درج ذیل کثیر الانتخابی سوالات کو حل کریں:
سوال نمبر 1: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مَعْذِرَةْ (ب) مَعْذِرَتْ (ج) مَعْذَرَتْ (د) مَعْذِرَتُ
سوال نمبر 2: “مسجد” قواعد کی رو سے ہے۔
(الف) اسمِ علم (ب) اسمِ مصدر (ج) ظرفِ مکاں (د) ظرفِ زماں
سوال نمبر 3: “شمس العلماء” گرامر میں ہے۔
(الف) اسمِ ضمیر (ب) اسمِ معرفہ (ج) اسمِ علم (د) اسمِ نکرہ
سوال نمبر 4: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) اِتِّحَادْ (ب) اِتِّحَادُ (ج) اِتَّحَادْ (د) اِتْحَادْ
سوال نمبر 5: “کوہِ ہمالیہ” گرامر میں کہلاتا ہے۔
(الف) اسمِ نکرہ (ب) کلمہ (ج) اسمِ معرفہ (د) اسمِ صفت
سوال نمبر 6: لفظ “یہ” گرامر میں ہے۔
(الف) اسمِ علم (ب) اسمِ موصول (ج) اسمِ اشارہ (د) اسمِ ضمیر
سوال نمبر 7: درج ذیل میں اسمِ صوت ہے۔
(الف) پگڑی (ب) ٹن ٹن (ج) مکھڑا (د) کارخانہ
سوال نمبر 8: “شاعرِ مشرق” گرامر کے مطابق ہے۔
(الف) خطاب (ب) اسمِ علم (ج) کنیت (د) لقب
سوال نمبر 9: دو یا دو سے زیادہ لفظوں سے مل کر بننے والا مصدر کہلاتا ہے:
(الف) مصدر مفرد (ب) اسمِ جامد (ج) مصدر مرکب (د) مصدر لازم
سوال نمبر 10: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) شُکْرْ (ب) شُکْرُ (ج) شُکَرْ (د) شَکْرْ
سوال نمبر 11: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) اُمَرَا (ب) اَمَرَا (ج) مُرَا (د) اَمْرَا
سوال نمبر 12: درج ذیل میں اسمِ معاوضہ ہے۔
(الف) پڑھائی (ب) لکھائی (ج) پسوائی (د) لکھنا
سوال نمبر 13: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) اَخْلَاقْ (ب) اَخْلَقْ (ج) اِخْلَاقْ (د) اُخْلَاقْ
سوال نمبر 14: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) حِسَابْ (ب) حِسَابُ (ج) حَسَابْ (د) حَسَبْ
سوال نمبر 15: “قائد اعظم” گرامر میں ہے۔
(الف) خطاب (ب) لقب (ج) کنیت (د) تخلص
سوال نمبر 16: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مَذَاہِبْ (ب) مَذَاہِبُ (ج) مَذْہَبْ (د) مَذَاہَبْ
سوال نمبر 17: لفظ “تم” گرامر میں کہلاتا ہے۔
(الف) مصدر (ب) ضمیر فاعلی (ج) اسم ضمیر (د) ان میں سے کوئی نہیں
سوال نمبر 18: درج ذیل میں اسمِ صفت ہیں۔
(الف) لڑکی۔ گھوڑا (ب) سرخ۔ آم (ج) کتاب۔ میز (د) نیک۔ تیز
سوال نمبر 19: “ڈھولک” گرامر کی رو سے ہے۔
(الف) اسمِ مصغر (ب) اسمِ آلہ (ج) اسمِ مکبر (د) اسمِ اشارہ
سوال نمبر 20: گرامر کی رو سے “لکھتا ہوا” ہے۔
(الف) اسمِ معاوضہ (ب) اسمِ ظرف (ج) اسمِ حالیہ (د) اسمِ حاصل مصدر
سوال نمبر 21: درج ذیل میں اسمِ مصدر ہے۔
(الف) بچھونا (ب) نچوڑنا (ج) اٹھنا (د) گننا
سوال نمبر 22: درج ذیل میں اسمِ نکرہ ہے۔
(الف) آم (ب) کائیں کائیں (ج) کانٹا (د) تم
سوال نمبر 23: لفظ “چاقو” گرامر میں ہے۔
(الف) اسمِ علم (ب) اسمِ ضمیر (ج) اسمِ اشارہ (د) اسمِ آلہ
سوال نمبر 24: “منٹ” گرامر کی رو سے ہے۔
(الف) اسمِ مکبر (ب) اسمِ ظرف (ج) اسمِ صوت (د) ظرفِ زماں
سوال نمبر 25: لفظ “سال” گرامر میں کہلاتا ہے۔
(الف) اسمِ ضمیر (ب) اسمِ ظرفِ مکاں (ج) ظرفِ زماں (د) اسمِ مکبر
سوال نمبر 26: لفظ “تجھے” قواعد میں کہلاتا ہے۔
(الف) اسمِ علم (ب) ضمیر اضافی (ج) ضمیر فاعلی (د) ضمیر مفعولی
سوال نمبر 27: “تم مت جاؤ” قواعد کی رو سے ہے۔
(الف) فعلِ تام (ب) فعلِ امر (ج) فعلِ نہی (د) فعلِ ناقص
سوال نمبر 28: اسمِ نکرہ کی اقسام ہیں۔
(الف) تین (ب) چار (ج) پانچ (د) چھ
سوال نمبر 29: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مَدْرَسَہ (ب) مَدْرِسَہ (ج) مَدْرَسَہْ (د) مِدْرَسَہ
سوال نمبر 30: “وہ آیا ہے” فعل ہے۔
(الف) فعلِ ماضی قریب (ب) فعلِ ماضی شکیہ (ج) فعلِ ماضی مطلق (د) فعلِ مستقبل
سوال نمبر 31: “پپو” گرامر میں کہلاتا ہے۔
(الف) اسمِ علم (ب) اسمِ عرف (ج) کنیت (د) خطاب
سوال نمبر 32: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) اِسْتِعْمَالْ (ب) اِسْتِعْمَالُ (ج) اِسْتَعْمَالْ (د) اَسْتِعْمَالْ
سوال نمبر 33: درج ذیل میں صفتِ نسبتی ہے۔
(الف) آدمی (ب) لاہور (ج) مدرسہ (د) عربی
سوال نمبر 34: “خان بہادر” گرامر کے مطابق کہلائے گا۔
(الف) اسمِ صفت (ب) اسمِ ذات (ج) خطاب (د) عرف
سوال نمبر 35: لفظ “ہمیں” گرامر میں ہے۔
(الف) ضمیر مفعولی (ب) ضمیر فاعلی (ج) ضمیر اضافی (د) ان میں سے کوئی نہیں
سوال نمبر 36: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مُسَافِرْ (ب) مُسَافِرُ (ج) مُسَافَرْ (د) مَسَافِرْ
سوال نمبر 37: “محمود” قواعد کی رو سے ہے:
(الف) اسمِ صفت (ب) اسمِ ذات (ج) اسمِ کلام (د) اسمِ مصدر
سوال نمبر 38: درج ذیل میں کون سا لفظ ظرفِ زماں ہے۔
(الف) دفتر (ب) شاہراہ (ج) پگڑی (د) رات
سوال نمبر 39: “کھانا” مصدر سے فعلِ مضارع صیغہ جمع حاضر۔
(الف) تو کھانا (ب) تم کھاؤ (ج) تو کھائے (د) سب کھاؤ
سوال نمبر 40: “نمک دان” گرامر میں کہلاتا ہے۔
(الف) ظرفِ مکاں (ب) ظرفِ زماں (ج) اسمِ آلہ (د) اسمِ جامد
سوال نمبر 41: “ابنِ مریم” گرامر کے مطابق ہے۔
(الف) لقب (ب) خطاب (ج) کنیت (د) تخلص
سوال نمبر 42: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) عَمَلْ (ب) عَمَلُ (ج) عَمِلْ (د) عَمَلَ
سوال نمبر 43: درج ذیل میں اسمِ حالیہ ہے۔
(الف) آنا (ب) آہٹ (ج) ہنستا ہوا (د) لکھا ہوا
سوال نمبر 44: “حالیؔ” قواعد کے مطابق ہے۔
(الف) اسمِ ضمیر (ب) تخلص (ج) عرف (د) کنیت
سوال نمبر 45: درج ذیل میں اسمِ موصول کیا ہے؟
(الف) میرا (ب) اسے (ج) وہ (د) جو
سوال نمبر 46: لفظ “انھوں” قواعد میں ہے۔
(الف) ضمیر مفعولی (ب) اسمِ عرف (ج) ضمیر فاعلی (د) لقب
سوال نمبر 47: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) تَعْظِیْمْ (ب) تَعْظِیْمُ (ج) تَعْذِیْمْ (د) تِعْظِیْمْ
سوال نمبر 48: “بانگِ درا” قواعد کی رو سے ہے۔
(الف) اسمِ معرفہ (ب) اسمِ نکرہ (ج) اسمِ صفت (د) اسمِ ذات
سوال نمبر 49: “چھوٹو” گرامر میں ہے۔
(الف) لقب (ب) خطاب (ج) عُرف (د) کنیت
سوال نمبر 50: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) تِلَاوَتْ (ب) تِلَاوَتُ (ج) تَلَاوَتْ (د) تَلَاوَةْ
سوال نمبر 51: “وہ دوڑتا تھا” کون سا فعل ہے۔
(الف) فعلِ ماضی قریب (ب) فعلِ ماضی بعید (ج) فعلِ ماضی استمراری (د) فعلِ حال
سوال نمبر 52: “وہ گئی تھی” گرامر کی رو سے ہے۔
(الف) ماضی قریب (ب) ماضی بعید (ج) ماضی استمراری (د) ماضی مطلق
سوال نمبر 53: درج ذیل میں اسمِ جامد ہے۔
(الف) شام (ب) چٹان (ج) سبزی منڈی (د) آج
سوال نمبر 54: اسمِ جامد ہیں۔
(الف) اینٹ۔ پہاڑ۔ مسکراہٹ (ب) اینٹ۔ پہاڑ۔ بچھونا (ج) اینٹ۔ پہاڑ۔ درخت (د) اینٹ۔ پہاڑ۔ نمک دان
سوال نمبر 55: “ابوالقاسم” قواعد میں کہلاتا ہے۔
(الف) کنیت (ب) خطاب (ج) لقب (د) عرف
سوال نمبر 56: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) بُخَارْ (ب) بَخَارْ (ج) بُخَارُ (د) بِخَارْ
سوال نمبر 57: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) اَفْضَلْ (ب) اَفْضُلْ (ج) اَفْضَلُ (د) اِفْضَلْ
سوال نمبر 58: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) حَاجَتْ (ب) حَاجَةْ (ج) حَاجِتْ (د) حَاجَتُ
سوال نمبر 59: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مُحْتَرَمْ (ب) مُحْتَرَمُ (ج) مُحْتَرِمْ (د) مُحْتَرَمَ
سوال نمبر 60: “جو کوئی” گرامر کے مطابق ہے۔
(الف) اسمِ علم (ب) ضمیر فاعلی (ج) ضمیر مفعولی (د) اسمِ موصول
سوال نمبر 61: کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، “شہ رگ” قواعد کی رو سے ہے۔
(الف) اسمِ مصغر (ب) اسمِ مکبر (ج) اسمِ صوت (د) اسمِ آلہ
سوال نمبر 62: بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی کتنی قسمیں ہیں۔
(الف) تین (ب) چار (ج) پانچ (د) چھ
سوال نمبر 63: “شام” گرامر کی رو سے ہے۔
(الف) ظرفِ مکاں (ب) ظرفِ زماں (ج) اسمِ واحد (د) اسمِ صفت
سوال نمبر 64: “شاہ کار” گرامر میں کہلاتا ہے۔
(الف) اسمِ مکبر (ب) اسمِ مصغر (ج) اسمِ معرفہ (د) اسمِ نکرہ
سوال نمبر 65: اسمِ مفعول کی شناخت کریں۔
(الف) عابد (ب) عبادت (ج) عبد (د) معبود
سوال نمبر 66: اسمِ صفت کی کتنی اقسام ہیں۔
(الف) چھ (ب) پانچ (ج) دو (د) سات
سوال نمبر 67: “نیک” گرامر میں کہلاتا ہے۔
(الف) اسمِ صفت (ب) اسمِ ذات (ج) اسمِ کلام (د) اسمِ مصدر
سوال نمبر 68: “وہ لکھے گا” گرامر کی رو سے ہے۔
(الف) فعلِ مستقبل (ب) فعلِ مضارع (ج) ماضی شکیہ (د) ماضی شرطیہ
سوال نمبر 69: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) جُلُوْسْ (ب) جَلُوْسْ (ج) جُلُوْسُ (د) جَلُوْسُ
سوال نمبر 70: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) اِعْتِبَارْ (ب) اِعْتِبَارُ (ج) اِعْتَبَارْ (د) اَعْتِبَارْ
سوال نمبر 71: “لڑائی” قواعد کی رو سے ہے۔
(الف) مصدر (ب) حاصل مصدر (ج) اسمِ مشتق (د) اسمِ حالیہ
سوال نمبر 72: دو یا دو سے زیادہ با معنی لفظوں کے مجموعے کو کہتے ہیں۔
(الف) کلمہ (ب) فعل (ج) کلام (د) صرف و نحو
سوال نمبر 73: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) تَعَاوُنْ (ب) تَعَاوُنُ (ج) تَعَاوَنْ (د) تِعَاوُنْ
سوال نمبر 74: لفظ “اونچی” گرامر میں ہے۔
(الف) اسمِ حالیہ (ب) اسمِ صفت (ج) اسمِ معاوضہ (د) اسمِ حاصل مصدر
سوال نمبر 75: “اور” کا شمار ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ہوتا ہے۔
(الف) حرفِ بیان (ب) حرفِ علت (ج) حرفِ عطف (د) حرفِ جار
سوال نمبر 76: “سائیں سائیں” گرامر میں ہے۔
(الف) اسمِ آلہ (ب) اسمِ ضمیر (ج) اسمِ مکبر (د) اسمِ صوت
سوال نمبر 77: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مُصَوِّرْ (ب) مُصَوِّرُ (ج) مُصَوَّرْ (د) مَصَوِّرْ
سوال نمبر 78: قواعد میں “شہتیر” کہلاتا ہے۔
(الف) اسمِ آلہ (ب) اسمِ مصغر (ج) اسمِ علم (د) اسمِ مکبر
سوال نمبر 79: فعلِ ماضی کی کتنی اقسام ہیں۔
(الف) چھ (ب) پانچ (ج) چار (د) تین
سوال نمبر 80: “لکھنے والا” قواعد میں کہلاتا ہے۔
(الف) اسمِ مفعول (ب) اسمِ ضمیر (ج) اسمِ مشتق (د) اسمِ فاعل
سوال نمبر 81: درج ذیل میں اسمِ مشتق ہے۔
(الف) رلانا (ب) لکھنا (ج) لکھا ہوا (د) سکڑنا
سوال نمبر 82: درج ذیل میں اسمِ مکبر ہے۔
(الف) پیالی (ب) ٹن ٹن (ج) تلوار (د) پگڑ
سوال نمبر 83: “لاہوری چرغہ” میں لفظ لاہوری گرامر کے مطابق ہے۔
(الف) صفتِ نسبتی (ب) صفتِ بعض (ج) صفتِ کل (د) صفتِ اصلی
سوال نمبر 84: “رستمِ زماں” گرامر کے مطابق کہلائے گا۔
(الف) اسمِ معرفہ (ب) خطاب (ج) تخلص (د) لقب
سوال نمبر 85: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) عَقْلْ (ب) عَقْلُ (ج) عِقْلْ (د) عَقَلْ
سوال نمبر 86: “دوپہر” گرامر کے مطابق ہے۔
(الف) ظرفِ مکاں (ب) ظرفِ زماں (ج) اسمِ جامد (د) ان میں سے کوئی نہیں
سوال نمبر 87: “تک” قواعد کی رو سے ہے۔
(الف) حرفِ جار (ب) حرفِ عطف (ج) حرفِ علت (د) حرفِ اضافت
سوال نمبر 88: “لاہور” قواعد کی رو سے ہے:
(الف) صرف (ب) اسم (ج) لفظِ مہمل (د) کلام
سوال نمبر 89: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مُخْتَلِفْ (ب) مُخْتَلِفُ (ج) مُخْتَلَفْ (د) مَخْتَلِفْ
سوال نمبر 90: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مُسْلِمْ (ب) مُسْلِمُ (ج) مُسْلَمْ (د) مَسْلِمْ
سوال نمبر 91: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) اِسْلَامْ (ب) اِسْلَامُ (ج) اَسْلَامْ (د) اِسْلَمْ
سوال نمبر 92: “پیالی” گرامر میں کہلاتی ہے۔
(الف) اسمِ مصغر (ب) اسمِ صوت (ج) اسمِ مکبر (د) اسمِ آلہ
سوال نمبر 93: “شہر” قواعد کے مطابق ہے۔
(الف) اسمِ نکرہ (ب) اسمِ علم (ج) اسمِ صفت (د) اسمِ ذات
سوال نمبر 94: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) حَلَالْ (ب) حَلَالُ (ج) حِلَالْ (د) حَلَالَ
سوال نمبر 95: “وہ گیا تھا” فعل ہے۔
(الف) فعلِ ماضی مطلق (ب) فعلِ ماضی قریب (ج) فعلِ ماضی بعید (د) فعلِ ماضی استمراری
سوال نمبر 96: “مٹھو” قواعد میں کہلاتا ہے۔
(الف) عرف (ب) کنیت (ج) اسمِ ضمیر (د) اسمِ علم
سوال نمبر 97: درج ذیل میں اسمِ مکبر ہے۔
(الف) شاہ رگ (ب) دیگچی (ج) چھم چھم (د) قلم تراش
سوال نمبر 98: درج ذیل میں اسمِ آلہ ہے۔
(الف) تلوار (ب) بالٹی (ج) اینٹ (د) ڈھولک
سوال نمبر 99: لفظ “دھلائی” گرامر کے مطابق ہے۔
(الف) اسمِ حالیہ (ب) مصدر (ج) حاصل مصدر (د) اسمِ معاوضہ
سوال نمبر 100: درج ذیل میں اسمِ ظرفِ مکان ہے۔
(الف) عید گاہ (ب) ششدر (ج) رات (د) پیالی
سوال نمبر 101: درج ذیل میں اسمِ آلہ ہے۔
(الف) مسواک (ب) ڈھولک (ج) نوکری (د) شاہکار
سوال نمبر 102: “کتاب” گرامر میں کہلاتی ہے۔
(الف) حرف (ب) فعل (ج) اسمِ معرفہ (د) اسمِ نکرہ
سوال نمبر 103: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) نَفَاسَتْ (ب) نَفَاسَتُ (ج) نَفَاسِتْ (د) نَفَاسَةْ
سوال نمبر 104: “غالبؔ” گرامر کے مطابق ہے۔
(الف) تخلص (ب) اسمِ علم (ج) اسمِ صفت (د) خطاب
سوال نمبر 105: جو حروف کسی وجہ یا سبب کو ظاہر کریں، کہلاتے ہیں۔
(الف) حروفِ اضافت (ب) حروفِ علت (ج) حروفِ تشبیہ (د) حروفِ عطف
سوال نمبر 106: “بلند ترین” گرامر میں ہے۔
(الف) صفتِ نفسی (ب) صفتِ بعض (ج) صفتِ کل (د) صفتِ نسبتی
سوال نمبر 107: “قائدِ ملت” قواعد میں ہے۔
(الف) لقب (ب) خطاب (ج) کنیت (د) اسمِ علم
سوال نمبر 108: “دفتر” گرامر کی رو سے ہے۔
(الف) ظرفِ مکاں (ب) ظرفِ زماں (ج) ظرفِ ایراں (د) عالی ظرف
سوال نمبر 109: لفظ “درخت” گرامر میں کہلاتا ہے۔
(الف) اسمِ علم (ب) ظرفِ مکاں (ج) اسمِ جامد (د) اسمِ نکرہ
سوال نمبر 110: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مُشَاعَرَہ (ب) مُشَاعَرَتْ (ج) مُشَاعَرَةْ (د) مُشَاعِرَہ
سوال نمبر 111: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مَحْبُوْبْ (ب) مَحْبُوْبُ (ج) مِحْبُوْبْ (د) مَحْبَبْ
سوال نمبر 112: “سال” قواعد کی رو سے ہے۔
(الف) اسمِ صوت (ب) اسمِ آلہ (ج) ظرفِ زماں (د) اسمِ ظرف
سوال نمبر 113: “پڑھتے ہوئے” گرامر میں ہے۔
(الف) اسمِ علم (ب) حاصل مصدر (ج) اسمِ حالیہ (د) اسمِ مشتق
سوال نمبر 114: درج ذیل میں اسمِ مصدر ہے۔
(الف) جانا (ب) دولت (ج) ہفتہ (د) مدرسہ
سوال نمبر 115: “ووٹی” قواعد کی رو سے ہے۔
(الف) اسم (ب) لفظِ موضوع (ج) فعل (د) لفظِ مہمل
سوال نمبر 116: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) تَرَنُّمْ (ب) تَرَنُّمُ (ج) تَرَنَّمْ (د) تِرَنُّمْ
سوال نمبر 117: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مُعَطَّرْ (ب) مُعَطِّرْ (ج) مُعَطَّرُ (د) مَعَطَّرْ
سوال نمبر 118: “غالیچہ” قواعد میں ہے۔
(الف) اسمِ نکرہ (ب) اسمِ مکبر (ج) اسمِ مصغر (د) اسمِ ظرف
سوال نمبر 119: اسمِ علم کی قسمیں ہیں۔
(الف) دو (ب) تین (ج) چار (د) پانچ
سوال نمبر 120: “بہک جانا” گرامر کی رو سے ہے۔
(الف) مصدر لازم (ب) مصدر مفرد (ج) مصدر متعدی (د) مصدر مرکب
سوال نمبر 121: درج ذیل میں اسمِ موصول ہے۔
(الف) جسے (ب) تم (ج) وہ (د) انھیں
سوال نمبر 122: درج ذیل میں اسمِ صفت ہے۔
(الف) لکھائی (ب) آہٹ (ج) مسکراہٹ (د) نیک
سوال نمبر 123: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مَحَبَّتْ (ب) مَحَبَّتُ (ج) مُحَبَّتْ (د) مَحَبَّةْ
سوال نمبر 124: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) جِسْمْ (ب) جِسْمُ (ج) جَسْمْ (د) جُسْمْ
سوال نمبر 125: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مَنْزِلْ (ب) مَنْزِلُ (ج) مَنْزَلْ (د) مَنْزِلَہ
سوال نمبر 126: گرامر کی رو سے “قائدِ ملت” ہے۔
(الف) خطاب (ب) لقب (ج) تخلص (د) کنیت
سوال نمبر 127: اسمِ مشتق کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اقسام ہیں۔
(الف) دو (ب) تین (ج) چار (د) پانچ
سوال نمبر 128: “ذوقؔ” گرامر میں ہے:
(الف) لقب (ب) کنیت (ج) تخلص (د) اسمِ عرف
سوال نمبر 129: “مدرسہ” قواعد میں کہلاتا ہے۔
(الف) اسمِ معرفہ (ب) اسمِ نکرہ (ج) اسمِ صوت (د) اسمِ مکبر
سوال نمبر 130: “عیسیٰ روح اللہ” ہے۔
(الف) لقب (ب) تخلص (ج) کنیت (د) عرف
سوال نمبر 131: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) مِعْرَاجْ (ب) مِعْرَاجُ (ج) مَعْرَاجْ (د) مَعْرَجْ
سوال نمبر 132: اسم کی استعمال کے لحاظ سے کتنی قسمیں ہیں؟
(الف) دو (ب) تین (ج) چار (د) پانچ
سوال نمبر 133: “کارخانہ” قواعد میں کہلاتا ہے۔
(الف) ظرفِ زماں (ب) اسمِ مصغر (ج) اسمِ جامد (د) ظرفِ مکان
سوال نمبر 134: “بگو” قواعد میں ہے۔
(الف) اسمِ عرف (ب) خطاب (ج) اسمِ علم (د) کنیت
سوال نمبر 135: ماضی مطلق کے آخر میں “ہوگا” لگا دینے سے بن جاتا ہے۔
(الف) ماضی بعید (ب) ماضی تمنائی (ج) ماضی شکیہ (د) ماضی استمراری
سوال نمبر 136: درست اعراب کی نشاندہی کیجیے۔
(الف) عَالِمْ (ب) عَالِمُ (ج) عَلِمْ (د) عَالَمْ
درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:
سوال نمبر 1: مقطع کی تعریف کریں اور مثالیں دیں۔
سوال نمبر 2: مطلع کی تعریف کریں اور مثالیں دیں۔
سوال نمبر 3: قافیہ کی تعریف کریں اور مثالیں دیں۔
سوال نمبر 4: استعارہ کی تعریف کریں اور مثالیں دیں۔
سوال نمبر 5: تشبیہ کی تعریف کریں اور مثالیں دیں۔
سوال نمبر 6: تلمیح کی تعریف کریں اور مثالیں دیں۔
سوال نمبر 7: ردیف کی تعریف کریں اور مثالیں دیں۔
MCQs Answer Key
(1) مَعْذِرَتْ
(2) ظرفِ مکاں
(3) اسمِ علم
(4) اِتِّحَادْ
(5) اسمِ معرفہ
(6) اسمِ اشارہ
(7) ٹن ٹن
(8) لقب
(9) مصدر مرکب
(10) شُکْرْ
(11) اُمَرَا
(12) پسوائی
(13) اَخْلَاقْ
(14) حِسَابْ
(15) لقب
(16) مَذَاہِبْ
(17) ضمیر فاعلی
(18) نیک۔ تیز
(19) اسمِ مصغر
(20) اسمِ حالیہ
(21) اٹھنا
(22) آم
(23) اسمِ آلہ
(24) ظرفِ زماں
(25) ظرفِ زماں
(26) ضمیر مفعولی
(27) فعلِ نہی
(28) پانچ
(29) مَدْرَسَہ
(30) فعلِ ماضی قریب
(31) اسمِ عرف
(32) اِسْتِعْمَالْ
(33) عربی
(34) خطاب
(35) ضمیر مفعولی
(36) مُسَافِرْ
(37) اسمِ ذات
(38) رات
(39) تم کھاؤ
(40) ظرفِ مکاں
(41) کنیت
(42) عَمَلْ
(43) ہنستا ہوا
(44) تخلص
(45) جو
(46) ضمیر فاعلی
(47) تَعْظِیْمْ
(48) اسمِ معرفہ
(49) عُرف
(50) تِلَاوَتْ
(51) فعلِ ماضی استمراری
(52) ماضی بعید
(53) چٹان
(54) اینٹ۔ پہاڑ۔ درخت
(55) کنیت
(56) بُخَارْ
(57) اَفْضَلْ
(58) حَاجَتْ
(59) مُحْتَرَمْ
(60) اسمِ موصول
(61) اسمِ مکبر
(62) تین
(63) ظرفِ زماں
(64) اسمِ مکبر
(65) معبود
(66) پانچ
(67) اسمِ صفت
(68) فعلِ مستقبل
(69) جُلُوْسْ
(70) اِعْتِبَارْ
(71) حاصل مصدر
(72) کلام
(73) تَعَاوُنْ
(74) اسمِ صفت
(75) حرفِ عطف
(76) اسمِ صوت
(77) مُصَوِّرْ
(78) اسمِ مکبر
(79) چھ
(80) اسمِ فاعل
(81) لکھا ہوا
(82) پگڑ
(83) صفتِ نسبتی
(84) خطاب
(85) عَقْلْ
(86) ظرفِ زماں
(87) حرفِ جار
(88) اسم
(89) مُخْتَلِفْ
(90) مُسْلِمْ
(91) اِسْلَامْ
(92) اسمِ مصغر
(93) اسمِ نکرہ
(94) حَلَالْ
(95) فعلِ ماضی بعید
(96) اسمِ عرف
(97) شاہ رگ
(98) تلوار
(99) اسمِ معاوضہ
(100) عید گاہ
(101) مسواک
(102) اسمِ نکرہ
(103) نَفَاسَتْ
(104) تخلص
(105) حروفِ علت
(106) صفتِ کل
(107) لقب
(108) ظرفِ مکاں
(109) اسمِ جامد
(110) مُشَاعَرَہ
(111) مَحْبُوْبْ
(112) ظرفِ زماں
(113) اسمِ حالیہ
(114) جانا
(115) لفظِ مہمل
(116) تَرَنُّمْ
(117) مُعَطَّرْ
(118) اسمِ مصغر
(119) پانچ
(120) مصدر مرکب
(121) جسے
(122) نیک
(123) مَحَبَّتْ
(124) جِسْمْ
(125) مَنْزِلْ
(126) لقب
(127) پانچ
(128) تخلص
(129) اسمِ نکرہ
(130) لقب
(131) مِعْرَاجْ
(132) دو
(133) ظرفِ مکان
(134) اسمِ عرف
(135) ماضی شکیہ
(136) عَالِمْ
