Home → Resource

9th – Civics – Chapter 2 – افراد کے روابط


MCQs


(1) اسلامی نظریے کے مطابق حضرت آدمؑ اور حضرت حواؑ نے دنیا کے کس خاندان کی تشکیل کی؟

(الف) پہلے خاندان      (ب) دوسرے خاندان      (ج) اجتماعی خاندان      (د) آخری خاندان
(2) خاندان کو سب سے پہلا اور بنیادی انسانی کیا تصور کیا جاتا ہے؟

(الف) ادارہ      (ب) قبیلہ      (ج) گروہ      (د) گزارہ
(3) اگر کوئی گروہ بے شمار افراد پر مشتمل ہو، تو وہ کیا کہلاتا ہے؟

(الف) معاشرہ یا قوم      (ب) معاشرہ      (ج) قوم      (د) خاندان
(4) پاکستان کی اساس کیا ہے؟

(الف) دولت      (ب) سیاسی نظام      (ج) اسلام      (د) وطن پرستی
(5) اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے گئے سب سے پہلے پیغمبر کا نام کیا ہے؟

(الف) حضرت نوحؑ      (ب) حضرت ابراہیمؑ      (ج) حضرت یعقوبؑ      (د) حضرت آدمؑ
(6) معاشرتی گروہ کی بنیادی اکائی کسے کہا جاتا ہے؟

(الف) فرد      (ب) معاشرہ      (ج) ملت      (د) برادری
(7) افراد کا وہ گروہ جس میں جذبۂ قومیت پایا جائے، اسے کیا کہا جاتا ہے؟

(الف) قوم      (ب) دیہی کمیونٹی      (ج) شہری کمیونٹی      (د) قبیلہ
(8) خاندان کی وسیع تر شکل کو کیا کہا جاتا ہے؟

(الف) ملک      (ب) براعظم      (ج) قوم      (د) کمیونٹی
(9) امتِ اسلامیہ کی بنیاد درج ذیل میں سے کیا ہیں؟

(الف) مشترکہ سیاسی مقاصد      (ب) اعلیٰ ترین انسانی اصول      (ج) ثقافتی اقدار      (د) علوم و فنون
(10) 1947ء میں مسلمانوں نے پاکستان قائم کر کے کس ملک کے تسلط سے آزادی حاصل کی؟

(الف) فرانس      (ب) بھارت      (ج) برطانیہ      (د) امریکہ
(11) لفظ “معاشرہ” سے کیا مراد ہے؟

(الف) سرگرمیاں      (ب) ساتھیوں کا مجموعہ      (ج) رسم و رواج      (د) قدامت پسندی
(12) درج ذیل میں سے کون سا عنصر جذبۂ قومیت کو ابھارتا ہے؟

(الف) مشترکہ مذہب      (ب) عالمگیر انقلاب      (ج) فکر معاش      (د) دو قومی نظریہ
(13) ریاست میں رہنے والے شخص کو کیا کہا جاتا ہے؟

(الف) فرد      (ب) مرد      (ج) انسان      (د) معاشرہ
(14) “قوم، ریاست اور قومیت کے مجموعہ کا نام ہے”۔ قوم کی یہ تعریف کس مفکر نے پیش کی؟

(الف) لارڈ برائس      (ب) جے۔ ایس مل      (ج) ارسطو      (د) گلکرائسٹ

Short Questions
(1) جان۔ ایف سوبر نے معاشرہ کی کیا تعریف کی ہے؟

(2) جے ایس مل کے مطابق قومیت کا اطلاق کس گروہ پر ہوتا ہے؟

(3) معاشرہ بچے کی نگہداشت و حفاظت کیسے کرتا ہے؟

(4) ہمارے نبی حضرت محمدﷺ نے خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر کیا ارشاد فرمایا؟

(5) پروفیسر میک آئیور نے خاندان کی کیا تعریف کی ہے؟

(6) لارڈ برائس کی پیش کردہ قوم کی تعریف بیان نہ کریں۔

(7) فرد سے کیا مراد ہے؟

(8) قرآن پاک میں انسان کی پیدائش کا ذکر کن الفاظ میں ہوا ہے؟

Long Questions
(1) معاشرہ سے کیا مراد ہے؟ نیز معاشرہ کی خصوصیات لکھیں۔

(2) قومیت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کن عناصر کا ہونا ضروری ہے؟

(3) کمیونٹی کی تعریف کریں نیز اس کی اقسام بیان کریں۔

(4) خاندان کی تعریف کریں اور اس کی اہمیت و فرائض بیان کریں۔

(5) فرد اور معاشرہ آپس میں لازم و ملزوم ہیں۔ اس بیان کی روشنی میں معاشرے کی اہمیت اُجاگر کریں۔

(6) امت اسلامیہ کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالیں۔

(7) قوم اور قومیت کی تعریف کریں نیز قوم اور قومیت میں فرق کی وضاحت کریں۔

Answer Key
(1) پہلے خاندان

(2) ادارہ

(3) معاشرہ یا قوم

(4) اسلام

(5) حضرت آدمؑ

(6) فرد

(7) قوم

(8) کمیونٹی

(9) اعلیٰ ترین انسانی اصول

(10) برطانیہ

(11) ساتھیوں کا مجموعہ

(12) مشترکہ مذہب

(13) فرد

(14) گلکرائسٹ



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *