درج ذیل کثیر الانتخابی سوالات کو حل کریں:
سوال نمبر 1: جیومیٹری کھیل ہے۔
(الف) ہندسوں کا (ب) لفظوں کا (ج) لکیروں کا (د) دائروں کا
سوال نمبر 2: چوں کہ طالب علم اس سے گھبراتے ہیں اور یہ جبراً پڑھایا جاتا ہے اس لیے…….. کہلاتا ہے۔
(الف) حاصل جمع (ب) زبردستی (ج) ضربِ کلیم (د) الجبرا
سوال نمبر 3: مثلث کے اندرونی زاویوں کا مجموعہ ہے۔
(الف) ۱۶۰ (ب) ۱۸۰ (ج) ۳۶۰ (د) ۲۸۰
سوال نمبر 4: اردو کی پہلی کتاب کے مصنف ہیں:
(الف) مولانا ظفر علی خان (ب) مولانا الطاف حسین حالی (ج) مولانا شبلی نعمانی (د) مولوی اسماعیل میرٹھی
سوال نمبر 5: ”میں مسلمان ہوں، تو مسلمان نہیں ہے“ اس کو کہتے ہیں:
(الف) جمع کرنا (ب) تفریق پیدا کرنا (ج) لڑائی کرنا (د) ضرب دینا
سوال نمبر 6: آدمی کو آدمی سے ضرب دیں تو حاصل ضرب ہوتا ہے:
(الف) آدمی (ب) ایک بکری (ج) ایک بھیڑ (د) ایک گائے
سوال نمبر 7: یہ اس لیے ہوتا ہے کہ کہیں تو دنیا میں دن رات…….. ہوں، کہیں تو مساوات نظر آئے۔
(الف) حاصل جمع (ب) زبردستی (ج) ضرب کلیم (د) برابر
سوال نمبر 8: علمائے…….. کو ہم لکیر کے فقیر کہہ سکتے ہیں۔
(الف) جیومیٹری (ب) زبردستی (ج) ضرب کلیم (د) الجبرا
سوال نمبر 9: تفریق کا مطلب ہے۔
(الف) جوڑنا (ب) بنانا (ج) بڑھانا (د) منہا کرنا
سوال نمبر 10: آدمی کو آدمی سے ضرب دیں تو حاصل ضرب ہوتا ہے۔
(الف) بچے (ب) آدمی (ج) عورت (د) بوڑھا
سوال نمبر 11: …….. کے قاعدے سے حاصل جمع اور بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔
(الف) سود (ب) نوکری (ج) کاروبار (د) رشوت
سوال نمبر 12: سب سے زیادہ جھگڑے ہوتے ہیں:
(الف) ضرب پر (ب) تفریق پر (ج) تقسیم پر (د) جمع پر
سوال نمبر 13: تکون کے کونے ہوتے ہیں۔
(الف) دو (ب) تین (ج) چار (د) چھ
سوال نمبر 14: اہل کار آپس میں بانٹتے ہیں۔
(الف) رشوت (ب) تنخواہ (ج) آمدنی (د) کمائی
سوال نمبر 15: تفریق کے قاعدے میں آدمی رہ جاتا ہے۔
(الف) ہاتھ ملتا (ب) ہاتھ دھوتا (ج) ہاتھ بڑھاتا (د) ہاتھ سنبھالتا
سوال نمبر 16: ڈاکٹر لوگ نسخے لکھتے ہیں۔
(الف) خط مستقیم میں (ب) خط استوا میں (ج) خط شکستہ میں (د) خط تقدیر میں
سوال نمبر 17: مہنگائی کے دنوں میں قاعدے پر عمل کرنا آسان نہیں ہوتا۔
(الف) جمع کے (ب) تفریق کے (ج) ضرب کے (د) تقسیم کے
سوال نمبر 18: عجیب بات ہے کہ قطر کی لمبائی ہوتی ہے ہمیشہ نصف قطر سے:
(الف) دگنی (ب) سگنی (ج) چوگنی (د) کئی گنا بڑی
سوال نمبر 19: حساب کا یہ قاعدہ قدیم زمانے سے چلا آ رہا ہے۔
(الف) جمع (ب) ضرب (ج) تفریق (د) تقسیم
سوال نمبر 20: تقسیم کا مطلب ہے۔
(الف) توڑنا (ب) جوڑنا (ج) ملانا (د) بانٹنا
سوال نمبر 21: بعض عدد خود نکل جاتے ہیں، بعضوں کو…….. نکالنا پڑتا ہے۔
(الف) حاصل جمع (ب) زبردستی (ج) ضرب کلیم (د) الجبرا
سوال نمبر 22: مشتاق احمد یوسفی کے بقول سانپ کا کاٹا۔
(الف) روتا ہے (ب) بھاگتا ہے (ج) سوتا ہے (د) ہنستا ہے
سوال نمبر 23: نقطہ کو کہتے ہیں۔
(الف) بندی (ب) دائرہ (ج) لکیر (د) عدد
سوال نمبر 24: سب سے زیادہ جھگڑے ہوتے ہیں:
(الف) جمع کے قاعدے پر (ب) تفریق کے قاعدے پر (ج) ضرب کے قاعدے پر (د) تقسیم کے قاعدے پر
سوال نمبر 25: سبھی دائرے قریب قریب ہوتے ہیں۔
(الف) لمبے (ب) گول (ج) خالی (د) کھوکھلے
سوال نمبر 26: قائمہ زاویہ میں درجے ہوتے ہیں۔
(الف) ۹۰ (ب) ۱۹۰ (ج) ۳۶۰ (د) ۲۸۰
سوال نمبر 27: مثلث کا دوسرا نام ہے۔
(الف) چوکور (ب) دائرہ (ج) تکون (د) نقطہ
سوال نمبر 28: بالکل سیدھا ہوتا ہے۔
(الف) خط منحنی (ب) خط استوا (ج) خط شکستہ (د) خط مستقیم
سوال نمبر 29: ”اندھوں کا آپس میں ریوڑیاں بانٹنا“ قواعد کی رو سے ہے:
(الف) محاورہ (ب) ضرب المثل (ج) روزمرہ (د) جملہ فعلیہ
سوال نمبر 30: الجبرا کھیل ہے۔
(الف) ہندسوں کا (ب) اعداد کا (ج) حرفوں کا (د) نمبروں کا
سوال نمبر 31: علامہ اقبال کی…….. اس کے علاوہ ہے۔
(الف) بالِ جبریل (ب) بانگِ درا (ج) ضربِ کلیم (د) جاوید نامہ
سوال نمبر 32: قاعدہ وہی اچھا ہوتا ہے جس میں حاصل جمع آئے۔
(الف) کم سے کم (ب) زیادہ سے زیادہ (ج) تھوڑا تھوڑا (د) نہ ہو
سوال نمبر 33: عام لوگ قاعدے کو پسند نہیں کرتے تھے۔
(الف) جمع (ب) تفریق (ج) ضرب (د) تقسیم
سوال نمبر 34: ضربِ خفیف کا مطلب ہے:
(الف) سر کی چوٹ (ب) شدید چوٹ (ج) ہلکی چوٹ (د) خفیہ چوٹ
سوال نمبر 35: بندر نے بلیوں میں بانٹی۔
(الف) کھیر (ب) دہی (ج) روٹی (د) دال
سوال نمبر 36: ”ضربِ کلیم“ تصنیف ہے:
(الف) علامہ اقبال کی (ب) کلیم الدین احمد کی (ج) شورش کاشمیری کی (د) احسان دانش کی
سوال نمبر 37: آزمائے ہوئے کو آزمانا ہے۔
(الف) بے وقوفی (ب) جہل (ج) کم عقلی (د) اداسی
سوال نمبر 38: دوسروں کو تلقین کیجیے:
(الف) صبر کی (ب) ہمت کی (ج) قناعت کی (د) نیک بننے کی
سوال نمبر 39: زبانی جمع خرچ کا قاعدہ جو آزمودہ ہے، کام آتا ہے:
(الف) بچوں کو بہلانے کے لیے (ب) دوستوں کو ٹرخانے کے لیے (ج) گھر کے مسائل حل کرنے کے لیے (د) ملکی مسائل حل کرنے کے لیے
سوال نمبر 40: حساب کے بڑے قاعدے ہیں۔
(الف) دو (ب) تین (ج) چار (د) پانچ
سوال نمبر 41: الجبرا اسکول کے طلبہ کو…….. کرنے کے کام آتا ہے۔
(الف) پاس (ب) بے دخل (ج) امیر (د) فیل
سوال نمبر 42: قاعدہ وہی اچھا ہے جس میں…….. زیادہ سے زیادہ آئے۔
(الف) حاصل جمع (ب) زبردستی (ج) ضرب کلیم (د) الجبرا
سوال نمبر 43: خط استوا وہ ہے جہاں:
(الف) سمندر ہی سمندر ہے (ب) دن بڑے ہوتے ہیں (ج) راتیں بڑی ہوتی ہیں (د) دن رات برابر ہوتے ہیں
سوال نمبر 44: علامہ اقبال کی…….. ان کے علاوہ ہے۔
(الف) حاصل جمع (ب) زبردستی (ج) ضرب کلیم (د) الجبرا
سوال نمبر 45: خطِ تقدیر لکھتے ہیں۔
(الف) انسان (ب) فرشتے (ج) جن (د) حیوان
نثری پارے
(1) دائرے چھوٹے بڑے ہر قسم کے ہوتے ہیں۔ لیکن یہ عجیب بات ہے کہ قریب قریب سبھی گول ہوتے ہیں۔ ایک اور عجیب بات ہے کہ ان میں قطر کی لمبائی ہمیشہ نصف قطر سے دگنی ہوتی ہے۔ جیومیٹری میں اس کی کوئی وجہ نہیں لکھی گئی۔ جو کسی نے پرانے زمانے میں فیصلہ کر دیا، اب تک چلا آ رہا ہے۔ ایک دائرہ اسلام کا دائرہ کہلاتا ہے۔ پہلے اس میں لوگوں کو داخل کیا کرتے تھے، آج کل داخلہ منع ہے، صرف خارج کرتے ہیں۔
(2) یہ بھی ایک قسم کا حساب ہے چوں کہ طالب علم اس سے گھبراتے ہیں اور یہ جبراً پڑھایا جاتا ہے، اس لیے الجبرا کہلاتا ہے۔ حساب اعداد کا کھیل ہے۔ الجبرا حرفوں کا کھیل ہے۔ ان میں سب سے مشہور حرف ”لا“ ہے۔ اس کے معنی کچھ نہیں بلکہ یہ ایسا ہے کہ کسی اور لفظ کے ساتھ لگ جائے تو اس کے معنی بھی سلب کر لیتا ہے۔
(3) اس سے صرف اسکولوں کے طلبہ کو فیل کرنے کا کام لیا جاتا تھا لیکن آج کل یہ عملی زندگی میں خاصا استعمال ہوتا ہے۔ دکاندار اور گداگر اس قاعدے کو زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ پیسا لا، اور لا اور لا۔ بعض رشتوں میں الجبرا یعنی جبر کا شائبہ ہوتا ہے۔
درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:
سوال نمبر 1: مصنف نے دائرے کے گول ہونے کی کیا وجہ لکھی ہے؟
سوال نمبر 2: تقسیم کرنے کا طریقہ کب آسان ہوتا ہے؟
سوال نمبر 3: مصنف کے مطابق جمع کے قاعدے پر عمل کرنا آسان کیوں نہیں ہے؟
سوال نمبر 4: مستطیل کے چار کے بجائے پانچ یا چھ ضلعے کر دینے سے مصنف کیا مراد لیتے ہیں؟
سوال نمبر 5: مصنف کے نزدیک خط کی کتنی قسمیں ہیں اور وہ کون کون سی ہیں؟
MCQs Answer Key
(1) لکیروں کا
(2) الجبرا
(3) ۱۸۰
(4) مولوی اسماعیل میرٹھی
(5) تفریق پیدا کرنا
(6) آدمی
(7) برابر
(8) جیومیٹری
(9) منہا کرنا
(10) آدمی
(11) رشوت
(12) تقسیم پر
(13) تین
(14) رشوت
(15) ہاتھ ملتا
(16) خط شکستہ میں
(17) جمع کے
(18) دگنی
(19) جمع
(20) بانٹنا
(21) زبردستی
(22) بھاگتا ہے
(23) بندی
(24) تقسیم کے قاعدے پر
(25) گول
(26) ۹۰
(27) تکون
(28) خط مستقیم
(29) ضرب المثل
(30) ہندسوں کا
(31) ضرب کلیم
(32) زیادہ سے زیادہ
(33) تفریق
(34) ہلکی چوٹ
(35) روٹی
(36) علامہ اقبال کی
(37) جہل
(38) قناعت کی
(39) ملکی مسائل حل کرنے کے لیے
(40) چار
(41) فیل
(42) حاصل جمع
(43) دن رات برابر ہوتے ہیں
(44) ضرب کلیم
(45) فرشتے
