درج ذیل کثیر الانتخابی سوالات کو حل کریں:
سوال نمبر 1: سرائے کالا کا پرانا نام تھا۔
(الف) کالا پانی (ب) کالی جھیل (ج) کالی کونڈی (د) کالام
سوال نمبر 2: کسٹم کا عملہ کس علاقے میں کھڑا تھا؟
(الف) پنجاب (ب) سندھ (ج) دلی (د) دکن
سوال نمبر 3: کسٹم والوں نے گاڑی روکی:
(الف) صبح کو (ب) شام کو (ج) دوپہر کو (د) رات کو
سوال نمبر 4: پشاور کے چائے خانے کس وجہ سے بند تھے؟
(الف) ہڑتال (ب) جلوس (ج) محرم (د) رمضان المبارک
سوال نمبر 5: جرنیلی سڑک کی چھان بین کے لیے مصنف نے سفر کیا۔
(الف) ایک ماہ (ب) دو ماہ (ج) تین ماہ (د) چار ماہ
سوال نمبر 6: گرینڈ ٹرنک روڈ کی تعمیر کی۔
(الف) اکبر نے (ب) مغلوں نے (ج) انگریزوں نے (د) سکھوں نے
سوال نمبر 7: واہ سے آگے…….. ہے۔
(الف) کالام (ب) لنڈی کوتل (ج) ہنڈ (د) سرائے کالا
سوال نمبر 8: آپ اس (سڑک) پر چلیں اور…….. کی آنکھیں کھلی رکھیں۔
(الف) دل (ب) دماغ (ج) ہوش (د) شعور
سوال نمبر 9: مصنف…….. سے چلا۔
(الف) لاہور (ب) کابل (ج) پشاور (د) اٹک
سوال نمبر 10: جہانگیر نے مچھلیوں کے ناک میں پروئے۔
(الف) موتی (ب) ہیرے (ج) جواہرات (د) ٹکے
سوال نمبر 11: سکھوں کا مشہور گردوارہ واقع ہے:
(الف) نوشہرہ میں (ب) اٹک میں (ج) حسن ابدال میں (د) واہ میں
سوال نمبر 12: نوشہرہ کے قریب آ جانے کی پہچان تھی:
(الف) دریائے سندھ (ب) دریائے کابل (ج) دریائے چناب (د) دریائے سوات
سوال نمبر 13: سرائے کالا کے قریب کھنڈر ہیں۔
(الف) ہڑپہ کے (ب) ٹیکسلا کے (ج) کالام کے (د) ہنڈ کے
سوال نمبر 14: ”لڑی میں پروئے ہوئے منظر“ کے مصنف کا نام ہے۔
(الف) ابنِ انشا (ب) رضا علی عابدی (ج) علامہ اقبال (د) مولانا حالی
سوال نمبر 15: اٹک کا نام رکھا تھا۔
(الف) شیر شاہ نے (ب) اکبر نے (ج) جہانگیر نے (د) شاہ جہاں نے
سوال نمبر 16: وادیِ پشاور تصرف میں آ گئی۔
(الف) پٹھانوں کے (ب) سکھوں کے (ج) گوجروں کے (د) دراوڑوں کے
سوال نمبر 17: بالا حصار کے نیچے لگے پتھر پر نام لکھا تھا:
(الف) وزیر کا (ب) صدر کا (ج) گورنر کا (د) بادشاہ کا
سوال نمبر 18: پاننی پیدا ہوا تھا۔
(الف) لاہور میں (ب) کراچی میں (ج) لائل پور میں (د) ملتان میں
سوال نمبر 19: مورخوں نے ہندوستان کا دروازہ کہا تھا:
(الف) لنڈی کوتل کو (ب) پشاور کو (ج) ہنڈ کو (د) نوشہرہ کو
سوال نمبر 20: جرنیلی سڑک کو کہتے ہیں۔
(الف) جی۔پی۔روڈ (ب) جی۔سی۔روڈ (ج) جی۔ٹی۔روڈ (د) جی۔ٹی۔روڈ
سوال نمبر 21: غیر ملکی سامان کے لیے لنڈی کوتل سے…….. تک ہے۔
(الف) ہنڈ سے (ب) لنڈی کوتل سے (ج) اٹک سے (د) پنجاب سے
سوال نمبر 22: سارے کے سارے منظر پروئے ہوئے ہیں۔
(الف) لڑی میں (ب) تسبیح میں (ج) کتاب میں (د) کہانی میں
سوال نمبر 23: سڑک اور وزیر دونوں…….. ہیں۔
(الف) عارضی (ب) فانی (ج) آنی جانی (د) جانی مالی
سوال نمبر 24: حسن ابدال جگہ ہے رونق اور:
(الف) میلے کی (ب) چہل پہل کی (ج) عبرت کی (د) دل آویزی کی
سوال نمبر 25: بالا حصار کے نیچے لگے پتھر پر لکھا تھا۔
(الف) رفتار آہستہ رکھیں (ب) ایک وزیر کا نام (ج) شاہراہِ قراقرم (د) شاہراہِ پاکستان
سوال نمبر 26: اکبر ملاح لایا تھا۔
(الف) گنگا سے (ب) جمنا سے (ج) بہار سے (د) بنارس سے
سوال نمبر 27: اکبر کی بیٹی لالہ رخ پر نظم لکھی تھی۔
(الف) نلسن نے (ب) ٹامس مور نے (ج) ٹینی سن نے (د) تھامس گرونے
سوال نمبر 28: سرائے کالا سے کونڈیاں ملتی ہیں۔
(الف) مٹی کی (ب) پتھر کی (ج) لکڑی کی (د) پیتل کی
سوال نمبر 29: نوشہرہ آباد کیا تھا۔
(الف) جہانگیر نے (ب) اکبر نے (ج) شاہ جہاں نے (د) شیر شاہ نے
سوال نمبر 30: جرنیلی سڑک بنوائی تھی۔
(الف) اکبر نے (ب) تیمور نے (ج) شاہ جہاں نے (د) شیر شاہ سوری نے
سوال نمبر 31: قریبی ٹیلوں پر آج دور دور تک…….. نظر آتی ہیں۔
(الف) درخت (ب) پھول (ج) قبریں (د) مزارات
سوال نمبر 32: دریائے سندھ کے دوسرے کنارے پر عظیم الشان موجود تھا۔
(الف) دریائے کابل (ب) قلعہ اٹک (ج) قلعہ روہتاس (د) دریائے سندھ
سوال نمبر 33: مرگلا کی پہاڑی سرائے کالا سے دور ہے۔
(الف) ایک میل (ب) دو میل (ج) تین میل (د) چار میل
سوال نمبر 34: لوہے کا پل بنوایا تھا۔
(الف) شیر شاہ نے (ب) اکبر نے (ج) مغلوں نے (د) انگریزوں نے
سوال نمبر 35: کمپنی باغ موجود ہے۔
(الف) مری روڈ پر (ب) ٹیکسلا روڈ پر (ج) کالام روڈ پر (د) مال روڈ پر
سوال نمبر 36: وادیِ پشاور نظر آ رہی تھی:
(الف) ریگ زار (ب) مرغزار (ج) ویران (د) سرسبز
سوال نمبر 37: ہوٹلوں پر گانے چلتے ہیں۔
(الف) ٹی وی میں (ب) سپیکر پر (ج) زبانی (د) سی ڈی پر
سوال نمبر 38: انگریز بتا کر گئے تھے کہ ان پلوں کی مدت ہے۔
(الف) سو سال (ب) پچاس سال (ج) پچھتر سال (د) اسی سال
سوال نمبر 39: نوشہرہ کے قریب آنے کی نشانی تھی۔
(الف) دریائے کابل (ب) دریائے سندھ (ج) دریائے راوی (د) دریائے چناب
سوال نمبر 40: دریائے سندھ کے کنارے گمنام سا گاؤں ہے۔
(الف) لاہور (ب) ہنڈ (ج) دلی (د) لکھنؤ
سوال نمبر 41: مصنف کو بالا حصار کے نیچے آنے کے بعد ایک پتھر پر لکھا نظر آیا:
(الف) شاہراہِ ریشم (ب) شاہراہِ پاکستان (ج) شاہراہِ قدیم (د) شاہراہِ جرنیل
سوال نمبر 42: اٹک کا نام رکھا تھا:
(الف) محمود غزنوی نے (ب) شہاب الدین غوری نے (ج) اکبر اعظم نے (د) شیر شاہ سوری نے
سوال نمبر 43: سنسکرت کا بڑا عالم تھا۔
(الف) مولوی عبدالحق (ب) بابا گرونانک (ج) پاننی (د) ہر گوپال
سوال نمبر 44: حسن ابدال میں گردوارہ ہے۔
(الف) بڑے صاحب (ب) ٹاک صاحب (ج) پنجہ صاحب (د) سنگھ صاحب
سوال نمبر 45: سرائے کالا سے صرف چند کلومیٹر پر موجود ہیں ٹیکسلا کے:
(الف) بازار (ب) قلعے (ج) قدیمی آثار (د) کھنڈر
نثری پارے
(1) اس مشینی دور میں یہ جاننے کی فرصت کسے ہے کہ یہی ہنڈ کبھی گندھارا کا پایہ تخت تھا۔ یہیں آ کر سکندر نے دریائے سندھ پار کیا اور چنگیز خان یہیں سے دریا کا پاٹ دیکھ کر واپس چلا گیا تھا۔ یہیں محمود غزنوی نے پنجاب کے راجا جے پال کو شکست دی تھی۔ اسی کو مورخوں نے ہندوستان کا دروازہ کہا تھا۔ مگر اب یہ دریائے سندھ کے کنارے ایک گمنام سا گاؤں ہے جس کا ماضی تاریخ کی دھندلی چادر اوڑھ کر کبھی کا سو چکا ہے۔ اچانک خیر آباد آ گیا۔
(2) کیسا دل چسپ اتفاق ہے۔ سڑک اور وزیر دونوں آنی جانی چیزیں ہیں۔ وادیِ پشاور اب بھی بہت سرسبز نظر آ رہی تھی۔ جن زمینوں کو آتے جاتے لشکروں نے بار بار روندا ہوگا وہ اب تک ہری بھری تھیں۔ کبھی ریلوے لائن سڑک کے قریب آ جاتی تھی۔ کبھی بجلی کے بڑے بڑے کھمبے اور موٹے موٹے تار ساتھ ساتھ دوڑنے لگتے تھے۔
(3) دونوں وقت مل رہے تھے۔ میں مری روڈ پر کمپنی باغ کے سامنے کی گلی میں پہنچا۔ یہ گلی میں نے چوتھائی صدی پہلے بھی دیکھی تھی۔ وہی ٹین کی چادروں کا بڑا سا گیٹ، وہی اینٹوں کے فرش والا دالان اور اس کے گرد مطب کے وہی کمرے، مگر اب پورے شہر کی طرح یہ گلی بھی بدل گئی تھی۔ اگر کوئی نہیں بدلا تھا تو وہ گلی میں کھیلنے والے چھوٹے چھوٹے بچے جو تمام عالم سے بے خبر، تمام زمانے سے بے نیاز آج بھی ہاتھوں میں ہاتھ دیے اپنے کھیل میں مگن تھے۔
درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:
سوال نمبر 1: مورخین کے نزدیک لاہور سے کابل جانے والی شاہراہ پر حسین ترین منزل کون سی ہے؟
سوال نمبر 2: مصنف کو (دور سے) وادی پشاور کیسی نظر آ رہی تھی؟
سوال نمبر 3: اٹک کا قلعہ کس دریا کے کنارے بنایا گیا تھا؟
سوال نمبر 4: وہ کون سا بادشاہ تھا جسے جگہوں کے نام رکھنے کا بڑا شوق تھا؟
سوال نمبر 5: محمود غزنوی نے راجا جے پال کو کس جگہ شکست دی تھی؟
MCQs Answer Key
(1) کالا پانی
(2) پنجاب
(3) دوپہر کو
(4) ہڑتال
(5) تین ماہ
(6) انگریزوں نے
(7) سرائے کالا
(8) دل
(9) پشاور
(10) موتی
(11) حسن ابدال میں
(12) دریائے کابل
(13) ٹیکسلا کے
(14) رضا علی عابدی
(15) اکبر نے
(16) سکھوں کے
(17) وزیر کا
(18) لاہور میں
(19) ہنڈ کو
(20) جی۔پی۔روڈ
(21) اٹک سے
(22) لڑی میں
(23) آنی جانی
(24) عبرت کی
(25) ایک وزیر کا نام
(26) بنارس سے
(27) ٹامس مور نے
(28) مٹی کی
(29) اکبر نے
(30) شیر شاہ سوری نے
(31) قبریں
(32) قلعہ اٹک
(33) چار میل
(34) انگریزوں نے
(35) مری روڈ پر
(36) سرسبز
(37) سپیکر پر
(38) سو سال
(39) دریائے سندھ
(40) ہنڈ
(41) شاہراہِ پاکستان
(42) اکبر اعظم نے
(43) پاننی
(44) پنجہ صاحب
(45) کھنڈر
