درج ذیل کثیر الانتخابی سوالات کو حل کریں:
سوال نمبر 1: مشرق و مغرب پر جس کی حکمرانی اور نظم و نسق کا ذکر ہے، وہ ہے:
(الف) کاتبِ تقدیر (ب) چاند (ج) سورج (سلطانِ غرب و شرق) (د) سلطانِ وقت
سوال نمبر 2: فضا میں موجود وہ کیفیت جو دل و چشم کو سرور بخش رہی تھی، وہ ہے:
(الف) گرد و غبار (ب) خاموشی اور سکون (ج) روانی اور خنکی (د) گرمی اور تپش
سوال نمبر 3: مرثیے کے اجزائے ترکیبی میں شامل ہے:
(الف) صرف دعا (ب) صرف رزم (ج) صرف سراپا (د) چہرہ، سراپا، رخصت، رزم، شہادت، بین
سوال نمبر 4: “بار آور درختوں” سے مراد وہ درخت ہیں جو:
(الف) پھلوں سے لدے ہوئے ہیں (ب) بہت اونچے ہیں (ج) کٹ چکے ہیں (د) سوکھ چکے ہیں
سوال نمبر 5: “افق” پر جس رنگ کی بہار نظر آ رہی تھی، وہ ہے:
(الف) سرخیِ شفق (ب) زردی (ج) سیاہی (د) نیلاہٹ
سوال نمبر 6: “شاخِ کہکشاں” پر موجود ثمر (پھل) سے مراد لیے گئے ہیں:
(الف) فرشتے (ب) پرندے (ج) بادل (د) ستارے
سوال نمبر 7: “نمودِ صبح” کا مطلب ہے:
(الف) دوپہر (ب) شام ڈھلنا (ج) رات کا آنا (د) صبح کا ظاہر ہونا
سوال نمبر 8: “گہر ہائے آب دار” یعنی چمک دار موتیوں سے مراد ہے:
(الف) ستارے (ب) بارش کی بوندیں (ج) شبنم کے قطرے (د) ہیرے
سوال نمبر 9: “در کھل گیا سحر کا” سے شاعر کی مراد ہے:
(الف) ہوا کا چلنا (ب) صبح کا آغاز ہونا (ج) بارش کا ہونا (د) دروازہ کھولنا
سوال نمبر 10: “شبنم” کے قطروں کو کس سے تشبیہ دی گئی ہے؟
(الف) پھولوں سے (ب) موتیوں سے (ج) ستاروں سے (د) آنسوؤں سے
سوال نمبر 11: “نمودِ صبح” نظم کے شاعر ہیں:
(الف) میر حسن (ب) میر ضاحک (ج) مرزا دبیر (د) میر انیس
سوال نمبر 12: میر انیس کس صنفِ ادب میں شہرت رکھتے ہیں؟
(الف) مثنوی (ب) قصیدہ (ج) غزل (د) مرثیہ نگاری
سوال نمبر 13: خورشید کے رات کی نقاب اٹھانے سے صورتِ حال پیدا ہوئی، وہ ہے:
(الف) بادلوں کا آنا (ب) ستاروں کا چمکنا (ج) عالم کا منور ہونا (د) تپش میں اضافہ
سوال نمبر 14: “نمودِ صبح” کی ہیئت ہے:
(الف) مثمن (ب) مسدس (ج) مسمط (د) مخمس
سوال نمبر 15: “پنہاں نظر سے روئے شبِ تار ہو گیا” میں “پنہاں” کا لغوی معنی ہے:
(الف) سیاہ ہونا (ب) روشن ہونا (ج) ظاہر ہونا (د) چھپ جانا
سوال نمبر 16: اصطلاح میں مرثیہ وہ نظم کہلاتی ہے جو کسی کی موت پر:
(الف) سفر کرے (ب) تعریف کرے (ج) غم کا اظہار کرے (د) خوشی منائے
سوال نمبر 17: “نمودِ صبح” مرثیے کے کس جزء / رکن میں شامل ہے؟
(الف) رزم (ب) چہرہ (ج) دعا (د) سراپا
سوال نمبر 18: “نمودِ صبح” نظم کے شاعر کون ہیں؟
(الف) میر حسن (ب) میر ضاحک (ج) مرزا دبیر (د) میر انیس
سوال نمبر 19: “افق” کا مطلب ہے:
(الف) سمندر (ب) آسمان کا کنارہ (ج) پہاڑ (د) زمین
سوال نمبر 20: “نمودِ صبح” کی ہیئت ہے:
(الف) مثمن (ب) مسمط (ج) مسدس (د) مخمس
سوال نمبر 21: قدرتِ حق کا ذکر جاری تھا:
(الف) صرف آسمان پر (ب) زمین سے لے کر فلک تک (ج) صرف پہاڑوں پر (د) صرف زمین پر
سوال نمبر 22: “آسمان پر یادِ خدا” میں مصروف تھے:
(الف) فرشتے (ب) پرندے (ج) جن (د) انسان
سوال نمبر 23: “حسابِ شب” دینے والوں کے لیے جو لفظ استعمال ہوا ہے، وہ ہے:
(الف) فرشتے (ب) انسان (ج) پرندے (د) انجم
سوال نمبر 24: “اخترانِ صبح” کے کوچ کرنے کی جگہ بتائی گئی ہے:
(الف) کوہسار (ب) گردوں (آسمان) (ج) گلستاں (د) صحرا
سوال نمبر 25: “مرثیہ” کا لغوی مطلب ہے:
(الف) تجارت کرنا (ب) سفر کرنا (ج) خوشی منانا (د) میت پر بین کرنا
سوال نمبر 26: نظم کا مرکزی موضوع کیا ہے؟
(الف) صبح کا منظر (ب) غم (ج) محبت (د) جنگ
سوال نمبر 27: صبح کا نشان ظاہر ہو رہا ہے:
(الف) وادی میں (ب) کہکشاں میں (ج) افق میں (د) خلا میں
سوال نمبر 28: “گلِ مہتاب پر خزاں آنا” علامت ہے:
(الف) سورج گرہن کی (ب) رات کے طویل ہونے کی (ج) چاند کے ٹوٹنے کی (د) چاندنی کے ختم ہونے کی
سوال نمبر 29: “طے ہو چکا جو منزلِ شب” میں رات کے لیے استعارہ استعمال ہوا ہے:
(الف) گہری نیند (ب) سیاہ چادر (ج) طویل راستہ یا منزل (د) اندھیری قید
سوال نمبر 30: “اذانِ صبح” اور “مطلعِ انوار” کا ذکر کس بند میں موجود ہے؟
(الف) چوتھے (ب) تیسرے (ج) دوسرے (د) پہلے
سوال نمبر 31: آسمان پر یادِ خدا میں مصروف تھے:
(الف) فرشتے (ب) جن (ج) انسان (د) پرندے
سوال نمبر 32: “نمودِ صبح” مرثیے کے کس جزء / رکن میں شامل ہے؟
(الف) رزم (ب) چہرہ (ج) سراپا (د) دعا
سوال نمبر 33: “نافے کھلنا” اور “نسیم کے جھونکے” احساس دلاتے ہیں:
(الف) خوف کا (ب) سردی کی شدت کا (ج) خوشبو اور تازگی کا (د) طوفان کا
سوال نمبر 34: “دفتر کشائے صبح” نے جس چیز کو الٹ دیا، وہ ہے:
(الف) پردۂ افق (ب) بساطِ عالم (ج) کتابِ شب (د) ورقِ گل
سوال نمبر 35: میر انیس نے “فلک” کو کس سے تشبیہ دی ہے؟
(الف) گلشن سے (ب) کھیسے سے (ج) بوڑھے بزرگ سے (د) خوبصورت دلہن سے
سوال نمبر 36: “دامنِ کوہسار” (پہاڑ کا دامن) جس چیز سے بھرا ہوا تھا، وہ ہے:
(الف) ریت (ب) پھول (ج) پتھر (د) برف
سوال نمبر 37: “اذانِ صبح” اور “مطلعِ انوار” کا ذکر کس بند میں موجود ہے؟
(الف) چوتھے (ب) تیسرے (ج) دوسرے (د) پہلے
سوال نمبر 38: “خورشید” کے معنی ہیں:
(الف) بادل (ب) سورج (ج) ستارہ (د) چاند
سوال نمبر 39: پرندوں کے گیت گانے اور چہچہانے کا اصل مقصد تھا:
(الف) سورج کا استقبال (ب) یادِ خدا (ج) ساتھیوں کو بلانا (د) خوراک کی تلاش
سوال نمبر 40: مسدس میں ہر بند میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں؟
(الف) تین (ب) چار (ج) پانچ (د) چھ
سوال نمبر 41: “پژمردہ” ہو جانے والے نجوم سے مراد ہے:
(الف) سوکھے ہوئے درخت (ب) کالے بادل (ج) مرجھائے ہوئے پھول (د) مانند پڑتے ہوئے ستارے
سوال نمبر 42: “کاروانِ شب” سے مراد ہے:
(الف) شام (ب) دوپہر (ج) صبح (د) رات کا گزر جانا
سوال نمبر 43: اردو میں مرثیہ زیادہ تر کس واقعے سے متعلق لکھا جاتا ہے؟
(الف) ہجرت (ب) فتحِ مکہ (ج) واقعۂ کربلا (د) جنگِ بدر
سوال نمبر 44: میر انیس کس صنف کے امام سمجھے جاتے ہیں؟
(الف) مثنوی (ب) قصیدہ (ج) غزل (د) مرثیہ
سوال نمبر 45: میر انیس نے “فلک” کو کس سے تشبیہ دی ہے:
(الف) گلشن سے (ب) کھیسے سے (ج) بوڑھے بزرگ سے (د) خوبصورت دلہن سے
سوال نمبر 46: ستاروں کے جانے کو تشبیہ دی گئی ہے:
(الف) پتوں کا گرنا (ب) چراغوں کا بجھنا (ج) چمن سے پھولوں کا چنا جانا (د) مسافروں کی روانگی
سوال نمبر 47: آسمان پر چاند کے چہرے کا رنگ “فق” ہونے کی وجہ بتائی گئی ہے:
(الف) ستاروں کا ہجوم (ب) صبح کی روشنی کا غلبہ (ج) رات کی سیاہی (د) بادلوں کا سایہ
سوال نمبر 48: فضا میں ہر طرف گونجنے والی آواز تھی:
(الف) جھرنوں کا ترنم (ب) بادلوں کی گرج (ج) صدائے اذانِ صبح (د) ہوا کی سرسراہٹ
سوال نمبر 49: صبح کے وقت “زمزمہ پردازی” کرنے والی مخلوق ہے:
(الف) حشرات (ب) چاند (ج) انسان (د) طیور
سوال نمبر 50: “شفق” کے معنی ہیں:
(الف) دھند (ب) بادل (ج) اندھیرا (د) سرخی
درج ذیل نظم و غزل کے اشعار کی تشریح کیجیے:
(i)
یوں گلشنِ فلک سے ستارے ہوئے رواں
چن لے چمن سے پھولوں کو جس طرح باغباں
(ii)
نافے کھلے ہوئے وہ گلوں کی شمیم کے
آتے تھے سرد سرد وہ جھونکے نسیم کے
(iii)
گردوں پہ رنگِ چہرۂ مہتاب فق ہوا
سلطانِ غرب و شرق کا نظم و نسق ہوا
(iv)
شبنم کے وہ گلوں پہ گہر ہائے آب دار
پھولوں سے سب بھرا ہوا دامنِ کوہسار
(v)
خورشید نے جو رخ سے اٹھائی نقابِ شب
در کھل گیا سحر کا، ہوا بند بابِ شب
(vi)
وہ سرخیِ شفق کی اُدھر چرخ پر بہار
وہ بار آور درخت، وہ صحرا، وہ سبزہ زار
(vii)
دکھلائے طور بادِ سحر نے سموم کے
پژمردہ ہو کے رہ گئے غنچے نجوم کے
(viii)
وہ رونق اور وہ سرد ہوا، وہ فضا، وہ نور
ٹھنڈک تھی جس سے چشم کو اور قلب کو سرور
(ix)
پنہاں نظر سے روئے شبِ تار ہو گیا
عالم تمام مطلعِ انوار ہو گیا
(x)
آئی بہار گلشنِ مہتاب پر خزاں
مرجھا کے رہ گئے ثمر و شاخِ کہکشاں
(xi)
چھپنا وہ ماہتاب کا، وہ صبح کا ظہور
یادِ خدا میں زمزمہ پردازیِ طیور
(xii)
طے کر چکا جو منزلِ شب، کاروانِ صبح
ہونے لگا افق سے ہویدا، نشانِ صبح
(xiii)
انجم کی فرد فرد سے لے کر حسابِ شب
دفتر کشائے صبح نے الٹی کتابِ شب
(xiv)
انساں زمیں پہ محو، مَلک آسماں پر
جاری تھا ذکرِ قدرتِ حق ہر زباں پر
(xv)
گردوں سے کوچ کرنے لگے اخترانِ صبح
ہر سُو ہوئی بلند، صدائے اذانِ صبح
درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:
سوال نمبر 1: “دامنِ کوہسار” کس سے بھرا ہوا تھا؟
سوال نمبر 2: “مرثیہ” کے اجزائے ترکیبی لکھیں۔
سوال نمبر 3: “مسدس” نظم میں کل کتنے مصرعے اور اشعار ہوتے ہیں؟
سوال نمبر 4: میر انیس کی وجہِ شہرت کس صنفِ ادب میں ہے؟
سوال نمبر 5: نظم “نمودِ صبح” کا اپنے الفاظ میں خلاصہ تحریر کریں۔
سوال نمبر 6: ہر زباں پہ کس کا ذکر تھا؟
سوال نمبر 7: شبنم کے قطروں کو کس سے تشبیہ دی گئی ہے؟
MCQs Answer Key
(1) سورج (سلطانِ غرب و شرق)
(2) روانی اور خنکی
(3) چہرہ، سراپا، رخصت، رزم، شہادت، بین
(4) پھلوں سے لدے ہوئے ہیں
(5) سرخیِ شفق
(6) ستارے
(7) صبح کا ظاہر ہونا
(8) شبنم کے قطرے
(9) صبح کا آغاز ہونا
(10) موتیوں سے
(11) میر انیس
(12) مرثیہ نگاری
(13) عالم کا منور ہونا
(14) مسدس
(15) چھپ جانا
(16) غم کا اظہار کرے
(17) چہرہ
(18) میر انیس
(19) آسمان کا کنارہ
(20) مسدس
(21) زمین سے لے کر فلک تک
(22) فرشتے
(23) انجم
(24) گردوں (آسمان)
(25) میت پر بین کرنا
(26) صبح کا منظر
(27) افق میں
(28) چاندنی کے ختم ہونے کی
(29) طویل راستہ یا منزل
(30) پہلے
(31) فرشتے
(32) چہرہ
(33) خوشبو اور تازگی کا
(34) کتابِ شب
(35) گلشن سے
(36) پھول
(37) پہلے
(38) سورج
(39) یادِ خدا
(40) چھ
(41) مانند پڑتے ہوئے ستارے
(42) رات کا گزر جانا
(43) واقعۂ کربلا
(44) مرثیہ
(45) گلشن سے
(46) چمن سے پھولوں کا چنا جانا
(47) صبح کی روشنی کا غلبہ
(48) صدائے اذانِ صبح
(49) طیور
(50) سرخی
