درج ذیل کثیر الانتخابی سوالات کو حل کریں:
سوال نمبر 1: ”کتبہ“ نادر شاہکار ہے۔
(الف) غلام عباس کا (ب) علامہ اقبال کا (ج) حالی کا (د) آزاد کا
سوال نمبر 2: شریف حسین کتنے دن چارپائی پر پڑے رہے۔
(الف) دو (ب) تین (ج) چار (د) پانچ
سوال نمبر 3: کلرکوں کو افسروں سے بولنا پڑتا تھا۔
(الف) مادری زبان میں (ب) اردو زبان میں (ج) غیر زبان میں (د) فارسی میں
سوال نمبر 4: دفاتر شہر سے دور تھے۔
(الف) ڈیڑھ میل (ب) تین میل (ج) دو میل (د) چار میل
سوال نمبر 5: شریف حسین کے سر کے بال سفید ہو چکے تھے۔
(الف) مکمل (ب) سارے (ج) نصف (د) کوئی بھی نہیں
سوال نمبر 6: سبق ”کتبہ“ کے مصنف ہیں۔
(الف) غلام رسول (ب) غلام عباس (ج) علی عباس (د) فیض عباس
سوال نمبر 7: شریف حسین کو توفیق ملی۔
(الف) تعلیم کی (ب) نماز کی (ج) زکوٰۃ کی (د) حج کی
سوال نمبر 8: …….. عمر میں شریف حسین کو پنشن ملی۔
(الف) پچپن سال (ب) ساٹھ سال (ج) ستر سال (د) پچاس سال
سوال نمبر 9: شریف حسین کو کلرک درجہ اول بنایا گیا۔
(الف) دو ماہ کے لیے (ب) چار ماہ کے لیے (ج) تین ماہ کے لیے (د) پانچ ماہ کے لیے
سوال نمبر 10: شریف حسین کی تھکان دور ہو جاتی۔
(الف) بچے دیکھ کر (ب) گھر دیکھ کر (ج) بیوی دیکھ کر (د) کتبہ دیکھ کر
سوال نمبر 11: سبق ”کتبہ“ صنف کے اعتبار سے ہے:
(الف) ناول (ب) افسانہ (ج) ڈراما (د) داستان
سوال نمبر 12: شریف حسین کا بڑا بیٹا ملازم تھا۔
(الف) پولیس میں (ب) مال گودام میں (ج) ٹائپسٹ (د) ڈاکیا
سوال نمبر 13: شریف حسین کی وفات پنشن لینے کے کتنے سال بعد ہوئی۔
(الف) دو (ب) تین (ج) چار (د) پانچ
سوال نمبر 14: شریف حسین نے کوچوان کو دی۔
(الف) چونی (ب) اٹھنی (ج) دوانی (د) انگوٹھی
سوال نمبر 15: کلرکوں میں لوگ شامل تھے:
(الف) نئے بھرتی ہونے والے (ب) ادھیڑ عمر (ج) عمر رسیدہ (د) ہر عمر کے
سوال نمبر 16: شریف حسین کی جیب میں کچھ رقم اس لیے تھی کہ:
(الف) اس نے بچت کی تھی (ب) اسے تنخواہ دیر سے ملی تھی (ج) کہیں سے قرض مل گیا تھا (د) اس کی بیوی اور بچے میکے گئے ہوئے تھے
سوال نمبر 17: شریف حسین لپک کر سوار ہوا:
(الف) تانگے پر (ب) رکشے پر (ج) سائیکل پر (د) بس پر
سوال نمبر 18: شریف حسین کی موت کے بعد سنگِ مرمر کا ٹکڑا:
(الف) یوں ہی گھر میں پڑا رہا (ب) کہیں گم ہو گیا (ج) بیچ دیا گیا (د) اس کی قبر کا کتبہ بنا
سوال نمبر 19: غلام عباس آل انڈیا ریڈیو سے منسلک ہوئے۔
(الف) ۱۹۳۶ء میں (ب) ۱۹۳۷ء میں (ج) ۱۹۳۸ء میں (د) ۱۹۳۹ء میں
سوال نمبر 20: شریف حسین کی جیب میں نوٹ تھا۔
(الف) دو روپے کا (ب) پانچ روپے کا (ج) دس روپے کا (د) سو روپے کا
سوال نمبر 21: شریف حسین کے دفاتر میں لوگ تھے۔
(الف) ایک ہزار (ب) دو ہزار (ج) تین ہزار (د) چار ہزار
سوال نمبر 22: جامع مسجد کے پاس دکانیں سجاتے تھے۔
(الف) موچی (ب) درزی (ج) کباڑی (د) پنسار
سوال نمبر 23: کلرکوں نے بغل میں داب رکھی تھی۔
(الف) جوتی (ب) ٹوپی (ج) فائل (د) چھتری
سوال نمبر 24: سنگ مرمر کے ٹکڑے کے کباڑی نے پیسے مانگے۔
(الف) تین روپے (ب) چار روپے (ج) پانچ روپے (د) سات روپے
سوال نمبر 25: شریف حسین چل پڑا:
(الف) مال روڈ کی طرف (ب) سیکرٹریٹ کی طرف (ج) جامع مسجد کی طرف (د) لنڈا بازار کی طرف
سوال نمبر 26: دھوئیں سے کتبے کا رنگ پڑ گیا تھا۔
(الف) کالا (ب) پیلا (ج) نیلا (د) سرمئی
سوال نمبر 27: شریف حسین تھا:
(الف) جونیئر کلرک (ب) کلرک درجہ اول (ج) کلرک درجہ دوم (د) ہیڈ کلرک
سوال نمبر 28: شریف حسین کے خیال میں سنگ مرمر کے ٹکڑے کا مصرف تھا کہ:
(الف) کسی کو تحفہ دیا جائے (ب) صدر دروازے پر لگایا جائے (ج) مطالعے کی میز پر رکھا جائے (د) منڈیر پر سجادیا جائے
سوال نمبر 29: ساری سردیاں کتبہ پڑا رہا۔
(الف) لحاف میں (ب) صندوق میں (ج) الماری میں (د) بکس میں
سوال نمبر 30: بیٹے کو صفائی کرتے ہوئے کتبہ ملا۔
(الف) الماری سے (ب) بوری سے (ج) صندوق سے (د) بکس سے
سوال نمبر 31: غلام عباس فوت ہوئے۔
(الف) ۱۹۰۹ء (ب) ۱۹۲۰ء (ج) ۱۹۸۲ء (د) ۱۹۹۸ء
سوال نمبر 32: سڑک پر چھکڑا گاڑی کے گزرنے سے اٹھ رہے تھے۔
(الف) بلبلے (ب) بخارات (ج) آبلے (د) آلے
سوال نمبر 33: شریف حسین نے میز خریدی۔
(الف) نیلام سے (ب) سٹور سے (ج) دکان سے (د) بازار سے
سوال نمبر 34: شریف حسین کی پنشن اور بیٹوں کی تنخواہ ملا کر بن جاتے تھے۔
(الف) سو روپے (ب) دو سو روپے (ج) ڈیڑھ سو روپے (د) تین سو روپے
سوال نمبر 35: شریف حسین سوار ہوا۔
(الف) کار میں (ب) بس میں (ج) ٹرک میں (د) تانگے میں
سوال نمبر 36: کتبہ بنا ہوا تھا۔
(الف) سنگ سرخ کا (ب) سنگ مرمر کا (ج) یاقوت کا (د) سٹیل کا
سوال نمبر 37: آخر کار کتبہ لگا دیا گیا۔
(الف) قبر پر (ب) دروازے پر (ج) گیٹ پر (د) چھت پر
سوال نمبر 38: شریف حسین کو تانگے میں سوار ہونے کا لطف ملتا تھا:
(الف) مہینے کے آخری روز (ب) مہینے کے ابتدائی روز (ج) مہینے کے وسط میں (د) مہینا بھر
سوال نمبر 39: شریف حسین ملازم تھا۔
(الف) کلرک درجہ اول (ب) کلرک درجہ دوم (ج) کلرک درجہ چہارم (د) افسر
سوال نمبر 40: کتبہ افسانہ کا مرکزی کردار ہے۔
(الف) غلام عباس (ب) کلیم حسین (ج) شریف حسین (د) ملازم حسین
سوال نمبر 41: دو برس بعد شریف حسین کی تنخواہ میں اضافہ ہوتا:
(الف) دو روپے (ب) تین روپے (ج) چار روپے (د) چھ روپے
سوال نمبر 42: شریف حسین کی میز پر قبضہ جما لیا۔
(الف) بیٹی نے (ب) چھوٹے بیٹے نے (ج) منجھلے بیٹے نے (د) بڑے بیٹے نے
سوال نمبر 43: سبق ”کتبہ“ ماخوذ ہے۔
(الف) آنندی (ب) چاندنی (ج) کپاس کا پھول (د) جاڑا
سوال نمبر 44: شریف حسین گھومنے پھرنے کی غرض سے گیا۔
(الف) بازار کی طرف (ب) جامع مسجد کی طرف (ج) میلے میں (د) شہر میں
سوال نمبر 45: کلرکوں کی مادری زبان ایک ہی تھی مگر وہ لب و لہجہ بگاڑ کر باتیں کرنے پر تلے ہوئے تھے:
(الف) اردو میں (ب) انگریزی میں (ج) فارسی میں (د) غیر زبان میں
نثری پارے
(1) قریب قریب ایک ہی وضع کی بنی ہوئی عمارتوں کا ایک سلسلہ ہے جو دور تک پھیلتا چلا گیا ہے۔ عمارتوں میں کئی چھوٹے بڑے دفتر ہیں جن میں کم و بیش چار ہزار آدمی کام کرتے ہیں۔ دن کے وقت اس علاقے کی چہل پہل اور گہما گہمی عموماً کمروں کی چار دیواریوں ہی میں محدود رہتی ہے۔
(2) بعض منچلے تانگے، سائیکل اور چھاتے سے بے نیاز، ٹوپی ہاتھ میں، کوٹ کاندھے پر، گریبان کھلا ہوا جسے بٹن ٹوٹ جانے پر انھوں نے سیفٹی پن سے بند کرنے کی کوشش کی تھی اور جس کے نیچے سے چھاتی کے گھنے بال پسینے میں تر بتر نظر آتے تھے، نئے رنگروٹ سستے، سلے سلائے ڈھیلے ڈھالے بدقطع سوٹ پہنے اس گرمی کے عالم میں واسکٹ اور ٹائی، کالر ٹِک سے لیس، کوٹ کی بالائی جیب میں دو دو تین تین فاؤنٹین پین اور پنسلیں لگائے خراماں خراماں چلے آ رہے تھے۔
(3) قفل کھول کر مکان کے اندر پہنچا اور سوچنے لگا کہ فی الحال اس کتبے کو کہاں رکھوں۔ اس کے ایک حصہ مکان میں دو کوٹھڑیاں، ایک غسل خانہ اور ایک باورچی خانہ تھا۔ کوٹھڑی میں صرف ایک ہی الماری تھی مگر اس کے کواڑ نہیں تھے۔ بالاخر اس نے کتبے کو اس بے کواڑ کی الماری میں رکھ دیا۔
(4) ان میں سے زیادہ تر کلرکوں کی مادری زبان ایک ہی تھی مگر وہ لہجہ بگاڑ بگاڑ کر غیر زبان میں باتیں کرنے پر تلے ہوئے تھے۔ اس کی وجہ وہ طمانیت نہ تھی جو کسی غیر زبان پر قدرت حاصل ہونے پر اس میں باتیں کرنے پر اکساتی ہے بلکہ یہ کہ انھیں دفتر میں دن بھر اپنے افسروں سے اسی غیر زبان میں بولنا پڑتا تھا اور اس وقت وہ باہم بات چیت کر کے اس کی مشق بہم پہنچا رہے تھے۔
درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:
سوال نمبر 1: شریف حسین نے سنگ مرمر کے نفیس ٹکڑے کا کیا استعمال سوچا تھا؟
سوال نمبر 2: شریف حسین کی موت کن حالات میں واقع ہوئی؟
سوال نمبر 3: کلرکوں کی ٹولیوں میں کس طرح کے لوگ شامل تھے؟
سوال نمبر 4: شریف حسین کی موت کے بعد اس کا بڑا بیٹا سنگ مرمر کے ٹکڑے کو کس مصرف میں لایا؟
سوال نمبر 5: شریف حسین اپنے دفتر میں کس حیثیت سے ملازم تھا؟
MCQs Answer Key
(1) غلام عباس کا
(2) تین
(3) غیر زبان میں
(4) دو میل
(5) نصف
(6) غلام عباس
(7) حج کی
(8) ساٹھ سال
(9) تین ماہ کے لیے
(10) کتبہ دیکھ کر
(11) افسانہ
(12) مال گودام میں
(13) تین
(14) اٹھنی
(15) ہر عمر کے
(16) اس کی بیوی اور بچے میکے گئے ہوئے تھے
(17) تانگے پر
(18) اس کی قبر کا کتبہ بنا
(19) ۱۹۳۹ء میں
(20) پانچ روپے کا
(21) دو ہزار
(22) کباڑی
(23) فائل
(24) تین روپے
(25) جامع مسجد کی طرف
(26) پیلا
(27) کلرک درجہ دوم
(28) صدر دروازے پر لگایا جائے
(29) صندوق میں
(30) بوری سے
(31) ۱۹۸۲ء
(32) بخارات
(33) نیلام سے
(34) ڈیڑھ سو روپے
(35) تانگے میں
(36) سنگ مرمر کا
(37) قبر پر
(38) مہینے کے ابتدائی روز
(39) کلرک درجہ دوم
(40) شریف حسین
(41) تین روپے
(42) بڑے بیٹے نے
(43) آنندی
(44) جامع مسجد کی طرف
(45) غیر زبان میں
