MCQs
(1) علمِ شہریت کس کی خصوصیات سے آگاہ کرتا ہے؟
(الف) اچھے شہری کی (ب) کابل شہری کی (ج) میرے شہری کی (د) کسی کی بھی نہیں
(2) گزشتہ حالات و واقعات کے ترتیب وار مطالعے کا نام کیا ہے؟
(الف) سوکس (ب) اخلاقیات (ج) تاریخ (د) معاشیات
(3) یہ قول کس مشہور مفکر کا ہے کہ “انسان معاشرتی حیوان ہے”؟
(الف) سقراط (ب) افلاطون (ج) ارسطو (د) گارنر
(4) ایک شہری کو بہت ساری ذمہ داریاں اور فرائض کن ممالک میں سرانجام دینے ہوتے ہیں؟
(الف) جمہوری ممالک میں (ب) غیر جمہوری ممالک میں (ج) جمہوری اور غیر جمہوری ممالک میں (د) کسی میں بھی نہیں
(5) لفظ “مدینہ” کے کیا معنی ہیں؟
(الف) زندگی (ب) ریاست (ج) آزادی (د) شہر
(6) “علمِ شہریت وہ معاشرتی علم ہے جس میں شہریوں کی زندگی اور ان کے مسائل پر بحث کی جاتی ہے”۔ علمِ شہریت کی یہ تعریف کس مشہور مفکر نے کی ہے؟
(الف) پروفیسر پیٹرک گیڈیز (ب) ای۔ ایم۔ وائٹ (ج) ایف۔ جے۔ گولڈ (د) ڈاکٹر عزیز
(7) شہریت اور تاریخ میں کس چیز کا بہت اشتراک پایا جاتا ہے؟
(الف) موضوعات کا (ب) منقولات کا (ج) کمالات کا (د) اختلافات کا
(8) جمہوری ممالک میں حکومت کا کاروبار کون چلاتے ہیں؟
(الف) قانون ساز ادارے (ب) شہری (ج) مقامی حکومتی ادارے (د) سیاسی راہنما
(9) لفظ “کھیتی باڑی” کے لیے کون سا مترادف لفظ استعمال ہوتا ہے؟
(الف) صنعت و حرفت (ب) کان کنی (ج) ملازمت (د) زراعت
(10) لفظ “سوکس” لاطینی زبان کے کن الفاظ سے ماخوذ ہے؟
(الف) سوس اور سویٹاس (ب) سوس اور مدینہ (ج) سویٹاس اور سائنس (د) ان میں سے کوئی نہیں
(11) کون سا علم مختلف گروہوں اور جماعتوں کی ابتداء، نشوونما اور ترقی پذیر صورت کا مطالعہ کرتا ہے؟
(الف) علم عمرانیات (ب) علم معاشیات (ج) علم اخلاقیات (د) علم تاریخ
(12) اقتصادیات کو “دولت اور حصولِ دولت کا علم” کس مشہور ماہرِ اقتصادیات نے کہا ہے؟
(الف) آدم سمتھ (ب) مارشل (ج) ریکارڈو (د) رابنز
(13) علمِ شہریت کے لیے کون سا متبادل لفظ استعمال کیا جاتا ہے؟
(الف) سیاسیات (ب) اخلاقیات (ج) حیاتیات (د) مدنیت
(14) تمام معاشرتی علوم کا مرکز کیا ہے؟
(الف) علم شہریت (ب) فرد (ج) ملکی قانون (د) خاندان
Short Questions
(1) علم شہریت ایک شہری کی سیاسی تربیت کیسے کرتا ہے؟
(2) شہریت اور عمرانیات میں بنیادی فراق کیا ہے؟
(3) علم شہریت کا مفہوم بیان کریں۔
(4) علم شہریت فرد کی معاشرتی ترقی میں کیسے معاون ثابت ہوتا ہے؟
(5) ایف۔ جے۔ گولڈ کی علم شہریت کی تعریف بیان کریں۔
(6) شہریت اور معاشیات میں کیا نظریاتی مماثلت ہے؟
(7) ای۔ ایم۔ وائٹ نے علم شہریت کی کیا تعریف کی ہے؟
(8) بین الاقوامی تعاون سے کیا مراد ہے؟
(9) شہریت اور تاریخ کے کن موضوعات میں اشتراک پایا جاتا ہے؟
Long Questions
(1) درج ذیل علوم کے ساتھ علم شہریت کی مماثلت واضح کریں۔ (الف) عمرانیات (ب) تاریخ
(2) علم شہریت اور معاشیات کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ وضاحت کریں۔
(3) علم شہریت کی تعریف کریں اور اس کی اہمیت بیان کریں۔
(4) علم شہریت اور اخلاقیات کا آپس میں تعلق بیان کریں۔
Answer Key
(1) اچھے شہری کی
(2) تاریخ
(3) ارسطو
(4) جمہوری ممالک میں
(5) شہر
(6) پروفیسر پیٹرک گیڈیز
(7) موضوعات کا
(8) شہری
(9) زراعت
(10) سوس اور سویٹاس
(11) علم عمرانیات
(12) مارشل
(13) مدنیت
(14) علم شہریت
