درج ذیل کثیر الانتخابی سوالات کو حل کریں:
سوال نمبر 1: شاعر کے مطابق صلاحیتیں کس کی امانت ہیں؟
(الف) والدین کی (ب) خدا کی (ج) استاد کی (د) قسمت کی
سوال نمبر 2: شاعر کے مطابق اپنی مشکل کو آسان کون کر سکتا ہے؟
(الف) قسمت (ب) انسان خود (ج) والدین (د) استاد
سوال نمبر 3: شاعر کے مطابق اگر ہم اپنا کام خود کریں تو کیا ہو گا؟
(الف) مشکلات بڑھیں گی (ب) قسمت خراب ہو جائے گی (ج) مشکلات آسان ہو جائیں گی (د) کوئی فرق نہیں پڑے گا
سوال نمبر 4: مشقت کی ذلت جنہوں نے اٹھائی، جہاں میں ملی ان کو آخر……..
(الف) رسوائی (ب) بڑائی (ج) کمزوری (د) گمراہی
سوال نمبر 5: ”خدا کے سوا چھوڑ دے سب سہارے“ کا کیا مفہوم ہے؟
(الف) دوسروں پر انحصار کرو (ب) اللہ پر بھروسا کرو (ج) ہمیشہ مدد مانگو (د) دوستوں کی مدد لو
سوال نمبر 6: چھپادست ہمت میں زور قضا ہے، مثل ہے کہ ہمت کا……..
(الف) صلہ ہے (ب) انجام اچھا ہے (ج) حامی خدا ہے (د) بدلہ محنت ہے
سوال نمبر 7: حالی کے نزدیک قوم کی اصلاح کیسے ممکن ہے؟
(الف) حکومت کی مدد سے (ب) جنگ کے ذریعے (ج) تعلیم اور محنت سے (د) مذہبی مناظروں سے
سوال نمبر 8: حالی کے مطابق، دنیا میں عزت اور بڑائی کس کو ملتی ہے؟
(الف) آرام پسند کو (ب) خوش قسمت کو (ج) محنت کرنے والے کو (د) ذہین شخص کو
سوال نمبر 9: شاعر کے نزدیک اگر کسی نے اپنی صلاحیتوں کو نہ پہچانا تو کیا ہو جائے گا؟
(الف) کامیاب (ب) مٹی میں مل جائے گا (ج) عظیم بن جائے گا (د) مزید طاقت ور ہو گا
سوال نمبر 10: حالی کا تعلق اردو ادب کی کس تحریک سے تھا؟
(الف) ترقی پسند تحریک (ب) دبستانِ لکھنؤ (ج) علی گڑھ تحریک (د) دبستانِ دہلی
سوال نمبر 11: حالی کی سب سے مشہور طویل نظم کون سی ہے؟
(الف) حبِ وطن (ب) نشاطِ امید (ج) مسدسِ حالی (د) مشرقی عورت
سوال نمبر 12: سرسید احمد خان ”مسدس حالی“ کے بارے میں کیا کہتے تھے؟
(الف) یہ سادہ شاعری ہے (ب) میں اسے اپنے اعمالِ حسنہ میں شمار کرتا ہوں (ج) یہ صرف حالی کی کاوش ہے (د) اس کا اثر محدود رہا
سوال نمبر 13: شاعر کے مطابق طاقت عارضی کیوں ہے؟
(الف) کیوں کہ دولت ختم ہو جاتی ہے (ب) کیوں کہ انسان کمزور ہو سکتا ہے (ج) کیوں کہ دنیا کے سہارے کمزور ہیں (د) کیوں کہ قسمت ساتھ نہیں دیتی
سوال نمبر 14: حالی کی تصنیف ”یادگارِ غالب“ کس موضوع پر لکھی گئی؟
(الف) مرزا غالب کی سوانح حیات (ب) شاعری کا تنقیدی جائزہ (ج) اصلاحی مضامین (د) قومی مسائل
سوال نمبر 15: ”اپنا بوجھ آپ اٹھانا“ کا کیا مطلب ہے؟
(الف) آرام سے چلو (ب) تیزی سے محنت کرو (ج) گھوڑے دوڑاؤ (د) جلدی کرو
سوال نمبر 16: شاعر کے مطابق شکار آسانی سے ہاتھ نہیں آتا تو کیا کرنا چاہیے؟
(الف) آرام کرنا چاہیے (ب) شکار چھوڑ دینا چاہیے (ج) گھوڑوں کو دوڑانا چاہیے (د) صبر کرنا چاہیے
سوال نمبر 17: شاعر کے مطابق محنت کا اجر کون دیتا ہے؟
(الف) خدا (ب) دنیا (ج) استاد (د) والدین
سوال نمبر 18: حالی کے نزدیک محنت کی کیا اہمیت ہے؟
(الف) دولت کی فراوانی (ب) کامیابی اور عزت کا راز (ج) غربت میں اضافہ (د) ذاتی دباؤ
سوال نمبر 19: حالی کی شاملِ نصاب نظم ”نعت کی برکات“ کس کتاب سے ماخوذ ہے؟
(الف) یادگار غالب (ب) حبِ وطن (ج) مسدسِ حالی (د) مناجاتِ بیوہ
سوال نمبر 20: شاعر کے نزدیک ہمت کا ساتھی کون ہے؟
(الف) قسمت (ب) دوست (ج) خدا (د) استاد
سوال نمبر 21: شاعر کے نزدیک بغیر محنت کے کیا حاصل نہیں ہو سکتا؟
(الف) دولت (ب) عزت اور حکمرانی (ج) خوشی (د) علم
سوال نمبر 22: ”مسدسِ حالی“ کو عام طور پر کس نام سے جانا جاتا ہے؟
(الف) حبِ وطن (ب) مدو جزرِ اسلام (ج) مناظرہ رحم و انصاف (د) یادگارِ غالب
سوال نمبر 23: نہ ملنا اگر ہم سے زور آزما ہے، تو وقت اے عزیزو……..
(الف) وقت کا نہیں (ب) پر زور کا ہے (ج) صبر کا ہے (د) قسمت کا ہے
سوال نمبر 24: حالی کی شاعری کس دور میں مقبول ہوئی؟
(الف) ۱۸۰۰ء (ب) ۱۸۵۷ء کے بعد (ج) ۱۹۰۰ء کے بعد (د) ۱۹۴۷ء کے بعد
سوال نمبر 25: یہ جوہر ہیں ہم میں امانت خدا کی، مبادا تلف ہو…….. خدا کی
(الف) ودیعت (ب) رحمت (ج) طاقت (د) حفاظت
سوال نمبر 26: حالی کے استاد اور قریبی دوست کون تھے؟
(الف) مرزا غالب اور نواب مصطفیٰ خاں شیفتہ (ب) سرسید احمد خان اور مولانا شبلی (ج) داغ دہلوی اور امیر مینائی (د) میر انیس اور مرزا دبیر
سوال نمبر 27: شاعر کے مطابق اگر وقت مشکل ہو تو کیا کرنا چاہیے؟
(الف) صبر کرنا چاہیے (ب) محنت اور جدوجہد کرنی چاہیے (ج) دوسروں سے مدد لینی چاہیے (د) دعا کرنی چاہیے
سوال نمبر 28: ”نہال اس گلستاں میں جتنے بڑھے ہیں“ کا کیا مفہوم ہے؟
(الف) درخت ہمیشہ بڑے ہوتے ہیں (ب) ترقی نیچے سے اوپر ہوتی ہے (ج) باغ میں صرف بڑے درخت ہوتے ہیں (د) پودے کبھی نہیں بڑھتے
سوال نمبر 29: ”سدا اپنی گاڑی کو گر آپ ہانکو“ کا کیا مطلب ہے؟
(الف) ہمیشہ آرام کرو (ب) اپنے کام خود کرو (ج) دوسروں پر بھروسا کرو (د) گاڑی چلانے کا مشورہ
سوال نمبر 30: شاعر کے مطابق جو لوگ کامیاب ہوئے، ان کا کیا رویہ تھا؟
(الف) وہ آرام کرتے تھے (ب) انہوں نے محنت کی (ج) وہ دوسروں پر انحصار کرتے تھے (د) وہ قسمت کے سہارے رہتے تھے
سوال نمبر 31: شاعر محنت کو کس چیز سے تشبیہ دے رہا ہے؟
(الف) دولت سے (ب) شکار کرنے سے (ج) پرواز سے (د) قسمت سے
سوال نمبر 32: حالی کی لکھی ہوئی کون سی کتاب تنقیدی ادب کی بنیاد سمجھی جاتی ہے؟
(الف) مقدمہ شعر و شاعری (ب) یادگار غالب (ج) حیاتِ جاوید (د) حبِ وطن
سوال نمبر 33: حالی نے اپنی مثنویوں میں کن موضوعات کو بیان کیا؟
(الف) عشق و محبت (ب) قومی و اصلاحی موضوعات (ج) داستانی کہانیاں (د) مذہبی عقائد
سوال نمبر 34: شاعر کے نزدیک اگر ہم کچھ کرنا چاہیں تو کیا ہو گا؟
(الف) قسمت کی مداخلت ہو گی (ب) ہم اپنی مشکلات حل کر سکتے ہیں (ج) ہمیں کوئی مدد نہیں دے گا (د) ہمیں محنت نہیں کرنی چاہیے
سوال نمبر 35: بشر کو ہے لازم کہ ہمت نہ ہارے، جہاں تک ہو……..
(الف) دوسروں سے کام لے (ب) دعا مانگے (ج) کام آپ اپنے سنوارے (د) قسمت پر یقین کرے
سوال نمبر 36: حالی کی شاعری کا سب سے بڑا مقصد کیا تھا؟
(الف) تفریح (ب) رومانی جذبات کی عکاسی (ج) غزل کو فروغ دینا (د) قوم کی اصلاح
سوال نمبر 37: شاعر کے مطابق مشکلات کا حل کہاں ہے؟
(الف) محنت میں (ب) دعاؤں میں (ج) دوسروں کی مدد میں (د) قسمت میں
سوال نمبر 38: شاعر کے مطابق جو لوگ ترقی کرتے ہیں، وہ کہاں سے کہاں پہنچتے ہیں؟
(الف) اوپر سے نیچے (ب) نیچے سے اوپر (ج) دائیں سے بائیں (د) آگے سے پیچھے
درج ذیل نظم و غزل کے اشعار کی تشریح کیجیے:
(i)
بشر کو ہے لازم کہ ہمت نہ ہارے
جہاں تک ہو کام آپ اپنے سنوارے
(ii)
خدا کے سوا چھوڑ دے سب سہارے
کہ ہیں عارضی زور، کمزور سارے
(iii)
بہت ہم میں اور تم میں جوہر ہیں مخفی
خبر کچھ نہ ہم کو نہ تم کو ہے جن کی
(iv)
زمانہ اگر ہم سے زور آزما ہے
تو وقت اے عزیزو! یہی زور کا ہے
(v)
یہ جوہر ہیں ہم میں امانت خدا کی
مبادا تلف ہو ودیعت خدا کی
(vi)
اگر جیتے جی، کچھ نہ ان کی خبر لی
تو ہو جائیں گے مل کے مٹی میں مٹی
(vii)
کسی نے بغیر اس کے ہرگز نہ پائی
فضیلت نہ عزت نہ فرماں روائی
(viii)
مشقت کی ذلت جنہوں نے اٹھائی
جہاں میں ملی ان کو آخر بڑائی
(ix)
چھپا دست ہمت میں زور قضا ہے
مثل ہے کہ ہمت کا حامی خدا ہے
(x)
نہ بیٹھو جو ہے بوجھ بھاری اُٹھانا
ذرا تیز ہانکو جو ہے دور جانا
(xi)
نہیں سہل گر صید کا ہاتھ آنا
تو لازم ہے گھوڑوں کو سرپٹ بھگانا
(xii)
تمہیں اپنی مشکل کو آساں کرو گے
تمہیں درد کا اپنے درماں کرو گے
(xiii)
نہال اس گلستاں میں جتنے بڑھے ہیں
ہمیشہ وہ نیچے سے اوپر چڑھے ہیں
(xiv)
اڑے وقت تم دائیں بائیں نہ جھانکو
سدا اپنی گاڑی کو تم آپ ہانکو
(xv)
تمہیں اپنی منزل کا ساماں کرو گے
کرو گے تمہیں کچھ اگر یاں کرو گے
درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:
سوال نمبر 1: بشر کے لیے سب سے بڑا سہارا کس کا ہے؟
سوال نمبر 2: انسان کو فضیلت، عزت اور فرماں روائی کب ملتی ہے؟
سوال نمبر 3: ہمت کا حامی کون ہے؟
سوال نمبر 4: اگر دور کا سفر درپیش ہو تو گھڑ سوار پر کیا لازم آتا ہے؟
سوال نمبر 5: اگر ملکی جوہر کی خبر نہ لی جائے تو کیا ہونے کا امکان ہے؟
MCQs Answer Key
(1) خدا کی
(2) انسان خود
(3) مشکلات آسان ہو جائیں گی
(4) بڑائی
(5) اللہ پر بھروسا کرو
(6) حامی خدا ہے
(7) تعلیم اور محنت سے
(8) محنت کرنے والے کو
(9) مٹی میں مل جائے گا
(10) علی گڑھ تحریک
(11) مسدس حالی
(12) میں اسے اپنے اعمال حسنہ میں شمار کرتا ہوں
(13) کیوں کہ دنیا کے سہارے کمزور ہیں
(14) مرزا غالب کی سوانح حیات
(15) تیزی سے محنت کرو
(16) گھوڑوں کو دوڑانا چاہیے
(17) خدا
(18) کامیابی اور عزت کا راز
(19) مسدس حالی
(20) خدا
(21) عزت اور حکمرانی
(22) مد و جزر اسلام
(23) پر زور کا ہے
(24) ۱۸۵۷ء کے بعد
(25) ودیعت
(26) مرزا غالب اور نواب مصطفیٰ خاں شیفتہ
(27) محنت اور جدوجہد کرنی چاہیے
(28) ترقی نیچے سے اوپر ہوتی ہے
(29) اپنے کام خود کرو
(30) انھوں نے محنت کی
(31) شکار کرنے سے
(32) مقدمہ شعر و شاعری
(33) قومی و اصلاحی موضوعات
(34) ہم اپنی مشکلات حل کر سکتے ہیں
(35) کام آپ اپنے سنوارے
(36) قوم کی اصلاح
(37) محنت میں
(38) نیچے سے اوپر
