Home → Resource

9th – Urdu– Chapter 3 – اخلاقِ حسنہ


درج ذیل کثیر الانتخابی سوالات کو حل کریں:

سوال نمبر 1: آپ خاتم النبیین ﷺ دوسروں کا کام کرنے میں محسوس نہ کرتے۔

(الف) تکلیف      (ب) خوشی      (ج) عار      (د) فخر
سوال نمبر 2: حضور خاتم النبیین ﷺ کبھی نہ ہوتے۔

(الف) مایوس      (ب) خوش      (ج) ناراض      (د) غریب
سوال نمبر 3: حضرت انس رضی اللہ عنہ نے حضور خاتم النبیین ﷺ کے ساتھ گزارے۔

(الف) دس سال      (ب) پندرہ سال      (ج) بیس سال      (د) گیارہ برس
سوال نمبر 4: حضور خاتم النبیین ﷺ—-کا بڑا حصہ خدا کی یاد میں بسر کرتے۔

(الف) دن کا      (ب) دوپہر کا      (ج) رات کا      (د) صبح کا
سوال نمبر 5: حضور خاتم النبیین ﷺ نے تمام عمر کسی کے سوال پر نہیں کہا۔

(الف) ہاں      (ب) جی      (ج) ضرور      (د) نہیں
سوال نمبر 6: نماز کے دوران میں آپ خاتم النبیین ﷺ بہت زیادہ۔۔۔۔

(الف) روتے      (ب) خوش ہوتے      (ج) مسکراتے      (د) پڑھتے
سوال نمبر 7: آپ خاتم النبیین ﷺ فصل کا میوہ سب سے پہلے عطا فرماتے:

(الف) کم عمر بچے کو      (ب) نوجوان کو      (ج) ادھیڑ عمر کو      (د) ضعیف العمر کو
سوال نمبر 8: حضور خاتم النبیین ﷺ نے فوت شدہ، مقروض کا قرض ذمے لگایا۔

(الف) صحابہ کے      (ب) دوستوں کے      (ج) اپنے      (د) دوستوں کا
سوال نمبر 9: حضور خاتم النبیین ﷺ خبر گیری کرتے۔

(الف) دشمنوں کی      (ب) ہمسایوں کی      (ج) مسلمانوں کی      (د) پڑوسی
سوال نمبر 10: رسول کریم خاتم النبیین ﷺ کی ساری زندگی قرآن مجید کی تھی۔

(الف) تشریح      (ب) وضاحت      (ج) تفسیر      (د) عملی تفسیر
سوال نمبر 11: حضور خاتم النبیین ﷺ نے اپنے چچا کے سامنے قریش کے جواب میں اظہار کیا

(الف) استقلال کا      (ب) خوف کا      (ج) ڈر کا      (د) خوشی کا
سوال نمبر 12: دین اسلام اپنے کمال کو پہنچے گا یہاں تک کہ ایک سوار صنعا سے…تک بے خطر چلا جائے گا۔

(الف) یمن      (ب) ابو سفیان      (ج) حضر موت      (د) شام
سوال نمبر 13: آپ خاتم النبیین ﷺ کا فرمان ہے: “خدا کی قسم! وہ مومن نہ ہو گا جس کا پڑوسی اس کی……..سے بچا ہوا نہ ہو۔”

(الف) ریشہ دوانیوں      (ب) فتنہ انگیزیوں      (ج) سازشوں      (د) شرارتوں
سوال نمبر 14: حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے حضور خاتم النبیین ﷺ کے لیے پکائی۔

(الف) مرغی      (ب) بکری      (ج) سبزی      (د) مچھلی
سوال نمبر 15: ایک بار…کنارے بیٹھ کر رونے لگے۔

(الف) نہر کے      (ب) دریا کے      (ج) سڑک کے      (د) قبر کے
سوال نمبر 16: وفات کے وقت حضور خاتم النبیین ﷺ کی گروی رکھی ہوئی تھی۔

(الف) قمیص      (ب) تلوار      (ج) زرہ      (د) ڈھال
سوال نمبر 17: ایک بار بھوکا آپ خاتم النبیین ﷺ کے پاس آیا تو گھر موجود تھا۔

(الف) گوشت      (ب) لنگر      (ج) صرف آٹا      (د) صرف پانی
سوال نمبر 18: حضرت……..کو آپ خاتم النبیین ﷺ کے گھر آنے کی خبر ہوئی تو وہ باغ سے جا کر کھجوروں کا ایک خوشہ توڑ لائے۔

(الف) عثمان غنی      (ب) ابو ایوب انصاری      (ج) ابو عبیدہ      (د) سلمان فارسی
سوال نمبر 19: وہ مومن نہ ہوگا جس کا… اس کی شرارتوں سے بچا نہ ہو۔

(الف) دوست      (ب) بھائی      (ج) دشمن      (د) پڑوسی
سوال نمبر 20: حضور خاتم النبیین ﷺ کا سر مبارک زخمی ہوا۔

(الف) غزوہ احد میں      (ب) غزوہ حنین میں      (ج) غزوہ بدر میں      (د) غزوہ تبوک میں
سوال نمبر 21: آپ ﷺ اتنے ساری دنیا کے لیے…بن کر تشریف لائے۔

(الف) برکت      (ب) عزت      (ج) رحمت      (د) دولت
سوال نمبر 22: کسی کے گھر جاتے تو حضور خاتم النبیین ﷺ دروازے سے کھڑے ہوتے۔

(الف) سامنے      (ب) پیچھے      (ج) آگے      (د) دائیں بائیں
سوال نمبر 23: پہلے لوگوں کو چیرا گیا۔

(الف) چھری سے      (ب) تلوار      (ج) آرے سے      (د) چاقو سے
سوال نمبر 24: حضور خاتم النبیین ﷺ کے مہمانوں کی خاطر کرتے تھے۔

(الف) صحابہ      (ب) خود حضور ﷺ      (ج) قیدی      (د) غلام
سوال نمبر 25: قبیلہ مخزوم کی عورت کی سفارش کے لیے آئے۔

(الف) حضرت زید      (ب) حضرت عمر      (ج) حضرت علی      (د) حضرت اسامہ
سوال نمبر 26: صحابی کے پاس شادی کے لیے—-کا سامان نہ تھا۔

(الف) بارات      (ب) کھانا      (ج) ولیمہ      (د) مہندی
سوال نمبر 27: جب تک غلہ ختم نہ ہو گیا تو آپ خاتم النبیین ﷺ نے رات بسر کی۔

(الف) گھر میں      (ب) بازار میں      (ج) مسجد میں      (د) بیت المال میں
سوال نمبر 28: حضور خاتم النبیین ﷺ نے مسلسل لڑائیوں میں گزارے۔

(الف) پانچ برس      (ب) سات برس      (ج) نو برس      (د) دس برس
سوال نمبر 29: جب اذان کی آواز آتی تو حضور خاتم النبیین ﷺ یکایک

(الف) بیٹھ جاتے      (ب) لیٹ جاتے      (ج) کھڑے ہو جاتے      (د) سو جاتے
سوال نمبر 30: آپ خاتم النبیین ﷺ فریاد سنتے۔

(الف) مظلوموں کی      (ب) عورتوں کی      (ج) امیروں کی      (د) مشرکوں کی
سوال نمبر 31: آپ خاتم النبیین ﷺ سہارا بنتے۔

(الف) مظلوموں کا      (ب) بے کسوں کا      (ج) سپاہیوں کا      (د) مجاہدوں کا
سوال نمبر 32: حضور خاتم النبیین ﷺ نے کسی لڑائی میں نہ اٹھائی۔

(الف) تلوار      (ب) مٹی      (ج) دستار      (د) ڈھال
سوال نمبر 33: آپ خاتم النبیین ﷺ فصل کا میوہ سب سے پہلے دیتے۔

(الف) بزرگ کو      (ب) بچے کو      (ج) جوان کو      (د) عورت کو
سوال نمبر 34: حضور خاتم النبیین ﷺ کے مزاج میں بہت تھی۔

(الف) سادگی      (ب) شہرت پسندی      (ج) دولت پسندی      (د) دکھاوا
سوال نمبر 35: آپ خاتم النبیین ﷺ نے اپنے جانی دشمنوں اور حملہ کرنے والوں سے نہ لیا

(الف) بدلہ      (ب) قصاص      (ج) خنجر      (د) گھوڑا
سوال نمبر 36: حضور خاتم النبیین ﷺ مجمع میں بیٹھتے تھے۔

(الف) برابر      (ب) اونچی جگہ پر      (ج) پر مسند      (د) تکیے پر
سوال نمبر 37: فدک کے رئیس نے غلہ بھیجا۔

(الف) دو اونٹوں پر      (ب) تین اونٹوں پر      (ج) چار اونٹوں پر      (د) پانچ اونٹوں پر
سوال نمبر 38: آپ خاتم النبیین ﷺ بہت بڑے مرتبے پر فائز ہیں۔

(الف) حسن و جمال کے      (ب) حسن اخلاق کے      (ج) حسن عنایت کے      (د) حسین انداز کے
سوال نمبر 39: مصنف کے مطابق—-کی لڑائی میں مسلمانوں کے پاؤں اکھڑ گئے تھے۔

(الف) غزوہ احد      (ب) غزوہ خندق      (ج) غزوہ تبوک      (د) غزوہ حنین
سوال نمبر 40: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بقول جو کچھ ـــــــــ میں ہے وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق ہیں۔

(الف) حدیث      (ب) سنت      (ج) قرآن      (د) آیات
سوال نمبر 41: پہلے کی قوموں کی بربادی کی وجہ تھی۔

(الف) ظلم      (ب) نا انصافی      (ج) غربت      (د) جہالت
سوال نمبر 42: میدان جنگ میں حضور خاتم النبیین ﷺ ہمیشہ کھڑے ہوتے تھے۔

(الف) محفوظ مقام پر      (ب) خوف ناک مقام پر      (ج) خیمے میں      (د) گھر میں
سوال نمبر 43: حضور خاتم النبیین ﷺ کے ہاں مہمان ہوتے تھے۔

(الف) مسلمان      (ب) کافر      (ج) مشرک      (د) سب
سوال نمبر 44: آپ خاتم النبیین ﷺ نے… سامان تیار رکھنے کا حکم دیا۔

(الف) دریا کا      (ب) قبر کا      (ج) گھر کا      (د) جنگ کا
سوال نمبر 45: فدک کے رئیس کا بھیجا گیا غلہ بیچ کر ادا کیا گیا۔

(الف) قرض      (ب) ولیمہ      (ج) ادھار      (د) ایڈوانس
سوال نمبر 46: آپ خاتم النبیین ﷺ کی حیات مبارکہ کا عرصہ لڑائیوں میں بسر ہوا۔

(الف) آٹھ برس      (ب) نو برس      (ج) دس برس      (د) گیارہ برس
سوال نمبر 47: حضور خاتم النبیین ﷺ بہت زیادہ خیال رکھتے۔

(الف) لباس کا      (ب) صفائی کا      (ج) بھوک کا      (د) کھانے کا
سوال نمبر 48: حضور خاتم النبیین ﷺ بھوک کی حالت میں تشریف لے گئے۔

(الف) حضرت ابو بکرؓ کے گھر      (ب) حضرت عمرؓ کے گھر      (ج) حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے گھر      (د) حضرت ابو ہریرہؓ کے گھر
سوال نمبر 49: فدک کے رئیس نے اونٹ بھیجے۔

(الف) دو      (ب) چار      (ج) چھ      (د) آٹھ
سوال نمبر 50: ترکہ حق ہے۔

(الف) ہمسایوں کا      (ب) وارثوں کا      (ج) دوستوں کا      (د) ہمسایوں کے
سوال نمبر 51: حضور خاتم النبیین ﷺ نے اپنے لیے دعا فرمائی۔

(الف) امیری کی      (ب) حکومت کی      (ج) مسکینی کی      (د) دولت کی
سوال نمبر 52: قبیلہ مخزوم کی عورت پر الزام تھا۔

(الف) رشوت کا      (ب) چوری کا      (ج) سود کا      (د) کرپشن کا
سوال نمبر 53: تکلیفوں سے تنگ آ کر ایک صحابی نے آپ خاتم النبیین ﷺ سے عرض کی۔

(الف) جہاد کی      (ب) دعا کی      (ج) لڑائی کی      (د) ہجرت کی
سوال نمبر 54: حضور خاتم النبیین ﷺ کے ساتھ غریبوں کو نہ محسوس ہوتی تھی۔

(الف) بھوک      (ب) غریبی      (ج) غربت      (د) امیری
سوال نمبر 55: پہلے لوگوں کے بدن پر کنگھیاں چلائی گئیں۔

(الف) سونے کی      (ب) لوہے کی      (ج) سٹیل کی      (د) پلاسٹک کی

نثری پارے
(1) حضور خاتم النبیینﷺ نہایت خاکسار، ملنسار، مہربان اور رحمدل تھے۔ چھوٹے بڑے سب سے محبت کرتے، نہایت سخی، فیاض اور داد و دہش والے تھے۔ امکان بھر سب کی درخواست پوری کرتے۔ تمام عمر کسی کے سوال پر ”نہیں“ نہیں کہا۔ خود بھوکے رہتے اور دوسروں کو کھلاتے۔ ایک مرتبہ ایک صحابی کی شادی ہوئی، ان کے پاس ولیمے کا کچھ سامان نہ تھا۔ حضور خاتم النبیینﷺ نے ان سے فرمایا کہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس جاؤ اور آٹے کی ٹوکری مانگ لاؤ۔
(2) آپ خاتم النبیینﷺ بیماروں کو تسلی دیتے، ان کو دیکھنے جاتے۔ دوست، دشمن اور مومن و کافر کی اس میں کوئی قید نہ تھی۔ گناہ گاروں کو معاف کر دیتے، دشمنوں کے حق میں دعائے خیر فرماتے۔ ہم سایوں کی خبرگیری فرماتے، ان کے ہاں تحفے بھیجتے، ان کا حق پورا کرنے کی تاکید فرماتے رہتے۔ ایک دن صحابہ کا مجمع تھا، آپ خاتم النبیینﷺ نے فرمایا: ”خدا کی قسم وہ مومن نہ ہوگا۔ خدا کی قسم وہ مومن نہ ہوگا۔“ صحابہ نے پوچھا: کون یا رسول اللہﷺ؟ آپ خاتم النبیینﷺ نے فرمایا: ”جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں سے بچا ہوا نہ ہو۔“
(3) دنیا سے بے رغبتی کے باوجود آپ خاتم النبیینﷺ کو خشک مزاجی اور روکھا پن پسند نہ تھا، کبھی کبھی دل چسپی کی باتیں فرماتے۔ ایک بار ایک بڑھیا آپ خاتم النبیینﷺ کے پاس آئی اور جنت کے لیے دعا کی خواہش کی۔ آپ خاتم النبیینﷺ نے فرمایا: بڑھیاں جنت میں نہیں جائیں گی۔ اس کو بہت رنج ہوا اور وہ روتی ہوئی آپ خاتم النبیینﷺ کے پاس سے چلی گئی۔ پھر آپ خاتم النبیینﷺ نے لوگوں سے فرمایا: اس سے کہہ دو کہ بڑھیاں جنت میں نہیں جائیں گی، بلکہ جوان ہو کر جائیں گی۔
(4) فیاضی اور دنیا کے مال سے بے تعلقی کا یہ عالم تھا کہ گھر میں نقد قسم کی کوئی چیز بھی ہوتی تو جب تک وہ سب خیرات نہ کر دی جاتی، آپ خاتم النبیینﷺ اکثر گھر میں آرام نہ فرماتے۔ ایک بار فدک کے رئیس نے چار اونٹوں پر غلہ بھیجا۔ اس کو بیچ کر قرض ادا کیا۔ آپ خاتم النبیینﷺ نے فرمایا: جب تک کچھ بھی باقی رہے گا، میں گھر میں نہیں جا سکتا، رات مسجد میں بسر کی۔ جب معلوم ہوا کہ وہ غلہ تقسیم ہو چکا ہے تب آپ خاتم النبیینﷺ گھر میں تشریف لے گئے۔
(5) گھر میں رہتے تو گھر کے کام کاج آپ خاتم النبیینﷺ اپنے ہاتھوں سے کرتے۔ پھٹے کپڑے خود سی لیتے، پھٹے جوتے کو خود گانٹھ لیتے، بکریوں کا دودھ اپنے ہاتھوں سے دوہتے۔ مجمع میں بیٹھتے تو سب کے برابر ہو کر بیٹھتے۔ مسجدِ نبوی کے بنانے اور خندق کھودنے میں سب مزدوروں کے ساتھ مل کر آپ خاتم النبیینﷺ نے بھی کام کیے۔ غریبوں کے ساتھ آپ خاتم النبیینﷺ کا برتاؤ ایسا تھا کہ ان کو اپنی غریبی محسوس نہ ہوتی۔ اکثر دعا مانگتے تھے کہ اے خدا مجھے مسکین زندہ رکھ، مسکین اٹھا اور مسکینوں کے ساتھ میرا حشر کر۔
(6) اسلام سے پہلے عورتیں ہمیشہ ذلیل رہی ہیں، لیکن ہمارے حضور خاتم النبیینﷺ نے ان پر بہت احسان فرمایا، ان کے حقوق مقرر فرمائے اور آپ خاتم النبیینﷺ نے برتاؤ سے ظاہر فرمایا کہ یہ طبقہ حقیر نہیں ہے بلکہ عزت اور ہمدردی کے لائق ہے۔
(7) آپ خاتم النبیینﷺ ساری دنیا کے لیے رحمت بن کر آئے تھے۔ اس لیے کسی کے ساتھ بھی زیادتی اور ناانصافی کو پسند نہ فرماتے تھے۔ یہاں تک کہ جانوروں کے ساتھ لوگ جو بے پروائی برتتے تھے، وہ بھی آپ خاتم النبیینﷺ کو گوارا نہ تھا۔
(8) حضور خاتم النبیینﷺ بڑے مہمان نواز تھے۔ آپ خاتم النبیینﷺ کے ہاں مسلمان، مشرک اور کافر سب ہی مہمان ہوتے۔ آپ خاتم النبیینﷺ سب کی خاطر کرتے اور خود ہی سب کی خدمت کرتے۔ کبھی ایسا ہوتا کہ مہمان آ جاتے اور گھر میں جو کچھ موجود ہوتا، وہ ان کو کھلا پلا دیا جاتا اور پورا گھر فاقہ کرتا۔ راتوں کو اٹھ کر مہمانوں کی دیکھ بھال فرماتے کہ ان کو کوئی تکلیف تو نہیں ہے۔
(9) آپ خاتم النبیینﷺ بیت المال کے مالک تھے، مظلوموں کی فریاد سنتے اور انصاف کے ساتھ ان کا حق دلاتے۔ کمزوروں پر رحم کھاتے، بے کسوں کا سہارا بنتے، مقروضوں کا قرض ادا کرتے۔ حکم تھا کہ جو مسلمان مر جائے اور کوئی قرض چھوڑ جائے تو مجھے اطلاع دو، میں اس کو ادا کر دوں گا اور جو ترکہ چھوڑ جائے وہ وارثوں کا حق ہے، مجھے اس سے کوئی مطلب نہیں ہے۔
(10) مزاجِ مبارک میں سادگی بہت تھی۔ کھانے پینے، پہننے اوڑھنے کسی چیز میں تکلف نہ تھا۔ جو سامنے آ جاتا، وہ کھا لیتے؛ پہننے کے لیے موٹا جھوٹا جو مل جاتا، پہن لیتے۔ زمین پر، چٹائی پر، جہاں جگہ ملتی، بیٹھ جاتے۔ خدا کی نعمتوں سے جائز طور پر فائدہ اٹھانے کی اجازت آپ خاتم النبیینﷺ نے ضرور دی لیکن تن پروری اور عیش نہ اپنے لیے پسند فرمایا نہ عام مسلمانوں کے لیے۔
(11) آپ خاتم النبیینﷺ اللہ تعالیٰ کے بڑے پیارے پیغمبر تھے، پھر بھی فرمایا کرتے: مجھے کچھ نہیں معلوم کہ میرے اوپر کیا گزرے گی۔ ایک صحابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار آپ خاتم النبیینﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو دیکھا کہ آپ خاتم النبیینﷺ نماز پڑھ رہے ہیں۔ آنکھوں سے آنسو جاری تھے، اور ہچکیوں سے آپ خاتم النبیینﷺ کا یہ حال تھا کہ گویا کوئی چکی چل رہی ہو۔ ایک اور موقع پر آپ خاتم النبیینﷺ ایک جنازے میں شریک تھے۔ جب قبر کھودی جا رہی تھی، آپ خاتم النبیینﷺ قبر کے کنارے بیٹھ گئے اور رونے لگے، یہاں تک کہ زمین تر ہو گئی۔ پھر فرمایا: بھائیو! اس دن کے لیے سامان کر رکھو۔


درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:

سوال نمبر 1: آپ خاتم النبیین ﷺ کا پڑوسیوں کے بارے میں کیسا سلوک روا رکھنے کا فرمان ہے؟
سوال نمبر 2: خندق کھودتے وقت آپ خاتم النبیین ﷺ نے کیا کام انجام دیا؟
سوال نمبر 3: کس سے پوچھا گیا کہ حضور انور خاتم النبیین ﷺ کے اخلاق کیسے تھے؟
سوال نمبر 4: آپ خاتم النبیین ﷺ گھر کے کس نوعیت کے کام کاج کرنے کو عار نہیں سمجھتے تھے؟
سوال نمبر 5: اگر کسی ایسے شخص کا انتقال ہوتا جس کے ذمے قرض ہوتا اور اس کے بارے میں آپ خاتم النبیین ﷺ کا کیا ارشاد تھا؟


MCQs Answer Key

(1) عار

(2) مایوس

(3) دس سال

(4) رات کا

(5) نہیں

(6) روتے

(7) کم عمر بچے کو

(8) اپنے

(9) ہمسایوں کی

(10) عملی تفسیر

(11) استقلال کا

(12) حضر موت

(13) شرارتوں

(14) بکری

(15) قبر کے

(16) زرہ

(17) صرف پانی

(18) ابو ایوب انصاری

(19) پڑوسی

(20) غزوہ احد میں

(21) رحمت

(22) دائیں بائیں

(23) آرے سے

(24) خود حضور ﷺ

(25) حضرت اسامہ

(26) ولیمہ

(27) مسجد میں

(28) نو برس

(29) کھڑے ہو جاتے

(30) مظلوموں کی

(31) بے کسوں کا

(32) تلوار

(33) بچے کو

(34) سادگی

(35) بدلہ

(36) برابر

(37) چار اونٹوں پر

(38) حسن اخلاق کے

(39) غزوہ حنین

(40) قرآن

(41) نا انصافی

(42) خوف ناک مقام پر

(43) سب

(44) قبر کا

(45) قرض

(46) نو برس

(47) صفائی کا

(48) حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے گھر

(49) چار

(50) وارثوں کا

(51) مسکینی کی

(52) چوری کا

(53) دعا کی

(54) غریبی

(55) لوہے کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *