درج ذیل کثیر الانتخابی سوالات کو حل کریں:
سوال نمبر 1: ڈاکٹر نے میاں کو نصیحت کی:
(الف) دوا وقت پر کھانے کی (ب) انجکشن لگوانے کی (ج) خاموش لیٹے رہنے کی (د) سیر کرنے کی
سوال نمبر 2: یہ دیکھو یہاں انگیٹھی پر رکھی ہے۔
(الف) میز (ب) کنڈی (ج) دوائی (د) گھنٹی
سوال نمبر 3: سبق ”آرام و سکون“ دراصل ہے:
(الف) ناول (ب) افسانہ (ج) مضمون (د) ڈراما
سوال نمبر 4: ننھا عید کے روز میلے سے لایا تھا:
(الف) کھلوناگاری (ب) غلیل (ج) لٹو (د) مٹھائی
سوال نمبر 5: …….. کو اتنا خیال بھی تو نہیں آتا کہ گھر میں کوئی بیمار پڑا ہے۔
(الف) اللہ ماروں (ب) نصیب دشمناں (ج) مطلق (د) تقویت
سوال نمبر 6: خط لکھا:
(الف) میاں نے (ب) بیگم نے (ج) بیٹے نے (د) ملازم نے
سوال نمبر 7: سید امتیاز علی تاج کو کس ڈرامے سے بہت شہرت ملی:
(الف) قرطبہ کا قاضی (ب) انار کلی (ج) چچا چھکن (د) پ اور ج دونوں
سوال نمبر 8: ملازم کوٹ رہا تھا:
(الف) نمک (ب) مرچیں (ج) ریٹھے (د) گرم مسالہ
سوال نمبر 9: ”مقوی“ کے معنی ہیں:
(الف) سکون و آرام (ب) صحت افزا (ج) طاقت دینے والا (د) طاقت ور
سوال نمبر 10: میاں صاحب کا نام ہے:
(الف) اسحاق (ب) اشفاق (ج) عدنان (د) اشتیاق
سوال نمبر 11: میاں صبح کو جاتے تھے:
(الف) دکان پر (ب) بینک میں (ج) ہسپتال میں (د) دفتر میں
سوال نمبر 12: امتیاز علی تاج کی وجہ شہرت ہے:
(الف) ناول نگاری (ب) افسانہ نگاری (ج) ڈراما نگاری (د) مضمون نگاری
سوال نمبر 13: گھنٹی انگیٹھی پر رکھ دی تھی:
(الف) ننھے نے (ب) میاں نے (ج) بیوی نے (د) ڈاکٹر نے
سوال نمبر 14: خاموشی اعصاب کو ایک طرح کی…….. بخشتی ہے۔
(الف) آرام و سکون (ب) نصیب دشمناں (ج) مطلق (د) تقویت
سوال نمبر 15: ڈراما ”آرام و سکون“ کے اہم کردار ہیں:
(الف) تین (ب) چار (ج) پانچ (د) چھ
سوال نمبر 16: میاں دفتر جایا کرتے تھے:
(الف) صبح آٹھ بجے (ب) شام سات بجے (ج) صبح دس بجے (د) صبح نو بجے
سوال نمبر 17: للو ریٹھے ڈھونڈ رہا تھا:
(الف) حمام میں (ب) گودام میں (ج) دکان میں (د) کچن میں
سوال نمبر 18: اشفاق میاں کے ہمسائے کے صاحب زادے بجا رہے تھے:
(الف) باجا (ب) ہارمونیم (ج) ستار (د) ڈھول
سوال نمبر 19: میرے خیال میں دوا سے زیادہ…….. کی ضرورت ہے۔
(الف) آرام و سکون (ب) نصیب دشمناں (ج) مطلق (د) تقویت
سوال نمبر 20: ”آرام و سکون“ ادب کی صنف ہے:
(الف) افسانہ (ب) ناول (ج) داستان (د) ڈراما
سوال نمبر 21: سقّا کہتے ہیں:
(الف) خاکروب کو (ب) ماشکی کو (ج) حجام کو (د) بڑھئی کو
سوال نمبر 22: بیسیوں مرتبہ کہہ چکی ہوں کہ اتنا کام نہ کرو…….. صحت سے ہاتھ دھو بیٹھو گے۔
(الف) آرام و سکون (ب) نصیب دشمناں (ج) مطلق (د) تقویت
سوال نمبر 23: سبق ”آرام و سکون“ میں گھریلو ملازم کا نام تھا:
(الف) کلو (ب) للو (ج) بلو (د) تلو
سوال نمبر 24: سبق ”آرام و سکون“ میں میاں کھانا چاہتا ہے:
(الف) یخنی (ب) ساگودانہ (ج) جوس (د) کچھ نہیں
سوال نمبر 25: ملازم گودام میں ڈھونڈ رہا تھا:
(الف) چھوہارے (ب) گرم مسالہ (ج) ریٹھے (د) لیموں
سوال نمبر 26: ڈاکٹر کے مطابق میاں کو بیماری تھی:
(الف) شوگر کی (ب) دل کی (ج) تھکان اور حرارت (د) درد سر
سوال نمبر 27: آرام و سکون ڈراما ہے:
(الف) سنجیدہ (ب) مزاحیہ (ج) طربیہ (د) المیہ
سوال نمبر 28: بیوی نے میاں کو مقوی چیز استعمال کرنے کا کہا:
(الف) نارنگی کا رس (ب) یخنی (ج) ساگودانہ (د) مالٹے کا رس
سوال نمبر 29: ڈراما ”آرام و سکون“ کا پہلا کردار بولتا ہے:
(الف) میاں (ب) بیوی (ج) ڈاکٹر (د) ملازم
سوال نمبر 30: سبق ”آرام و سکون“ کے مصنف ہیں:
(الف) پریم چند (ب) سید امتیاز علی تاج (ج) مولوی نذیر احمد (د) میرزا ادیب
سوال نمبر 31: ڈاکٹر کے خیال میں مریض کو دوا سے زیادہ ضرورت تھی:
(الف) نیند کی (ب) تنہائی کی (ج) آرام و سکون کی (د) گپ شپ کی
سوال نمبر 32: ملازم گودام میں ڈھونڈ رہا تھا:
(الف) ہلدی (ب) ریٹھے (ج) نمک (د) مرچیں
سوال نمبر 33: گھنٹی میز سے اٹھا کر انگیٹھی پر رکھی تھی:
(الف) خود میاں نے (ب) بیوی نے (ج) ملازم (للو) نے (د) ننھے نے
سوال نمبر 34: جی نہیں! دوا کی…….. ضرورت نہیں۔
(الف) آرام و سکون (ب) نصیب دشمناں (ج) مطلق (د) تقویت
سوال نمبر 35: گانا گا رہا تھا:
(الف) سقّا (ب) للو (ج) ہمسایہ (د) ڈاکٹر
سوال نمبر 36: میاں ڈاکٹر کی ہدایت کے باوجود گھر رہنے کی بجائے دفتر کیوں جا رہے تھے؟
(الف) ملازمت کے لیے (ب) چھٹی لینے کے لیے (ج) آرام و سکون کے لیے (د) استعفا دینے کے لیے
سوال نمبر 37: بیگم نے گھنٹی رکھی تھی:
(الف) میز پر (ب) صوفے پر (ج) انگیٹھی پر (د) میاں کے سرہانے
سوال نمبر 38: میاں کہاں جانے کے لیے ٹوپی اور شیروانی طلب کرتا ہے؟
(الف) بازار (ب) دفتر (ج) دوست کے ہاں (د) رشتہ داروں کے ہاں
سوال نمبر 39: میاں کا نام تھا:
(الف) اشفاق (ب) مشتاق (ج) اشتیاق (د) اسحاق
سوال نمبر 40: سقّا پانی دینے آیا تھا:
(الف) صبح کو (ب) دوپہر کو (ج) سہ پہر کو (د) شام کو
سوال نمبر 41: ننھا کھلونا گاڑی لایا تھا:
(الف) بازار سے (ب) نھیال سے (ج) میلے سے (د) ہمسائے کے گھر سے
سوال نمبر 42: میاں دفتر جانے کے لیے طلب کرتا ہے:
(الف) ٹوپی اور شیروانی (ب) ٹوپی اور جوتا (ج) ٹوپی اور مفلر (د) ٹوپی اور چھتری
سوال نمبر 43: ”یک نہ شد۔۔۔۔۔۔شد“۔
(الف) دو (ب) تین (ج) چار (د) پانچ
سوال نمبر 44: چوزے کی یخنی ہے۔
(الف) مقوی (ب) نرم غذا (ج) ٹھوس غذا (د) مائع غذا
نثری پارے
(1) توبہ! آپ تو بوکھلا دیتے ہیں۔ دیکھ رہے ہیں، خط لکھ رہی ہوں۔ بچے کو چپ کیوں کر کرا سکتی ہوں؟ نامراد چپ ہو جا۔ خون نکل آیا تو کیا قیامت آ گئی! ابھی آ رہی ہوں، دو سطریں لکھ لوں۔
(2) گھر میں بہرے بستے ہیں جو کم بخت اس زور سے کنڈی کھٹکھٹاتا ہے؟ اللہ ماروں کو اتنا خیال بھی تو نہیں آتا کہ گھر میں کوئی بیمار پڑا ہے۔ ڈاکٹر نے تاکید کر رکھی ہے کہ شور و غل نہ ہونے پائے اور اس سے کہو، یہی وقت ہے پانی لانے کا؟! اچھی خاصی دوپہر ہونے کو آئی ہے۔ کل سے اتنی دیر میں آیا تو نوکری سے الگ کر دوں گی۔ میں نامراد کو بیسیوں مرتبہ کہلا چکی ہوں کہ صبح سویرے ہو جایا کرے، کان پر جوں نہیں رینگتی۔
(3) ارے کوئی ٹیلی فون سنے تو آؤ۔ لاحول ولا قوۃ! (خود اٹھتا ہے) ہیلو، میں اشفاق بول رہا ہوں۔ بیگم اشفاق کسی کام میں مصروف ہیں۔ اس وقت کمرے میں نہیں ہیں جی۔ یہاں کوئی ایسا نہیں جو انھیں بلا لائے۔ میں علیل ہوں۔ کیا فرمایا آپ نے؟ آواز دینے کے لیے ضروری نہیں کہ گلا بھی خراب ہو۔ آپ پھر کسی وقت فون کر لیجیے گا۔ میں نے عرض کیا نا، چوں کہ میں بیمار ہوں، کمرے سے باہر نہیں جا سکتا۔
(4) بس بس چپکے ہی پڑے رہیے۔ ڈاکٹر صاحب بہت سخت تاکید کر گئے ہیں کہ نہ آپ بات کریں نہ کوئی آپ کے کمرے میں بات کرے۔ اس سے بھی تھکان ہوتی ہے۔
(5) ننھا ہے آپ کا۔ عید کے روز میلے میں سے یہ کھلونا گاڑی لے آیا تھا۔ نہ اس کم بخت کا دل اس سے بھرتا ہے نہ وہ کم بخت ٹوٹتی ہے۔ ارے میں نے کہا ننھے، نہیں مانے گا نامراد؟ چھوڑ اس اپنی پٹ پٹ کو۔ جب دیکھو لیے لیے پھر رہا ہے۔ صاحب زادے کا دل کسی طرح پُر ہونے ہی میں نہیں آتا۔ چولہے میں جھونک دوں گی اس کم بخت کو، اتنا خیال بھی نہیں آتا کہ بیمار پڑے ہیں، شور و غل سے ان کی طبیعت گھبراتی ہے۔
درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:
سوال نمبر 1: ہم سائے کی کون سی حرکت سے میاں کے آرام میں خلل واقع ہو رہا تھا؟
سوال نمبر 2: میاں نے گھر میں آرام و سکون میسر نہ آنے پر کہاں جانے کو ترجیح دی؟
سوال نمبر 3: گھر میں خدمت سے زیادہ شور غل ہو تو اس سے انسانی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سوال نمبر 4: صحت مند رہنے کے لیے اچھی خوراک کے علاوہ کیا چیز درکار ہے؟
سوال نمبر 5: ڈاکٹر نے مریض (میاں) کو دوا کے بجائے کیا تجویز کیا؟
MCQs Answer Key
(1) خاموش لیٹے رہنے کی
(2) گھنٹی
(3) ڈراما
(4) کھلونا گاڑی
(5) اللہ ماروں
(6) بیگم نے
(7) انار کلی
(8) ریٹھے
(9) طاقت دینے والا
(10) اشفاق
(11) دفتر میں
(12) ڈراما نگاری
(13) میاں نے
(14) تقویت
(15) چار
(16) صبح نو بجے
(17) گودام میں
(18) ہارمونیم
(19) آرام و سکون
(20) ڈراما
(21) ماشکی کو
(22) نصیب دشمناں
(23) للو
(24) کچھ نہیں
(25) ریٹھے
(26) تھکان اور حرارت
(27) مزاحیہ
(28) نارنگی کا رس
(29) ڈاکٹر
(30) سید امتیاز علی تاج
(31) آرام و سکون کی
(32) ریٹھے
(33) خود میاں نے
(34) مطلق
(35) ہمسایہ
(36) آرام و سکون کے لیے
(37) میز پر
(38) دفتر
(39) اشفاق
(40) صبح کو
(41) میلے سے
(42) ٹوپی اور شیروانی
(43) دو
(44) مقوی
