45- 1906ء میں قائم کی گئی:
(الف) کانگریس (ب) مسلم لیگ (ج) انجمن حمایتِ اسلام (د) مجلسِ احرار
46- تحریکِ علی گڑھ کس نے شروع کی؟
(الف) علامہ اقبالؒ (ب) قائداعظمؒ (ج) سرسید احمد خاں (د) چودھری رحمت علی
Short Questions
1- یومِ نجات کب اور کیوں منایا گیا؟
2- قانونِ آزادیٔ ہند کیا تھا؟
3- سائمن کمیشن کیا تھا؟
4- تقسیمِ بنگال کیوں ہوئی؟
5- تحریکِ ہجرت کا سبب کیا تھا؟
6- تحریکِ علی گڑھ کے مقاصد تحریر کریں۔
7- مسلم لیگ کے قیام کے پس منظر میں کیا محرکات شامل تھے؟
8- کوئی سی تین کرپس مشن تجاویز تحریر کریں۔
9- عبوری حکومت 1946ء میں شامل مسلم لیگی ارکان کے نام لکھیں۔
10- کابینہ مشن کے مقاصد کیا تھے؟
11- ریڈکلف ایوارڈ کا اہم ترین فیصلہ کیا تھا؟
12- انگریزوں کے نوآبادیاتی نظام کے برصغیر کے لوگوں کی زندگی پر تین منفی اثرات تحریر کریں۔
13- ریڈکلف ایوارڈ میں شامل مسلمان ججز کے نام لکھیں۔
14- شملہ کانفرنس کیوں ناکام ہوئی؟
15- یومِ راست اقدام کیا تھا؟
Long Questions
1- قیامِ پاکستان کے حوالے سے قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کا کردار واضح کریں۔
2- قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے چودہ نکات لکھیں۔
3- 1906ء سے 1920ء کے دوران اہم سیاسی واقعات قلم بند کریں۔
4- تحریکِ علی گڑھ کے اقدامات کا تجزیہ کریں۔
Answer Key
1- (ب) ڈھاکہ
2- (ج) 1928ء
3- (ج) جرمنی
4- (الف) 1946ء
5- (الف) 1942ء
6- (ج) شمال مغربی ہندوستان
7- (الف) مولوی اے۔ کے۔ فضل الحق
8- (الف) 1906ء
9- (الف) سر آغا خاں
10- (ج) برطانوی
11- (ج) مسلمانوں کے
12- (ب) خزانہ
13- (ج) 1929ء
14- (ج) بھاری اکثریت سے
15- (د) کانگریسی وزارتوں
16- (الف) دارالحرب
17- (الف) ریڈکلف
18- (ج) کوئی ہندوستانی رکن نہ ہونے کی وجہ سے
19- (ب) 14 اگست 1947ء
20- (ج) چودہ نکات
21- (الف) 1920ء
22- (الف) 1946ء
23- (ب) 1905ء
24- (الف) 16 اگست 1946ء
25- (د) 1947ء
26- (ب) 1930ء
27- (الف) 1937ء
28- (الف) سرسید احمد خاں نے
29- (الف) 1911ء
30- (الف) اگست 1947ء
31- (ب) تحریکِ خلافت
32- (الف) 1919ء
33- (ج) 1928ء
34- (ج) 23 مارچ 1940ء
35- (د) 1939ء
36- (ج) اتحاد
37- (الف) 1913ء
38- (الف) قائداعظمؒ
39- (ب) 1916ء
40- (ج) چودھری رحمت علی
41- (الف) پنجاب
42- (د) 2016ء
43- (ب) کراچی
44- (ج) مسلمانوں کے
45- (ب) مسلم لیگ
46- (ج) سرسید احمد خاں
